2025-02-27@15:24:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«انفاق فی سبیل اﷲ»:

حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ، اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں نچلی پروازیں، وزیر دفاع نے دھمکی بھی دیدی
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادائیگی کے لیے ہزاروں افراد بیروت میں جمع ہیں، تاہم اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازیں کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز یہ پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والا زندہ نہیں رہےگا۔ واضح رہے کہ حزب...
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی نئی تحقیق میں پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے ضوابط کی تعمیل نہ ہونے کے بارے میں سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کا اجراء جمعہ کو سرینا ہوٹل میں آئی پی او آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب طارق جنید نے کیا۔ مطالعہ نے 19 اضلاع میں 1,520 ریٹیل آؤٹ لیٹس کا سروے کیا اور پاکستان میں دستیاب 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندہی کی۔ ان میں سے صرف 19 برانڈز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (TTS) کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتے تھے، 13 جزوی طور پر تعمیل کرتے تھے، 95 برانڈز میں گرافیکل ہیلتھ وارننگ (GHW) تھی، اور 286 برانڈز میں ٹیکس سٹیمپ اور GHW دونوں کی کمی تھی۔...
پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔ لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہے، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید...

چیف جسٹس عامر فاروق کا ایک اور فیصلہ، ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی، اور صوبائی ہائیکورٹس سے تین ججوں کے تبادلے کے بعد جاری کی گئی سینیارٹی لسٹ کو برقرار رکھا۔ چیف جسٹس کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے جج جسٹس سرفراز ڈوگر عدالت عالیہ کے سینیئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ صوبائی ہائیکورٹس سے تبادلے کے بعد ججز کو دوبارہ حلف اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015...
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سینئر پروگرام آفیسر محترمہ زینہ سیفری اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرحانہ شاہد سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد کے دورے لندن کے دوران بی آ ئی ایس پی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے امور پر پیش رفت اور لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ فنڈ ( ایل ایل ایف) کے ہیلتھ ، ایگریکلچر ، اور انفراسٹرکچر سے متعلق پروپوزل سمیت ماں اور بچے کی صحت و غذائیت اور مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کے ذریعے روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم مخصوص مدت اور حالات میں کی گئی تھی،اس وقت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہواتھا،عدالت نے کہاکہ کینٹ ایریا میں آرمی سکول پر حملہ ہوا تب بھی ٹرائل فوجی عدالت میں ممکن نہیں تھا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔ عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ,آرمی ایکٹ...