’میری چھٹی خراب کر دی‘، معروف بھارتی کرکٹر کی ایئر لائن پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج دیا جہاں بعد میں ان کو یہ بتایا گیا کہ چیک اِن بند کی جا چکی ہے، جس سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کی صرف ایک چھٹی تھی جو پوری خراب ہوگئی اور اس کو مزید بدتر کرنے کے لیے انہوں نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ایئر لائن کا یہ اب تک کا سب سے خراب تجربہ تھا۔۔
واضح رہے ایئر ہیلپ اسکور رپورٹ 2024 نے اِنڈی گو کو جائزہ لی گئی 109 ایئرلائنز میں سے 103 پر رکھا تھا۔
جبکہ انڈی گو کی جانب سے اس درجہ بندی کو مسترد کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وقف قانون مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے، مشعال ملک
ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خون سے لت پت کشمیر کی سڑکیں اور مسلسل متنازعہ قانون سازی ایک یاد دہانی ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اقلیتوں کے لئے ایک قبرستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ یہ مسلم ثقافت کو تباہ کرنے کے لیے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غیر مسلم افراد کو زبردستی وقف بورڈز میں داخل کر کے جائیداد کے حقوق سلب کر کے اور مستقبل میں املاک کو ضبط کرنے کے لیے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے اسرائیل کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے ملک کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور اس کے لئے اس نے لوگوں کی جانیں لینا شروع کر دیا ہے جس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں منظور شدہ وقف ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران تین افراد کی موت ہے۔ مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کو غیر قانونی کاروائیوں اور قتل و غارت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اپنے تجارتی اور کاروباری مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارت کو مسلم اقلیت کے لیے ایک جہنم بنا دیا، جن کی مساجد کو منہدم، حجاب پہننے پر بچوں کو قتل اور وقف زمینوں پر ہندو مندر بنانے کے لیے قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور اسرائیل کو نسل کشی کرنے والی ریاستیں اور آر ایس ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔