ڈھاکہ :ڈھاکہ، بنگلہ دیش: پاکستان کے تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں 12 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کے لئے سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس دورے کو ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وزیر تجارت شیخ بشیرالدین نے پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو اہمیت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

دورے کے دوران، ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو طویل مدتی ویزے فراہم کیے جائیں۔

دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا اور پاکستانی کمپنیوں کو بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کے وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے اس ملاقات میں خصوصی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: دونوں ممالک سرمایہ کاری بنگلہ دیش

پڑھیں:

دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے  ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0  کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ مقامی آبادی کو بااختیار بنایا جائے گا، اور مہارت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت سی پیک کے صنعتی تعاون مرحلے کی اہم سنگ میل ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کراچی کی بندرگاہوں کے قریب واقع ہے۔ منصوبہ علاقائی طور پر انتہائی موزوں اور تمام اہم راستوں سے جڑا ہوا ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کےلیے انتہائی موزوں ہے۔ منصوبہ جنوبی ایشیا میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے والی چینی کمپنیوں کےلیے بھی منافع بخش ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
  • چین کی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت دنیا کے لئے ایک نئی تحریک فراہم کر رہی ہے ، چینی میڈیا
  • دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک
  • مالٹا میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلیے ضیاء نور اعزازی سرمایہ کاری کونسلر مقرر
  • ایف ٹی اے یا PTA باہمی تجارت کیلیے ناگزیر ، عاطف اکرام شیخ
  • پرتگال کی 250کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو تیار
  • پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کا عزم
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور