حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ، اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں نچلی پروازیں، وزیر دفاع نے دھمکی بھی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادائیگی کے لیے ہزاروں افراد بیروت میں جمع ہیں، تاہم اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازیں کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز یہ پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والا زندہ نہیں رہےگا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بیروت میں ادا کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں، جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
حسن نصراللہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر 80 سے زیادہ بم گرائے۔
حسن نصراللہ کی گزشتہ برس اکتوبر میں ایک خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی، اور یہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔
اب حالات سازگار ہونے اور اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد حسن نصراللہ کی دوبارہ نماز جنازہ ادا کرکے ان کی تدفین کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں بیروت پر شدید اسرائیلی بمباری، کیا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہدف تھے؟
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی موت کے بعد تنظیم کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی بھی خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی۔ آج ان کی نماز جنازہ بھی حسن نصراللہ کے ساتھ ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل اسرائیلی طیارے امریکا حسن نصراللہ دھمکی نچلی پروازیں نماز جنازہ ہاشم صفی الدین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی طیارے امریکا حسن نصراللہ دھمکی نچلی پروازیں ہاشم صفی الدین وی نیوز ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ حسن نصراللہ اور کی جانب سے طیاروں کی بیروت میں
پڑھیں:
جنگ، بھوک اور بیماریوں سے لڑتے اہل غزہ کو اسرائیل کہاں دھکیلنا چاہتا ہے؟
غزہ سے حماس سمیت اس کے باشندوں کی بیدخلی کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ بے طشت از بام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے غزہ کو مختلف حصوں میں بانٹ کر انہیں یکسر مسمار کرنا چاہتا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد ہی کے لیے اسرائیل نے رفح کے باشندوں کو ساحلی علاقوں کی تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہوجانے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کے اس جنونی اقدام پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کیساتھ خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی ایک آپریشن جاری ہے، جس کے تحت 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہروں اور قصبوں سے نکال کر ساحلی علاقوں کی طرف دھکیل دیا جائے گا، تاکہ آگے چل کر فلسطینی خود ہی غزہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ واضح رہے کہ یہ تنگ ساحلی پٹی غزہ کے کل روقبے کے 20 فیصد حصے پر مشتمل ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے قافلوں کا راستہ روکا جانا بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے، تاکہ جنگ، بھوک اور بیماریوں سے دوچار اہل غزہ اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ سٹی کے لاکھوں رہائشیوں کی صاف پانی کی واحد سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب فلسطینیوں کے لیے خیمہ بستیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شام میں مزید پیش قدمی بھی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بیدخلی حماس خفیہ منصوبہ غزہ