2025-02-08@12:27:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ایوان نمائندگان کی»:

    منیلا(مانیٹر نگ ڈ یسک )فلپائن کے ایوان نمائندگان نے نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر کرپشن کے الزامات کے بعد مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا۔بی بی سی نیوز کے مطابق ایوان نمائندگان کے 306 میں سے 215 ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو بل کی منظوری کے لیے درکار ایک تہائی حد سے کہیں زیادہ ہے۔سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی بیٹی و نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غلط استعمال کیا اورصدر فرڈینینڈ ’بونگ بونگ‘ مارکوس جونیئر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔اس حیران کن اقدام کو بڑے پیمانے پر...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، امریکی سیاستدانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دورہ امریکا کے دوران چین مخالف تقریب میں شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں...
    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 18 منٹ کے دوران 4 بل منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں بھرپور احتجاج کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی، نواز شریف بھی موجود رہے۔ اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دینے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن نے پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 اور درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ سینیٹر منظور کارکڑ نے نیشنل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے ایوان نمائندگان نے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری دے دی ہے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تو 263 ارکان نے اس کے حق میں جب کہ 156 نے مخالفت میں ووٹ دیا بل کی حمایت کرنے والوں میں 46 ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے. ایوان نمائندگان سے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری کے بعد اب اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گاسینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ہونے والی یہ پہلی قانون سازی ہو گی.(جاری ہے) صدر ٹرمپ میکسیکو سے...
    ویب ڈیسک: وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو ایک ہنگامہ مچ گیا، اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔  وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کی طرف سے ’’اوو اوو‘‘ کی آوازیں لگائی گئیں اور ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج تیز تر ہوگیا، پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ   پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے, اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی نعرے لگاتے رہے۔  دوسری جانب حکومتی اراکین نے...
    امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین کھیلوں میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین اسپورٹس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کے بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 ووٹ ڈالے گئے، جن میں دو ڈیموکریٹس کے ووٹ بھی شامل تھے۔ تاہم، یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جانا باقی ہے، جہاں اس کے قانون بننے کے امکانات کم ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد، ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو ان اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا، جو فیڈرل فنڈنگ حاصل کرتی ہیں۔ ادھر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
    امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایک ایسے بِل کی منظوری دی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ امریکی ایوان میں مںظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس بل کےتحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈر کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا ریپبلکن ممبران نے اس بل کو بچیوں کی پرائیویسی اور حقوق کے تحفظ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے جب...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
۱