2025-02-06@11:13:28 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«اینٹی کرپشن عدالت»:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا. شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے ذاتی شوگر ملز کے لیے نالا بنوانے کا الزام تھا، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2018 میں تحقیقات شروع کی تھی نیب ترامیم کے بعد 2024میں کیس احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت منتقل ہوا تھا.
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اینٹی کرپشن عدالت بری حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز ریفرنس سنا دیا شہباز شریف لاہور محفوظ فصیلہ
مظفر گڑھ میں زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے 2 ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگا کر عدالت میں بھی ان کے خلاف بیان دیا تھا۔ملتان کی رہائشی خاتون کی جانب سے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں 2 نامزد ملزمان کیخلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ 8 جنوری کو وہ دوائی لینے رجب طیب اردوان اسپتال جا رہی تھی۔اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لاہور: پولیس اہلکار...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کے خلاف مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر میں لکھا عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عاید کر دی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کیلیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ گواہان طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کے خلاف...
کنری (جسارت نیوز) عمرکوٹ کی عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ 41 کلو گرام ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت نے مجرم محمد حسین سینھڑو کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے ملزم محمد حسین سینھڑو پر 41 کلو گرام ہیروئن رکھنے کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس آفس حیدر آباد میں درج کرایا تھا جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا، عدالت کی جانب سے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل حیدر آباد بھیج دیا...