سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ماتم نہ کرنے کا کہہ کر کے تنخواہوں کے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔
مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا۔
اس حوالے سے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھر کے صحن کو دیکھ رہے ہیں، آپ کے کھلاڑیوں کی ذہنی طور پر حالت بہت نازک ہے، وہ نتائج کی پرواہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک توقعات پوری نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو نتائج دیکھنے چاہئیں، اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہیے، وہ ہر وقت ماتم کرتے ہیں، بھارت کو یہ مل گیا، بھارت کو وہ مل گیا، ہمیں نظر انداز کرنا چاہیے، انہیں ماتم کرتے رہنے دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اچھی چیزیں ہیں، جن پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں بھارت کوالٹی کے لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کہاں کھڑا یے۔
سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ گلوبل کرکٹ میں ریونیو کے لحاظ سے بھارت کا بہت بڑا حصہ ہے، انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی تنخواہیں وہاں سے آتی ہیں جو بھارت ورلڈ کرکٹ کو دیتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنیل گواسکر نے
پڑھیں:
ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق 8پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں۔
ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔جہاں سے ان 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ 5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ 5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔