پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
DHAKA, BANGLADESH:
پاکستان کے تجارتی وفد نے 12 سال بعد ایف پی سی سی آئی کے صدر کی زیرقیادت بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ایف پی سی سی آئی سے جاری بیان کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر قیادت پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور پاکستانی وفد نے دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، آزمائش کے ہر موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بنگلہ دیشی وزیر تجارت نے پاکستان سے تجارتی تعلقات کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔
سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی بزنس کمیونٹی کو لانگ ٹرم ویزے دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کر دی ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی، معاشی، سرمایہ کاری، انڈسٹریل، کاروباری اور تجارتی مواقع تلاش کریں گے۔
پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
اجلاس میں بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنرسید احمد معروف نے خصوصی شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پرنے سے انتقال کر گئے
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ذوالفقارعلی عطرے مرحوم نے اپنےفنی کیریئرکے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیئے اور پاکستانی فلمی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ذوالفقارعلی عطرے کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم”ویلکم پنجاب” تھی، جس کی عکس بندی اس وقت جاری ہے۔
ذوالفقار علی عطرے کوان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پاکستان کی فلمی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقارعلی عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے لازوال دھنیں تخلیق کیں اوراپنی موسیقی سے کئی گانوں کولازوال بنادیا۔ مرحوم کا جنازہ آج دوپہر ايک بجے ان کی رہائش گاہ 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔
بھارتی اداکار انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں