سینیٹر روبینہ خالد کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سینیئر پروگرام آفیسر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سینئر پروگرام آفیسر محترمہ زینہ سیفری اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرحانہ شاہد سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد کے دورے لندن کے دوران بی آ ئی ایس پی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے امور پر پیش رفت اور لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ فنڈ ( ایل ایل ایف) کے ہیلتھ ، ایگریکلچر ، اور انفراسٹرکچر سے متعلق پروپوزل سمیت ماں اور بچے کی صحت و غذائیت اور مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کے ذریعے روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے خواتین کی بااختیاری صحت ،تعلیم اور سکل ٹریننگ کے اقدامات پر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی سطح پر ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ، ہیلتھ کیئر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جبکہ مقامی سطح پر سلائی، کڑھائی اور دستکاری کے شعبہ جات کا رجحان ہے۔
سینیٹر روبینہ نے مستحق افراد کی ان شعبہ جات میں ٹریننگ اور روزگار کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفیکیشنز کی اہمیت پر زور دیا۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی محترمہ زینہ سیفری نے بی آئی ایس پی کے ماں اور بچے کی صحت و غذائیت کے اقدام پر گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی بی آئی ایس پی کیساتھ مل کر اس کےپائلٹ مرحلہ کے آغاز کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
انہوں نے بی آئی ایس پی اور ایل ایل ایف کے مابین شراکت داری کے لیے پروجیکٹ ڈیزائن اور فریم ورک کی تشکیل میں بھی اپنی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران یہ طے پایا کہ آئندہ لائحہ عمل کے لیے رواں سہ ماہی کے اختتام تک پروجیکٹ کے فریم ورک کو ہر لحاظ سے مکمل کر لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ ڈاکٹر فرحانہ شاہد سینیٹر روبینہ خالد محترمہ زینہ سیفری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ ڈاکٹر فرحانہ شاہد سینیٹر روبینہ خالد محترمہ زینہ سیفری سینیٹر روبینہ خالد بی آئی ایس پی کے لیے
پڑھیں:
سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ،ناصربٹ
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینٹ کی مجلس قائمہ ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ کہاہے کہ سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ، بلیم گیم کے بجائے حقائق پر بات ہونی چاہیے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے ناصربٹ نے کہاکہ غصے کے بجائے سینیٹر عرفان صدیقی کے اس سوال کا جواب دینا چاہیے تھا کہ 8 جولائی 2024 سے14 مارچ 2025 تک پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر چپ کیوں رہی؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے ریکارڈ کی بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد 14 مارچ کو آئی جس سے پہلے انہوں نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا
8 جولائی کو جو کچھ منظور ہوا، صدر محترم کی آشیر باد اور دعاؤں سے ہوا ، ایوان صدر کے خط کے بعد ارسا نے منصوبے پر کام آگے بڑھایا، خط لکھنے کے بعد خود ہی اس پر احتجاج کا کیا جواز بنتا ہے؟
انہوں نے کہاکہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نہروں کے معاملے پر ٹائم لائن دیکھنے کی بات کی تھی، اسے پڑھ کر جواب دیتے تو مناسب ہوتا ، سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ، بلیم گیم کے بجائے حقائق پر بات ہونی چاہیے