پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا۔


آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔

اس سلسلے میں انہوں  نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں  ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔

لاہور میں کوٹ لکھپت  کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہے، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔


آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر  نے کہا کہ پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی جیلیں جیلوں کے کے لیے

پڑھیں:

قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمدورفت کے دوران ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام سے بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لیے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہی فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • ٹرینوں کے بعدریلوے ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ 
  • اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا