سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارت کے سابق کرکٹرسنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں پر کھیلنے کا خاطر خواہ فائدہ ہوگا، اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ملک پاکستان کو فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اپنے وطن میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارت فائنل میں ہار گیا مگر اس سے پہلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 10 میچز جیت کر اپنی طاقتور پوزیشن ثابت کی تھی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان کو
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقا کو فاسٹ بولرز کی کمی کا سامنا
چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ بیٹری پوری قوت کے ساتھ تیار نہیں ہے۔
گیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر حال ہی میں واپس آئے ہیں، بورجر، ولیمز اور اینرچ نورکیا انجری مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم کو ریزرو فاسٹ بولرز سے ان کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، نورکیا کے متبادل کا انہیں چناؤ کرنا ہوگا۔
وہ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں جوہانسبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپٹیلز کے میچ سے باہر ہوگئے، ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، کوئٹزی نے انجری سے واپسی پر ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں حصہ لیاتھا، سری لنکا سے سیریز میں انجرڈ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مسابقتی میچ تھا۔