2025-02-13@15:58:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2659

«کینال کی تعمیر»:

(نئی خبر)
    بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد: سحرش نگر کی خواتین اپنے مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں
    راولپنڈی،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور بنگلہ دیش کے امیر البحر کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں علاقائی اور دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش بحریہ کے چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقاعی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امن مشن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہو ئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے اسکولوں کو بم کی دھمکیاں صبح ملیں جبکہ مایور وہار کے ایک اسکول کو صبح ای میل پر دھمکی دی گئی۔دھمکیوں کے بعد طلبہ کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی میں اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا تھا۔12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
    سکھر کے مضافاتی علاقے کی قدیم بستی سے لاپتہ ہونے والی پریا کماری کو کئی سال بیت گئے۔ حکومت سندھ کی بار بار یقین دہانیوں اور سندھ پولیس کے بڑے افسروں کی جلد ہی خوش خبری سنانے کے اعلانات کے باوجود پریا کماری کا پتہ نہیں چل سکا۔ پریا کماری کے غریب والدین سکھر سے کراچی تک ہر اس دروازے کو کھٹکھٹا چکے ہیں، جہاں سے انھیں مدد کی امید تھی مگر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں اور مہینے برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں مگر پریا کماری کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا۔ انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں اقلیتوںکے بارے میں ایک اسٹڈی کرائی۔ اس رپورٹ میں بتایا...
    مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ ہفتے محمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024ء کو النصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔ مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ ابو...
    اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان چہارم کی رحلت پر سینٹرل جماعت خانہ گلگت میں مجالس اور تعزیت و کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی جمعہ کے روز  فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز گیلانی، سید آغا راحت حسین الحسینی، سابق صوبائی وزیر شیخ ناصر زمانی،آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد، سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد، سیکریٹری ظفر وقار تاج، سکریٹری داخلہ  سید اصغر حسین، سکریٹری اطلاعات میر وقار، آئی جی جیل خانہ جات دلدار احمد ملک کے علاوہ سمیت علاقے کی معروف شخصیات اور  کی بڑی تعداد نے پرنس...
    مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد ان کی تدفین کی گئی۔ مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین غزہ کے بریج کیمپ میں منعقد ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مجاہدین کے علاوہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔ یاد رہے کہ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ ہفتے مروان عیسیٰ کے علاوہ محمد الضیف اور دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان...
    طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے 4سینئر ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے عمل کو مؤخر کرنے اور آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تقرری سے متعلق فیصلہ26ویں آئینی ترمیم کے مقدمے کے تناظر میں کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس معاملے پر آئینی بینچ فل کورٹ کی تشکیل کی سفارش کر سکتا...
    بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے۔   گروپ کی بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہاکہ اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزارت منصوبہ بندی صوبوں کیساتھ ملکرپالیسی تشکیل دیتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھا کہ  ماحولیات آلودگی پر قابو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) جمعہ سات فروری کو انقرہ سے موصولہ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے افغان سفارت کاروں کے مشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مشن میں افغانستان کی سابق مغرب نواز حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے سفارتکار شامل تھے۔ ترکی سے روانہ ہونے والی ٹیم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ اس نے سفارتخانے کو جمعرات کو ترک وزارت خارجہ کے حوالے کر دیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کا یہ فیصلہ کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے ترک حکام اور افغان مشن میں شامل سفارت کاروں پر دباؤ کے تحت کیا گیا۔ ترکی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام، عوام پاکستان پارٹی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ آلائنس قائم کیا ہے جس نے اپنے پہلے اعلامیہ میں ہی فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، حکومت فی الفورمستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔ اپوزیشن آلائنس کے اعلامیہ کے بعد جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا اچانک دورہ کیا، مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کی اورصحتیابی کے لیے دعا کی، جبکہ ملاقات میں ملک کی...
    چیٹ جی پی ٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔یہاں تک کہ وہ صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں جن کا چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن متعارف کرایا گیا تھا تاکہ گوگل کو اس شعبے میں سخت ٹکر دی جاسکے۔مگر اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ رئیل ٹائم تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔دسمبر 2024 میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مگر اس وقت کمپنی نے سرچ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ...
    میکسیکو:بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا شاندار انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ ہمیشہ منفرد فیشن اور اسٹائل کے باعث خبروں میں رہنے والی نورا فیتحی نے اس بار اپنی سالگرہ کے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔ اداکارہ نے تقریب میں چمکدار سیاہ گاؤن زیب تن کیا، جو روشنی میں جھلملاتا نظر آ رہا تھا۔ یہ لباس عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو معروف گلوکارہ نکّی مناج کے فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے گانے "Snake” پر شاندار ڈانس کیا، جس نے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔ یہ گانا...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جا ری کردہ جھوٹے ریمارکس سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں۔یہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات ہیں اور جان بوجھ کر چین اور متعلقہ لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے ٹھوس تعاون میں کوئی شرائط نہیں ہیں، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس سے متعلقہ ممالک اور عوام کے لیے فائدہ اور خوشحالی پیدا کی گئی ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا رجحان ناقابل واپسی ہے۔ چین نے کبھی پانامہ کینال کے...
    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری رہی ہے، پانی اور نالوں کا مسئلہ بہت نازک ہے اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، نارا کینال 2 کلو میٹر پختہ ہوگئی ہے، اِس سال روہڑی کینال کو پکا کریں گے، سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کو پختہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال کے مقابلے میں ملک کی صورتِ حال اب بہتر ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ فارن پارلیسی میں بہتری...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین نے وادی بھر میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میرواعظ محمد عمر فاروق میں حراستی تشدد اور گولی چلانے کے حالیہ واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کٹھوعہ میں حراستی تشدد کے بعد خودکشی کرنے والے گوجر قبیلے کے نوجوان مکھن دین اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) "نو عمری میں حمل کی روک تھام" کے بل کے حامی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں "جامع جنسی تعلیم" (سی ایس ای) کو لازمی بنانا ملک میں نوعمری میں حمل کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔فلپائن جہاں اکثریتی آبادی کیتھولک اور قدامت پسند نظریات پر یقین رکھتی ہے، یہ مسئلہ ایک سنگین سماجی چیلنج بن چکا ہے۔ سینیٹ کے اس بل کے تحت حکومت کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اسکولوں میں "عمر کے لحاظ سے موزوں" اور لازمی جامع جنسی تعلیم (سی ایس ای) کو فروغ دے، جو طبی طور پر مستند، ثقافتی لحاظ سے حساس، حقوق...
     راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق...
    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔گزشتہ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمے نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور پائیدار دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کیا گیا اور دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سردار مہتاب خان نے کہا کہ اس ایک سال میں ہم نے اپنا سب کچھ گنوا دیا ہے۔ 9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے، شاہد خاقانسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو نقصان ہوا ،اُس کا اندازہ نہیں لگاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دنیا سے بہت پیچھے جا چکے ہیں، 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک میں 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک تباہی ہوئی، سیاسی...
    پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو...
      اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99...
    راولپنڈی: مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے نے ملاقات کی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کے...
    ڈھاکہ: بنگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔  بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ جب تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں ہیں انہیں اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے سے روکا جائے۔  شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔  اشتعال انگیزی بیان کے خلاف بنگلا دیش کی عوام نے شدید رد عمل دیتے ہوئے حسینہ واجد کے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
    بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔  ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے۔  اس پروجیکٹ میں دِلجِیت کی ذاتی جدوجہد، پنجابی...
     شام میں بشار الاسد کا دھڑن تختہ کرکے عبوری حکومت کے سربراہ بننے والے احمد الشرع نے سعودی عرب کے دورے میں اہلیہ لطیفہ سمیر الدروبی کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کرشماتی شخصیت کے مالک احمد الشرع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ احمد الشرع کے سعودی عرب اور ترکیہ کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ لطیفہ الدروبی بھی ہمراہ تھیں اور انھوں نے ترکیہ کی خاتون اوّل سے ملاقات بھی کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد لطیفہ اندروبی کی شخصیت کے بارے میں تجسس بڑھ گیا جو اب تک گمنامی میں تھیں۔ خیال رہے کہ العربیہ چینل کو انٹرویو میں احمد الشرع نے ماضی کے کٹھن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اور سفری پابندیاں عائد کرنے پر عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے اپنے رکن ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہر حال میں انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ خبر پڑھیں : نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری کیوں نکالے؛ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کی پاداش میں مشکلات کا سامنا کرنے والے اپنے عملے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انصاف...
    کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے لئے باعث عزت ہے، 60 ممالک اس نویں امن مشق میں شریک ہیں، امن ڈائیلاگ اس لئے منفرد ہے اس میں ہیڈ آف نیوی کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہماری مشقیں مزید ترقی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کو روکنے کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک مزید 2 کروڑ 70 لاکھ بچیاں اور نوعمر خواتین اس تکلیف دہ اور مکروہ رسم کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ ‘ایف جی ایم’ کے خلاف عالمی دن پر ادارے کا کہنا ہے کہ بہت سے مثبت اقدامات کے باوجود صرف 31 ممالک ایسے ہیں جو آئندہ پانچ برس میں اس مسئلے پر قابو پانے سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب درست سمت میں گامزن ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم اس دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش...
    ٹرمپ کی پابندیوں کی مذمت، عالمی فوجداری عدالت نے ممبران سے متحد ہونے کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس ) عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف تمام 125 ممبران ریاستوں کو متحد ہونے کی اپیل کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت نے اپنی تمام 125 ممبر ریاستوں کو دنیا بھر سیانصاف اوربنیادی انسانی حقوق کے لیے متحد ہونیکی اپیل کی۔ عالمی فوجداری عدالت نے انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عملیکے ساتھ...
    رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات بتا دی گئیں، ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔اسی لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے...
    اسلام ٹائمز: معاشرے میں ہم جنس پرستی صرف جنسی تعلق کو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ والی لت یا ذہنی ہم جنس پرستی بھی انسان کی شخصیت، زندگی اور اس کے دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس لیے اس سے نکلنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جسمانی ہم جنس پرستی سے نکلنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی مرد کا مرد کو دیکھ کر، اس کے بارے میں سوچ کر خوش ہونا یا ذہنی لذت محسوس کرنا بھی ہم جنس پرستی کے زُمرے میں آتا ہے اور ایسا انسان بھی غیرفطری راستے پہ چل رہا ہے۔ اس قسم کی ہم جنس پرستی کی وجوہات میں بری صحبت اور فحش فلمیں دیکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر عالمی فوجداری عدالت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت نے انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عملے کے ساتھ  بھرپور حمایت کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے اپنی تمام 125 ممبر ریاستوں کو دنیا بھر سے انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔  یاد رہے...
    ڈونلڈٹرمپ کے بطورصدرانتخاب نے نہ صرف امریکی سیاست بلکہ عالمی تعلقات میں بھی ایک نئی بحث کوجنم دیاہے۔ان کابے خوف اورغیرروایتی رویہ، مختلف معاملات پرسخت بیانات،اورفیصلے کرنے کامنفرد انداز دنیابھرکے ممالک کے لئے حیرانی کاباعث بن رہاہے۔ ان کی صدارت کے پہلے دورمیں گرین لینڈکوخریدنے کی پیشکش اوراب اس پر عسکری طاقت کے زورپر امریکا میں شامل کرنا،پاناما کینال اورکینیڈاپرسخت بیانات،غزہ کوپاک کرنے کے منصوبے کومصراوراردن کی جانب سے مستردکیاجانااور ٹی وی پرسی این این کی جگہ فاکس نیوزکے غالب آنے جیسے عوامل نے عالمی سیاست پرگہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ 20منٹ کی گفتگوکے دوران ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے رات گئے کئی سرکاری اداروں کے آزاد نگرانوں کوبرطرف کردیا ہے۔ اس اقدام نے امریکی سیاسی...
    پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور مختلف اقسام کی معدنیات ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ معدنیات اور ان کے ذخائر کی تفصیل کچھ اسطرح ہے کہ کوئلے کے ذخائر تھر (سندھ)، سالٹ رینج (پنجاب)، لورالائی (بلوچستان)، اور دارا آدم خیل (خیبرپختونخواہ) میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں دنیا کے بڑے کوئلے کے ذخائر تھر میں موجود ہیں، جن کی مقدار تقریباً 175 ارب ٹن ہے۔ یہ ذخائر توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہمیت کے حامل ہیں۔ ریکوڈک میں تانبا اور سونے کے وسیع ذخائر ہیں، جو دنیا کے بڑے معدنی ذخائر میں شامل ہیں۔ قدرتی گیس اور تیل (Natural Gas and Petroleum) سوئی (بلوچستان)، کندھ کوٹ، اور گمبٹ (سندھ)، پوٹھوہار ریجن (پنجاب) میں کثیر...
    یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مراعات کے دروازے ممبران اسمبلی یا وزرا ء پر ہی کیوں کھلتے ہیں جو پہلے ہی سے مراعات یافتہ لوگ ہیں ۔جن کے گھروں میں کبھی غربت نہیںناچی،جن کے برتنوں میں کبھی بھوک نہیں اونگھی ، جن کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کے جرم میں کبھی اسمبلی کے وقت سکول کے دیگر بچوں کے سامنے شرمندہ کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑا کرکے ہتھیلیوں پر ڈنڈے نہیں مارے جاتے ،جن کے بستے سروں پر رکھ کر انہیں گھنٹوں کلاس روم کے باہر نہیں کھڑا کیاجاتا۔ جن کی عزت نفس کچل کرانہیں معاشرے کا راندہ درگاہ فرد نہیں بنایا جاتا۔ریاستی بد بختی اور حکومتی ناکامی کے چلتے پھرتے ثبوت وزراء کی تنخواہیں...
      میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔  کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جون 2023ء میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈیڑھ سال بعد خود کو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی میں ڈیڑھ سال میں بہتری آئی ہے، اختیارات کا نہیں نیت کا معاملہ تھا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2.14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدن میں 300 گنا...
    ٭طالبان کے سینیئر اہلکار محمد عباس استانکزئی افغانستان کے نائب وزیر خارجہ  بھی ہیں خواتین کی تعلیم پر پابندی کی مذمت کرنے والے طالبان وزیر نے افغانستان چھوڑ دیا۔  تفصیلات کے مطابق طالبان کے سینیئر اہلکار محمد عباس استانکزئی جو افغانستان کے نائب وزیر خارجہ بھی ہیں، حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی کھلے عام مخالفت کرنے کے بعد افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ذرائع نے بتایا کہ عباس استانکزئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر تنقید کے بعد ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ عباس استانکزئی نے جنوری میں افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک گریجویشن تقریب کے دوران بات کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا فضل الرحمٰن کا تعاون لیں گے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں،...
     سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شقیں 2 آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہیں درخواست گزار کے مطابق شق 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف جاتی ہے جبکہ 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو جرم قرار دینے کے مترادف ہے جو آزادی اظہار پر قدغن لگانے کے برابر ہے درخواست میں یہ بھی کہا...
    سابق جج ارشد ملک---فائل فوٹو  سپریم کورٹ نے سابق مرحوم جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کی درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر استدعا ہے کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا، وہ سیاسی افراد کے ریفرنسز سن رہے تھے، ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کیا جائے۔ سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقالسابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک:7 فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 298,130.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا 255,602.81 روپے کے قریب ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس   سونا فی کلو گرام 24 قیراط 25,560.00 255,603.00 298,130.00 327,090.00 25,560,281.00 22 قیراط 23,430.00 234,300.00 273,283.00 299,830.00 23,430,000.00 ...
    اسلام آباد: پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی،...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام بحال ہوئے اور بیرونی ذخائر کی بہتری میں پیشرفت ہوئی۔ اپنی رپورٹ میں فچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات پر پیشرفت کریڈٹ پروفائل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا اور صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کرلی ہے جو خوش آئند ہے۔ مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگا ۔  امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی اور...
    حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے وقت سے آگے دوڑ میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی علاقوں سے شہریوں کی جبری نقل مکانی، ان کے گھروں کی مسماری، غرب اردن کے الحاق اور قبضے میں جاری توسیع کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے وقت سے آگے دوڑ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے...
    کراچی: کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، اور پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی شریک ہیں۔ یہ...
    کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ کے استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے  کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔  یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے...
    راولپنڈی کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم کو شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور...
    کلیم اختر: ملک بھر میں خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔  رپورٹ کے مطابق ملک میں بارشوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے زرعی پیداوار اور پانی کی کمی کے مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔  پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور 8 مختلف شہروں میں پانی کی کمی کا شدید خطرہ ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 446000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے) دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ملک میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات بتا دی گئیں، ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔اسی لیے فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک اور اجلاس پیر کے...
    ٹیکسلا کی عدالت نے چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے چچا زاد سے زیادتی، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے کے مجرم اشتیاق کو عمر قید، 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  مجرم  کوزیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور 5 لاکھ  جرمانہ، بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا۔ زیادتی کی اور...
    — تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار’امن ڈائیلاگ‘ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ کثیرالقومی بحری مشق امن کا 9واں ایڈیشن 7 سے11 فروری تک ہوگاملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025، امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی۔  امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔یہ ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلۂ خیال کا موقع دے گا۔مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ...
    اقوامِ متحدہ نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ سے زائد لوگ غزہ کے جنوبی حصے سے شمالی حصے میں منتقل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 10 ہزار سے زائد امدادی ٹرک امداد لے کر پہنچ گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں خیمے، خوراک اور ادویات دی جا رہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے خصوصی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں خیموں، خوراک، پانی، صحت و صفائی کی سہولتوں اور طبی ساز و سامان کی ضرورت ہے، اپنے علاقوں میں واپس آنے والے بیشتر افراد کے گھر تباہ ہو چکے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور یہاں دنیا بھر سے لوگ شریک تھے، یہ ایک بہت اچھا موقع تھا۔ تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی...
    سٹی42: سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے جلتے ہوئے ٹریلر سے عملے کو بروقت ریسکیو کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ٹریلر اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا اور ویل جام ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔  پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر میں لگی آگ کا نوٹس لیا اور ٹریلر کو روکا۔ عملے کو کامیابی سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری موٹروے پولیس کی اس کارکردگی پر ٹریلر کے عملے نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نےبھی  پٹرولنگ...
    بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood) بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام ہے کہ انہیں جعلی سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس کیس میں سونو...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر...
    ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے دریائے سندھ پر 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرتے ہوئے 24 فروری کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایس ٹی پی کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کے خلاف چلائی گئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر مرکزی رہنماؤں اور ٹھٹھہ کے ضلعی عہدیداران کی قیادت میں ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو گھارو گجو اور مکلی سے عوامی رابطہ مہم ریلی نکالی جو ٹھٹھہ شہر پہنچ کر ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ترقی پسند...
    لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔ فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری...
    ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر...
    میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی اور کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ تعلقات خراب کرنیکی کوششیں ناکام اوردہشت گردی کی تمام اشکال کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عبوری افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم اور افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان "تائیوان کی آزادی" کی تمام اشکال کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستانی وفد نے چینی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ان کی اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج ہی وزیراعظم نے ایوان وزیراعظم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی میزبان وزارت اطلاعات تھی، ہم نے یوم تعمیر و ترقی کا جشن منایا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ سڑکوں کی، جلاؤ گھیراؤ کی یا اشتعال کی سیاست کی، اس حوالے سے وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ دو دن میں ایک سال ہو جائے گا الیکشن کو جو کہ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا تھا ہمارا مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا تھا، دو...
    اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...
    کراچی: اپنے ساتھی اداکار امیرگیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماورا کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنے نکاح اور شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ عام عروسی لباس پہنا۔ اس کے علاوہ ماورا حسین نے امیر گیلانی کی شادی کا دوپٹہ پہنا اور پچاس سال پہلے دادی کی شادی میں پہنا جانے والا زیور پہنا۔ اس دلچسپ انکشاف کے بعد مداح ماورا حسین کی سادگی اور اُن کی خاندانی روایات کا پاس رکھنے کی تعریف کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ...
    میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
    وزیراعظم کی سربراہ جے یو آئی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیراعظم نے سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور احسن اقبال بھی ان کے ساتھ تھے۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود ، محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے ان کی تیمارداری کی اور صحت کے لیے دعاکی۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
    WASHINGTON: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت بنانے کے بعد اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے اداروں سے دست برداری کے بعد عالمی عدالت پر پابندی کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے انتظامی احکامات پر دستخط کریں گے اور اس کی وجہ بتائی ہے کہ عالمی عدالت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ احکامات میں عالمی فوجداری عدالت میں امریکی شہریوں یا امریکی اتحادیوں سے تفتیش کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا...
    لاہور: فٹبان کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔ فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پی ایف ایف کانگریس فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کرے گی۔   
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے 9 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  منظور شدہ ناموں میں خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر، سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد، ملک جاوید اقبال، حسن نواز مخدوم، احسن رضا کاظمی، اور ملک وقار حیدر اعوان شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ اس وقت 35 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث 25 نشستیں خالی تھیں، ان تقرریوں سے عدالت میں زیر التواء مقدمات کے بروقت فیصلوں میں مدد ملے گی اور انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔ خیال...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی تیمارداری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔  مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ  ادا کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان کے کاندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی مولانا صاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سڑکوں کی سیاست کی، جلاؤ گھیراؤ ہی ان کی سیاست ہے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر...
    مقبوضہ بیت المقدس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ صہیونی وزیر دفاع نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کے جرأت مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ کے شہریوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کا موقع دینا ضروری ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو منتقل...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ آمد پر ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری اور صحت کیلئے دعا کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اسلم غوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔
    ویب ڈیسک— امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمۂ خارجہ نے بدھ کی شب ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ "; //parse XFBML, because it is not nativelly working onload if (!fbParse()) { var c = 0, FBParseTimer = window.setInterval(function () { c++; if (fbParse()) clearInterval(FBParseTimer); if (c === 20) { //5s max thisSnippet.innerHTML = "Facebook API...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔  شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی تیمارداری اور صحت کیلئے دعا کی ۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔  ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ موجود تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ پِٹ گیا  
    وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیر عطا تارڑ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری، مولانا عطا الرحمان، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری بھی ملاقات میں موجود تھے۔شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر...