اربوں روپے لگا کر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے لگاکر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، اب کچرا اٹھ بھی رہا ہے اور لینڈ فل سائٹ کو جارہا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم ممبران کی کچرا نہ اٹھانے کی شکایات پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کی شکایت ٹھیک ہو ۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتے تو یہ مسائل آپ حل کرلیتے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، آئی جی سندھ
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
آئی جی سندھ پولیس کا شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہانسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمد و رفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سیکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، چینی بھائیوں کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔