فلپائن: ایوان نمائندگان میں نائب صدر کے مواخذے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
منیلا(مانیٹر نگ ڈ یسک )فلپائن کے ایوان نمائندگان نے نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر کرپشن کے الزامات کے بعد مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا۔بی بی سی نیوز کے مطابق ایوان نمائندگان کے 306 میں سے 215 ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو بل کی منظوری کے لیے درکار ایک تہائی حد سے کہیں زیادہ ہے۔سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی بیٹی و نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غلط استعمال کیا اور
صدر فرڈینینڈ ’بونگ بونگ‘ مارکوس جونیئر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔اس حیران کن اقدام کو بڑے پیمانے پر مارکوس کے ساتھ ڈوٹرٹے کے تلخ جھگڑے میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے ملک کو مہینوں سے خطرے میں رکھا ہوا ہے۔اس بل کی سماعت اب 24 رکنی سینیٹ کرے گی، جس کا اجلاس مواخذے کی عدالت کے طور پر ہوگا۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں سارہ ڈوٹرٹے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے، اور وہ فلپائن کی تاریخ کی پہلے نائب صدر ہوں گی جن کا مواخذہ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی جب تک کہ سینیٹ اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویمن ہاکی ٹیم کی نائب کپتان نے گلوکار سے نکاح کرلیا، تصاویر وائرل
پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔
قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا''۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا
ہاکی پلئیر کو نکاح کی سادہ اور پُروقار انداز آگاہی کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
View this post on InstagramA post shared by Tahir Abbas Raja (@tahirabbassss)