اپنے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت 

علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے بعد جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا محلہ سوتری وٹ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم، جامعة العباس کے پرنسپل علامہ غضنفر علی حیدری، علامہ عظیم حُر نجفی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔  

متعلقہ مضامین

  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  •  ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت 
  • سید ناصر عباس شیرازی کا امریکی دھمکیوں پر خصوصی انٹرویو
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری