اسلام آباد:

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دشمن ہیں۔
 

وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ  حماس اسرائیل جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔ اس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز، انجینئرز، نوجوان  سب شامل ہیں۔ ہزاروں کو جیلوں میں بند کردیا گیا اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی ہم سے جو بن سکا ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فرض ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز گوادر ائرپورٹ کا فضائی آپریشن شروع ہوا، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ چین کی 230 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے، جس سے گوادر ائرپورٹ پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ ائرپورٹ بلوچستان اور ملک کی معیشت کے لیے بہت سودمند ثابت ہوگا۔چین جیسا دوست ملک، جس نے اپنے وسائل سے پاکستان کو تحفتاً یہ پورٹ دیا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔  

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو عناصر پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترے ہوئے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قتل و غارت کرکے وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کے خلاف جا رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ساتھ صریحاً دشمنی ہے۔جو بھی محاذ آرائی کررہے ہیں یہ پاکستان دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک نے طویل مدتی شراکت داری کا فریم ورک بنایا ہے، جس کے تحت آئندہ 10 برس میں 20 ارب ڈالر کی پاکستان میں  سرمایہ کاری کی جائے گی۔ گو کہ یہ قرض ہے تاہم اگر ہمارے شعبوں کو عالمی اداروں کے ذریعے تقویت ملتی ہے تو ہمیں اس کو یقیناً خوش آمدید کہنا ہوگا اور اس کی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ دسمبر میں اس شعبے میں 348 ملین ڈالرز  کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہوئی ہیں۔ اس کے لیے میں اس پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے، جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ اسی طرح حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے جامع پروگرام کا علان کیا تھا، اسے بھی مزید آگے بڑھائیں گے۔ حکومت ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حج کی  آمد ہے، امید ہے اس سال پاکستانی عازمین کے لیے  مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت تمام مقامات پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے خاتمے کے لیے جو کاوشیں جاری ہیں، جو قربانیاں دی جا رہی ہیں، حکومت اور عوام چاہ کر بھی شہدا کا قرض نہیں اتار سکتے، جس کے بدلے میں ملک میں امن قائم ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ہمیں من حیث القوم پوری طرح ادراک ہونا چاہیے کہ اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچانا، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے قتل و غارت نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55 جیتے ہیں اور44 میں اسے شکست ہوئی ہے ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

لاہور قلندرز نے 94میں سے 40 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 51 میں اسے شکست ہوئی ہے اور 3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل10 میں کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔ پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔

ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلی معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن چکی ہے کہ ملک کے ہر خاندان میں مختلف ٹیموں کے سپورٹرز ہیں جبکہ تمام شائقین اس لیگ کا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ جو بھی ٹورنامنٹ جیتے گا وہ اس ملک کے لیے کامیاب ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سیزن کوئٹہ کے لیے اچھے نہیں رہے اور دیگر تمام ٹیموں کی طرح ہم نے بھی معیاری اسکواڈ کو جمع کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ ہم اس بار اچھا کھیلنے اور شائقین کی تفریح کے لیے پر امید ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک اہم مقصد معیاری کھلاڑیوں کی تیاری اور انہیں سامنے لانا رہا ہے اور ہم لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں بھی اس مقصد پر قائم رہیں گے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم نے پچھلے دو ایڈیشنز میں کیا کھویا اور انہی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنا مرکز مضبوط کیا ہے تاکہ ہم کھیل کے کسی بھی مرحلے پر جدوجہد نہ کریں۔

کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ میں فائر پاور لانے کے لیے اپنا کمبینیشن تبدیل کیا ہے اور ہم ابتدا ہی سے جارحانہ انداز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ پاور پلے آپ کے جیتنے کے امکانات کو بڑھانے کی کلید ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہیں، برادر ملک لگام ڈالے: وزیراعظم
  • پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر
  • امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی
  • سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان
  • سابق صدر مملکت بھی مذاکرات کے حامی، بڑا بیان آگیا
  • پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین
  • بلوچستان کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا
  • بلوچستان کا ایشو