2025-02-27@15:25:16 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«سنیل گواسکر»:

    سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پرانی ملاقات کا ذکر کیا جس میں انہوں نے عمران خان کا بھارت آکر بھارت کو میچ ہرانے کا دلچسپ قصہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انگلینڈ کے دورے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں جس پرعمران خان نے کہا آپ ریٹائر نہیں ہوسکتے۔ سنیل گواسکر نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کیوں ریٹائرمنٹ نہ لیں جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’اگلے سال پاکستان بھارت آئے گا اور...
    گوادر (نمائندہ جسارت)گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے کی جانب سے جناح ایونیو موڈی روڈ کی تعمیر جاری ہے جہاں پر ٹھیکیدار کی غفلت بھی برقرار ہے۔ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ریتی بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل کو سڑک کنارے رکھ کر کھلا چھوڑ دیا گیا جہاں پر آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں اور جس سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس روڈ پر اکثر رات کے اوقات سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیاں روڈ پر پڑی انہی ریتی بجری اور تعمیراتی میٹریل کے باعث حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ جبکہ ٹھیکیدار کی غفلت کا یہ حال دیکھیے کہ روڈ پر پبلک کی سیفٹی کے لیے کسی قسم کے سائن بورڈ...
    واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتاناموبے ملٹری جیل میں 30 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو قید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جیل 9/11 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ ٹرمپ نے یہ چونکا دینے والا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے لاکن ریلی بل پر دستخط کیے، جس کے تحت چوری اور پُرتشدد جرائم کے الزام میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو مقدمے سے پہلے حراست میں رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔  اس بل کا نام جارجیا کی نرسنگ کی طالبہ کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے گزشتہ سال وینزویلا کے...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
    بھارت کے سابق کرکٹرسنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں پر کھیلنے کا خاطر خواہ فائدہ ہوگا، اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ملک پاکستان کو فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اپنے وطن میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارت فائنل میں ہار گیا مگر اس سے پہلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 10 میچز جیت کر اپنی...
۱