٭اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا کا امکان نہیں ہے

٭ احتساب عدالت لاہور میں ریفریس کی 105، اینٹی کرپشن عدالت میں 13مرتبہ سماعت ہوئی

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگرملز کرپشن کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی بریت درخواست منظور کرلی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے 3 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی تھی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے 6 فروری کو سنایا جائے گا۔اینٹی کرپشن عدالت نے اپنے فیصلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ کیس میں بری کر دیا، اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ سزا کا امکان نہیں ہے ۔11جولائی 2017 کو نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں انکوائری کا آغاز کیا تھا، نیب نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015 میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ تعمیر کروایا، گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف کو نیب نے 5اکتوبر 2018 کو نیب نے گرفتار کیا۔حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 11جون 2019 کو گرفتار کیا گیا، احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 9 اپریل 2019 کو فرد جرم عائد کی، نئے ثبوتوں کے بعد اور ضمنی ریفریس دائر ہونے کے بعد 6 اگست 2020 کو پھر سے فرد جرم عائد کی گئی۔14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی،شہباز شریف رمضان شوگر ریفرنس میں 4 ماہ 9 دن تحویل میں رہے ، 6 فروری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی، حمزہ شہباز شریف رمضان شوگر ریفرنس میں 7 ماہ 26 دن تحویل میں رہے ، نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت لاہور نے 11ستمبر 2022 کو ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی ایکٹ کلعدم قرار دیا تو 22 ستمبر 2023 کو ریفریس سماعت کے لیے دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجا گیا، 6 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو پھر سے بحال کیا تھا۔17 اکتوبر 2024 کو احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کردیا تھا، احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفریس کی 105 جبکہ اینٹی کرپشن عدالت میں 13 مرتبہ سماعت ہوئی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

رمضان شوگر ملز کیس: عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)اینٹی کرپشن کی عدالت نے رمضان شوگر ملزم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بری کر دیا، جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں،مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں۔

18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کیلئے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جبکہ 28 جنوری کو مقدمہ کے مدعی ذوالفقار علی نے ریفرنس سے اظہار لا تعلقی کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت کی درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے فیصلہ 6 فروری کو سنانے کاحکم دیاتھا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی تھی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دئیے تھے۔ امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے ترقیاتی منصوبے میں نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی یہ نالہ اس وقت کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر بنایا گیا تھااور اس میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں تھا۔ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کیلئے ڈائریکیٹو جاری کیا گیاتھا اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیاتھا۔

ڈائریکٹو کے اجراءمیں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں مفروضوں پر بات نہیں ہو سکتی تھی۔انجینئر نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینے کیلئے بنایا گیا تھا یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اس میں گواہوں کو طلب کرنے کی ضرورت نہیںتھی۔ وکیل امجد پرویز نے دلائل میں یہ بھی کہا تھاکہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا بلکہ نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی اور نالہ علاقے کی بہتر کیلئے بنایا گیاتھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ بجٹ کی منظوری کے بعد اس کیلئے فنڈز جاری کئے گئے اور اس نالے کو 10 گاو¿ں استعمال کر رہے تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ نیسپاک کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر مل کا پانی گندے نالے میں زیادہ گرتا ہے جب کہ باقی علاقوں کا پانی کم تھا۔ نالہ صرف رمضان شوگر ملزکیلئے نہیں بلکہ اس سے 10 گاوں استفادہ کررہے تھے یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیاتھا۔

پراسیکیوشن کے وکیل محمد وسیم نے دلائل میں کہا تھاکہ ہمارے پاس کوئی ایسا گواہ نہیں ہے جسے پیش کرنا تھا۔ تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے تھے تمام شواہد فائل کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں اس کیس میں سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے۔ مدعی ذوالفقار علی نے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ اس نے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔ مدعی نے بیان دیا تھاکہ 1991 میں گندہ نالہ اپنے خرچ پر بنانے کا حلف نامہ سے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔

امجد پرویز نے اپنے دلائل میں عدالت کومزید بتایاتھا کہ انجینئرکا کہنا تھا کہ اس نالے میں رمضان شوگر ملز کا پانی زیادہ ہے باقی جگہوں کا پانی کم تھا۔انجینئرنے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملزکو فائدہ دینے کیلئے لگایا گیا ہے۔عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا تھا کہ آپ کیا کہتے ہیں کہ کیا دوسرے گواہوں کے بیانات ہونے چاہئیں یا نہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا تھاکہ اس میں جو متعلقہ ایم پی اے تھے وہ فوت ہو گئے ہیں اس میں تمام گواہ سرکاری تھے اس کیس میں بہت سے گواہ غیر متعلقہ ہیں۔ میرے حساب سے تو نالے کا روٹ تو صحیح بنا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز اور حمزہ شریف بری
  • مسلم لیگ (ن) کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف ،حمزہ شہباز کو مبارکبار ،اظہار تشکر
  • رمضان شوگر ملزم کرپشن کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
  • اینٹی کرپشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا
  • رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
  • رمضان شوگر ملز کیس: عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا
  • رمضان شوگر ملز کیس: عدالت نے حمزہ اور شہباز شریف کو بری دیا
  • رمضان شوگر ملز کیس؛ اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا