ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کیا تو کینیڈا کا جواب بھرپور لیکن معقول ہوگا، کینیڈین وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ بھاری محصولات عائد کیے جانے کے اعلان پر کینیڈا اور امریکی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔
ٹورنٹو میں نو تشکیل شدہ کینیڈا-امریکا تعلقات کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ کینیڈا کے خلاف کوئی محصولات عائد کرتے ہیں تو ملک جواب کے لیے تیار ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملک کو ایک نازک لمحہ کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب "زبردست لیکن معقول” ہوگا یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔
ٹروڈو نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین نے واضح کیا ہے کہ امریکی ٹیرف کے امریکا کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے، امریکی ملازمتوں کو خطرے میں ڈالیں گے، امریکیوں پر قیمتیں بڑھیں گی اور ہماری اجتماعی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائیگا، چودھری انوار الحق
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور وکالت کی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور وکالت کی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گورننس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ معیار تعلیم کو ترجیح بنانا ہے، کوٹہ کی بنیاد پر تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
چودھری انوار الحق نے ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ریشنلائزیشن کو فوقیت دی جائے، پاک فوج کی وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح کے لیے ڈیڈ ترقیاتی پراجیکٹس کو رواں کیا ہے، عوام کی فلاح کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔