بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی تاریخی فتح پر خوشی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

اتوار کی رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

جیسے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹرافی اٹھائی 75 سالہ سنیل گواسکر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کا معصومانہ رقص کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ہی سنیل گواسکر کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور جیسے ہی بھارت نے جیت کا جشن منایا وہ بھی خود کو روک نہ سکے اور ناچنے لگے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ان کی یہ معصومانہ خوشی کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے ان کے جذباتی ردعمل کو بے حد پسند کیا۔  

بھارت کی اس جیت نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کو بھی خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سنیل گواسکر

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تین ہفتوں پر مشتمل میلہ آج فائنل کے ساتھ اختتام ہونے جارہا ہے، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے خلاف کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری، وِل ینگ کو وروُن چکرورتھی نے آؤٹ کیا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، ولمسن 11 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا، ٹم 14 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے 251 رنز بنائے جس میں بریسویل کی ذمہ دارانہ نصف سنچری بھی شامل ہے۔ تجربہ کار ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلےمیچ کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

آئی سی سی ناک آوٹ میں کیویز اور سورما جب بھی ٹکراتے ہیں، تو میچ سنسنی خیز بناتے ہیں۔ 2019 میں کیویز نے ہرایا۔ 2023 میں بھارت نے آؤٹ کلاس کیا۔

بھارتی ٹیم لگاتار تیسرا آئی سی سی ایونٹ کا فائنل کھیل رہی ہے تو دوسری جانب کیویز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ وہ آخری پانچ ایونٹس میں سے چار سیمی فائنلز کھیل چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:باپ کو جگر دینےوالی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: ورون دھون کے وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران
  • ’اپنی زبان قابو میں رکھیں‘: جیسن گلیسپی،انضمام الحق کا سنیل گواسکر پر برس پڑے
  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نام کا میزبان
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • ‘چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو ٹاس ہارنا چاہیے’، ایشون نے ایسا کیوں کہا؟
  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم بارے سنیل گواسکر کے منفی بیان کو ’’ بکواس ‘‘ قرار دے دیا
  • پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا