2025-04-06@14:49:30 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«خاتون کے شوہر»:

    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی خاتون اور اس کے آشنا کو بری کر دیا۔عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلے کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ مقتول کی اہلیہ کے ملزم دلاور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ مقتول اپنی بیوی کو دلاور سے ملنے سے منع کرتا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق مقتول کی اہلیہ حنا اور دلاور شادی کی ایک...
    لاہور: لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ...
    فیصل آباد: پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان...
    پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ  پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔ عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔        
    فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح...
    حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
    آفاق احمد : فوٹو فائل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ پر مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا دباؤ ہے، شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔جناح اسپتال کراچی میں آفاق احمد نے ٹینکر حادثے میں جاں بحق  ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رادھیکاراجے گایکواڈ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ ترقی پسند مہارانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی بڑودہ کے اعزازی مہاراجہ اور گائیکواڑ خاندان کے شاہی اولاد سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے ہوئی ہے۔ رادھیکاراجے کا تعلق ریاست وینکانیر کے شاہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بڑودہ کے شاہی خاندان میں شادی کی۔ یہ جوڑا شاندار لکشمی ولاس پیلس میں رہتا ہے، جسے بڑودا پیلس بھی کہا جاتا ہے۔ اس محل کی قیمت تقریباً 25,000 کروڑ روپے ہے اور اسے دنیا کی سب سے مہنگی نجی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ محل برطانیہ کے بکنگھم پیلس سے چار گنا بڑا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے مقابلے میں مکیش امبانی...
    قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔ Post Views: 1
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے خود پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے چلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا اور واردات کے بعد سیاحتی علاقے شملا روانہ ہوگئے۔ سوربھ راجپوت 2016 میں مسکان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی پیہو بھی ہے۔ آنجہانی سوربھ 2020 میں وہ لندن...
    فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون  کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
    لاہور: اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر  کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے...
    پشاور(نیوزڈیسک) بٹ خیلہ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا، ملاکنڈ لیوی نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر نیک رحمان کے مطابق مقتول شمال خان ولد جمشید چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھ گزشتہ روز ملزم کی بیوی مسماۃ (س) زوجہ شمال خان نے مبینہ ملزم شوہر شمال خان کو بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملاکنڈ لیوی نے مقتول کے گیارہ سالہ بیٹے مشال خان کی طرف سے ان کی والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات  پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے  15 لاکھ  بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
    —فائل فوٹو ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا۔ کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیاکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر... پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ جل گیا۔متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
    لاہور: بے اولاد خاتون کے شوہر کی جان بچانے اور اولاد کی خاطر بلانے پر جادو ٹونہ کرنے والا گروہ گھر لوٹ کر فرار ہوگیا۔ ہنجروال کی رہائشی خاتون رابعہ رانی نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی خاتون سے رابطہ کیا جو علاقے میں جادو ٹونے اور کالے جادو کا کام کرتی تھی۔  اولاد کے حصول اور خاوند کی جان بچانے کے لیے گھر آئی خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ثریا نے رابعہ کو دیکھ کر اسے کالے جادو کے اثرات کا بتایا اور اس کے خاوند کے جلد مرنے کی پیش گوئی بھی کی، جس پر رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7...
    امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
    بھارت کی ریاست آسام میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر اس پر اس کے بچوں کے سامنے تیزاب پھینک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کاچھر ضلع میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر اس کے 2 بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 22 جنوری کو متاثرہ خاتون کا پڑوسی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، خاتون نے ملزم کی کافی بے عزتی بھی کی تھی۔ بعد ازاں شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ملزم دوبارہ خاتون کے گھر آیا، شوہر نے واپسی پر دیکھا...
    جنگ فوٹوز کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ گوجرانوالہ، جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دیگوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر...
    نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی  ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
    شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہمارا آج محفوظ اور مستقبل روشن ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت، حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شہادت پرسر فخر سے بلند ہوگیا، والد شہید سب انسپیکٹر عدنان قریشی سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے، ان آپریشنز میں انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ ان کی اہلیہ، ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے...
    حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای  میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر شوہر کا احتجاج ،ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ۔جیکب آباد میں حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی زیادتی سے زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر متاثر ہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ میں ہیرا پھیری کی گئی ہے ،پہلے ہی شبہ ظاہر کیا تھا ،ایس ایس پی کو اس سلسلے میں تحریری درخواست کرکے کیس کی تفتیش پر تحفظات ظاہر کئے تھے اور تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی زیادتی کے بعد میری بیوی کا حمل بھی ضائع ہو...
    فائل فوٹو۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے کہا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے...
۱