2025-03-12@15:26:12 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«جمال مندوخیل نے کہ»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں،مسئلہ یہ ہے آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا آرمی ایکٹ فوجی ممبران کیلئے بنا، کیس میں کہا گیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد کیلئے نہیں بنا، عدالت نے کہا کہ تنازعہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کہ شہریوں کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں پیش کردی گئیں،سپریم کورٹ ایسوسی ایشن کی معروضات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہئے،آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جا چکا...
    اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے کہ ہم اسے روک نہیں سکتے؟۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا کہ پی ٹی آئی...
    پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت  کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں...
    پنجاب کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانیکا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار...
    کراچی (اوصاف نیوز)رمضان المبارک کی آمد آمد،سندھ حکومت کا سکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل...
    امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے...
    پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتی نے یہ بات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ اس ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں۔
    حالیہ دنوں میں عالمِ عرب میں فلسطین کے معاملے پر ایک نیا تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے حالیہ اعلانات نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان بیانات میں فلسطینیوں کے لیے ایک متبادل منصوبے کا ذکر کیا گیا، جس کے تحت انہیں ان کے آبائی علاقوں سے بےدخل کر کے مختلف عرب ممالک میں بسایا جائے گا، اس منصوبے کو ایک انسانی حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں فلسطینیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا جواز دیا جا رہا ہے۔ تاہم، عرب ممالک اور پاکستان نے نہ صرف اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ قبول...
    سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فورسز نے گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاے مڈی میں آپریشن کیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 5 خوارج زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 میر علی میں جبکہ 2 ڈیرہ اسماعیل میں زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز...
    مردان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کےمیدان سےباہرکرنےکاحامی نہیں۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کی جنگ ہم نےاکیلی لڑی۔ 26ویں ترمیم کے ذریعےآئین، پارلیمنٹ اورشہریوں کے حقوق کاتحفظ کیا۔یہ بات انہوں نے اپنی گفتگو میں کہی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربےاستعمال کئے جارہے ہیں، مسائل کاحل تلخیوں سے نہیں مذاکرات کےذریعے چاہتےہیں، عوام کے حق پرشب خون مارنے کا حق کسی کونہیں۔ ان کا...
    کراچی(نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ان کا کہنا...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم ملک سہیل طلعت نے حکومت سے گندم کی فری مارکیٹ میکنزم پر وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا گندم کے کاشتکار مایوسی کا شکار ہیں اگر فری مارکیٹ اصول قائم کرنا ہے تو کاشتکار کو آزادی ہو جہاں چاہے اپنی گندم بیچ سکے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اسٹریٹجک ذخائر رکھے لیکن گندم کی برآمدات بھی کھولے؛ اس وقت گندم کی کاشت 3200 من فی ایکٹر ہے، پچھلے سال غلط درآمدات کی وجہ سے کسانوں کو گندم میں 600 من فی ایکٹر نقصان ہوا؛ جنوری کے مہینے میں ڈیزل کی قیمت میں 9.61 فی لیٹر اضافہ ہوا جسے...
    جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، یہ علاقہ غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے، جس کے بعد آج صبح ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپسی کے لیے اس علاقے میں جمع ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے گھروں پر واپسی کے دوران بچوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں سے اپنی محبت کا اظہار کیا جبکہ ایک مزاحمت کار کی بزرگ خاتون کو پانی پلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ نتزارم راہداری سے ہزاروں بےگھر فلسطینیوں کی جنگ بندی کے بعد اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپسی جاری ہے، اس دوران لوگ بہت خوش دکھائی دیئے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی نظر آئیں جبکہ القسام بریگیڈ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے 7 اکتوبر 2023ء کو ہی اسرائیل کو شکست دے دی تھی، حماس نے اسرائیل کے ساتھ جو کچھ کیا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو شکست دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اسرائیل کی شکست نہیں امریکا کی شکست ہے، امریکی ریاست کا ایک ایجنڈا ہے، وہاں صدر تبدیل ہوا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی عوام حماس کو پسند کرتے ہیں، حماس جمہوری فورس ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے لگاکر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، اب کچرا اٹھ بھی رہا ہے اور لینڈ فل سائٹ کو جارہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم ممبران کی کچرا نہ اٹھانے کی شکایات پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کی شکایت ٹھیک ہو ۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتے تو یہ مسائل آپ حل کرلیتے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزا کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جِل ایڈورڈز نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے کہا ہے کہ وہ عالمی قانون کا احترام کرتے ہوئے تشدد کے ارتکاب سے گریز کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ سے اسرائیل اور دیگر ممالک کے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے اور علاقے پر 15 ماہ سے جاری اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے بند ہونے کا موقع ملا ہے جن میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ اس موقع پر...
    عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد نے کہا کہ عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ...
    سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی کے جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہو گا؟انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہو گا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔اس موقع پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتجاج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل  پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے ماضی کے عدالتی فیصلوں کا حوالہ  دیا۔ خواجہ حارث نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل کا طریقہ کار پورا کیا جاتا ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جس کا حوالہ دے رہے ہیں اس...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے حکمران  امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں،پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے جاری پروگرام میں سابق امیر جماعت سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔ تربیت گاہ میں حافظ سیف الرحمن، حافظ اسرار احمد، ڈاکٹر عنایت الرحمن، فرحان شوکت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے. بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا...
    عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...
۱