پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتی نے یہ بات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ اس ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قبائل کے نام پر ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

ڈی آئی خان:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔

کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی فنڈنگ صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا۔

صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نقصان یہ ہوا کہ آج قبائل میں انضمام کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان کو قبائل کی اس بے چینی سے آگاہ کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان مسائل کا حل نکالیں۔

گورنر خیرپختونخوا نے قبائلی عمائدین کے متعدد مسائل کے متعلقہ حکام کو حل کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اعظم سواتی کے الزامات پر سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ
  • قبائل کے نام پر ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • عثمان قادر نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی۔
  • پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت
  • انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا: شبلی فراز
  • حکومت پاکستان ریلوے کی نجکاری سے باز رہے‘ شمس سواتی
  • ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد مصطفیٰ کمال کا اہم بیان سامنے آگیا