آئی سی سی وفدکا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ‘انتظامات کا تفصیلی جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے، 24 فروری کو بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ، اگلے روز 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقا اور 27 فروری کو پاکستان کا بنگلا دیش سے مقابلہ ہو گا۔پاکستان کے دورے کے آخری مرحلے میں آئی سی سی وفد لاہور آئے گا اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا، وفد نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا دورہ
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔
زائع کے مطابق ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔
ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔