2025-04-19@06:22:37 GMT
تلاش کی گنتی: 732

«وفد کا»:

(نئی خبر)
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں وفاقی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔ مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ لاہور میں کام شروع کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس وفد میں آئی سی سی کے لاجسٹک اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ آئی سی سی حکام نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا وزٹ کرکے دستیاب سہولیات کو دیکھا اور اپنی تجاویز بھی پی سی بی حکام سے شیئر کیں۔ آئی سی سی وفد کے کچھ لوگ اب پاکستان میں ہی قیام کریں گے، اگلے ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی، جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
    ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کے بعد پاکستانی تجارتی وفد 12 سال کے بعد بنگلادیش پہنچ گیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی صدارت میں جانے والے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زاید برآمد کنندگان اور صنعت کار شامل ہیں۔پاکستانی وفد نے بنگلادیشی وزیر تجارت بشیر الدین سے ملاقات کی جبکہ وفد بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجارتی وفد نے 12 سال بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر کی زیرقیادت بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے...
    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں پاکستانی تجارتی وفد نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں اطراف کے وفود نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اتوار کو ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی جس میں پاکستانی نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر...
    ڈھاکہ :ڈھاکہ، بنگلہ دیش: پاکستان کے تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں 12 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کے لئے سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس دورے کو ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان ہمیشہ...
    DHAKA, BANGLADESH: پاکستان کے تجارتی وفد نے 12 سال بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر کی زیرقیادت بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی سے جاری بیان کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر قیادت پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور پاکستانی وفد نے دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، آزمائش کے ہر موقع پر بنگلہ دیش کے...
    اسلام آباد /ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو...
    چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔  
    نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں ہونیوالی خوفناک آتشزدگی سے جہاں ہزاروں گھر جل کر راکھ ہو گئے وہیں ایک گھر ایسا بھی ہے جو معجزانہ طور پر بالکل صحیح سلامت رہا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے چند روز میں ہی تاریخی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار مکانات جل کر راکھ اور 37 ہزار ایکڑ اراضی تباہ ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ رات کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث متاثرہ علاقے میں...
    لاس اینجلس : لاس اینجلس میں لگی شدید آتشزدگی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 12 ہزار سے زیادہ املاک کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے۔ آگ کی شدت سے 2 لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے، جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچا ہے۔   آگ بجھانے کی کوششوں میں 14 ہزار فائر فائٹرز مصروف ہیں، لیکن دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ...
    لاس اینجلس: لاٹری کی رقم سے خریدا گیا عالی شان بنگلہ بھی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون...
    راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دیراولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19...
    سکھر (نمائندہ جسارت) انڈیا سے 84 رُکنی ہندو یاتریوں کا وفد سکھر پہنچ گیا، سکھر پہنچنے پر ہندو پنچائت کے مکھی ایشور لعل، ڈپٹی میئر ارشد مغل و دیگر نے وفد کا استقبال کیا، سنتھ یوڈھشٹر لعل کی قیادت میں وفد نے سادھو بیلہ مندر کا دورہ کیا، وفد نے تاریخی مندر میں پوجا پاٹ کرکے انسانوں کی ترقی، خوشحالی اور علاقائی امن کے لیے پراتھنا کی، ہندو یاتری بذریعہ کشتی سادھو بیلہ مندر پہنچے جہاں موجود ہندو برادری نے ڈھول کی تھاپ پر ہندو یاتریوں کا شاندار استقبال کیا، یاتریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ہندو پنچایت کی جانب سے خصوصی دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوڈھشٹر لعل نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال انڈیا سے...
    اپنے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین...
    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والا آئی سی سی وفد دوسرے مرحلہ میں ہفتے کے روز پنڈی اسٹڈیم کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا 6 رکنی وفد راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام جاری تزئن و آرائش کے عمل سے بریفننگ دیں گے۔ 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی اسٹیڈیم پر 3 میچز کھیلے جائیں گے، 24 فروری کو بنگلہ دیشں کا نیوزی لینڈ، اگلے روز 25 فروری کو آسٹریلیاکا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ...
    راولپنڈی:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا 6 رکنی وفد کل (ہفتے کو) پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، جہاں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران 3 اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 24 فروری کو بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوں گے۔ آئی سی سی کے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے حکام اور آفیشلز تزئین و آرائش کے عمل پر بریفنگ...
    ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم کی پُرزور حامی ہے، اس کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام...
    دنیائے اسلام کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم...
    لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لا س اینجلس(شاہ خالد)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ...
    اسلام آباد:گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
    اسداللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما قادر چنا کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہاہے
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے دورے پر آئے آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈز بورڈ میں گہری دلچسپی لی۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران آئی سی سی کے وفد کے ارکان ریکارڈ بورڈز کے پاس جا کر رک گئے۔ آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر لگے مختلف دلچسپ ریکارڈ بورڈز کو غور سے دیکھا اور وہاں اپنی تصاویر بھی بنائیں۔ قبل ازیں، آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے...