کنری: منشیات رکھنے کا جرم ثابت مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کنری (جسارت نیوز) عمرکوٹ کی عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ 41 کلو گرام ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت نے مجرم محمد حسین سینھڑو کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے ملزم محمد حسین سینھڑو پر 41 کلو گرام ہیروئن رکھنے کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس آفس حیدر آباد میں درج کرایا تھا جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا، عدالت کی جانب سے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل حیدر آباد بھیج دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمر قید اور رکھنے کا
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔