2025-02-20@23:08:35 GMT
تلاش کی گنتی: 16216

«نے انہیں»:

(نئی خبر)
     پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی اور انہیں اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرم زمین کا تنازع نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے، بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ابھی ایک قافلے پر بھی حملہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماء ڈاکٹر ناجی ظہیر نے گزشتہ روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔  حماس رہنماء  نے قائد جمعیت کو غزہ کی تازہ صورتحال  اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور جنگ بندی کے بعد کے حالات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حماس کو ہر محاذ پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا  نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران  بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب مالیت کی سرکاری زمین 5 ارب میں دی گئی۔ چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بھی شرکت کی۔ وزارت بحری امور اور منسلک محکموں کے کام اور کارکردگی کے بارے میں وزارت کے سیکرٹری  ظفر علی شاہ نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری میری ٹائم نے کہا کہ ملک میں 25 سال کے بعد میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، کراچی پورٹ کے قوانین 100 سال پرانے ہیں، پورٹ قاسم...
    فیصل آباد سے کورئیرکے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق فیصل آباد سے فرانس بھیجے جانے والی ٹوپیوں اور کشن کورز میں جذب 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی لی گئی۔ لاہور میں کورئیر سے ہانگ کانگ جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.660 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات...
    پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی،  بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ دیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے تمام میدانی اور بلائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پشاور میں اب تک 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں...
    جنوبی بھارتی سینما کے معروف سپر اسٹار موہن لال نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی بھارتی اداکار کےلیے ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1986 میں، موہن لال نے صرف ایک سال میں 34 فلمیں ریلیز کرکے فلمی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے، اور شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، یا رجنی کانت جیسے بڑے نام بھی اسے توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ 1986 کا سال موہن لال کے کیریئر کا سنہری سال تھا۔ اس سال انہوں نے 34 فلمیں ریلیز کیں، جن میں سے 25 باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنامہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ معیار کا بھی تھا، کیونکہ موہن لال نے ہر فلم...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانئ پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔ ’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، ڈیل، رہائی یا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کی منظوری پر کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا؟ پارلیمنٹ میں آپ کچھ اور یہاں کچھ اور ہی بات کرتے ہیں، فوجی عدالتیں تو بعد میں قائم ہوئی تھیں۔ عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9 مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق عدالتی حکمنامہ کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ...
    لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلقہ رولز منظور ہو چکے ہیں، رولز بن چکے ہیں ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کوئی بھی کمرشل بلڈنگ تعمیر شروع نہیں کر سکتی، ممبران جوڈیشل کمیشن کی سی ٹی او لاہور کے ساتھ کرکٹ میچز میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، عدالت نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے رش والی جگہ پر مناسب پولیس اہلکار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے موجود ہونے چاہیے، جوڈیشل کمیشن نے پانی کو محفوظ بنانے اور...
    ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کے باعث موسم بہتر ہو گیا ہے۔ اٹک، صوابی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے علاقے کی زرعی زمینوں میں نمی کی کمی کو پورا کیا ہے۔ بھکر میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔  ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    کوئٹہ: بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے مسافر کوچ کے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں مسلح افراد کی تعداد 10 سے 12 تھی، دہشتگردوں نے کلاشنکوف پکڑی ہوئی تھی ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح...
    پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
    چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے کہ ہمارا نیب سے معاہدہ طے پا گیا ہے اب اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکا دہی کرنے والوں کے مقدمات نیب کے پاس جائیں گے۔ مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط سید قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہوں مثلاً ہاؤسنگ سوسائٹیز، جائیداد کا لین دین یا کسی بھی ادارے سے کوئی بھی مسئلہ ہو، ہم اسے اولین ترجیح کے طور پر حل کروائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    گزر گیا جو زمانہ اسے بھلا ہی دو جو نقش بن نہیں سکتا اسے مٹا ہی دو گزرا زمانہ، گزرا وقت، گزرے بڑے لوگ یاد ماضی کی طرح آج بھی کم از کم میرے جیسے لوگوں کے دلوں میں آباد ہیں۔ اس لئے کہ میں اس زمانے کا جس کا میں ذکر کرنے جا رہا ہوں۔ میں اس کا ہمسفر تھا۔کامیاب زمانوں کے کامیاب لوگ یعنی جہاں زمانے نے ان کو عزت دی وہاں وہ بھی زمانے کو اپنے نام سے منسوب کر گئے۔ فرانس کے سابق صدر ڈیگال مرحوم کا قول ہے کہ عظیم انسانوں کے بغیر کوئی کام عظیم نہیں ہوتے۔ وہ کیوں عظیم ہوتے ہیں تو ڈیگال نے کہا کہ ان کے کئے کاموں میں ارادے کی...
    آج کل وزیراعلیٰ مریم نواز کو غیر ضروری بلکہ انتہائی گھٹیا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، گزشتہ دو تین ہفتے سے اس کی انتہا ہوگئی ہے ،ہم اْس گھٹیا سلسلے پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری و ساری ہے ، بشریٰ بی بی یا اْن کی سہیلی فرح گوگی پر کرپشن کے جو الزامات ہیں اْن پر دلائل کے ساتھ مہذب انداز میں تنقید اگر ہوتی ہے ،ہونی چاہئے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، اسی طرح مریم نواز یا اْن کے خاندان کی کرپشن کے حوالے سے اْن پر تنقید مہذب انداز میں اگر ہوتی ہے ہونی چاہئے ، مگر ان...
    سرکاری عہدہ جتنا باوقار ہے اتنا ہی خوفناک بھی ہے۔ اختیارات، طاقت اور عہدہ سر چڑھ جائے تو اچھے خاصے سمجھدار انسان کو اوقات بھلا دیتا ہے۔ اسے المیہ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمین فرائض کی آڑ میں جرم کی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض ’’فرض شناس‘‘ ایس ایچ او ایسے بھی ہیں جو جہاں تعینات ہوتے ہیں وہاں موٹرسائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹنے کا ’’مشن‘‘ پورا کراتے ہیں۔ ان کے تھانے کا عملہ سرشام گشت کرتا ہے اور اہم مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹتا جاتا ہے، جواز یہ دیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کسی...
    اڑوس پڑوس میں دشمن گنیں تانے کھڑا ہے،بھارت نے ہمیں دل سے تسلیم ہی نہیں کیا وہ ہماری کب خیر چاہے گا اب افغانستان جو ہماری سب سے محفوظ ترین سرحد تھی میں بھی فتنہ سر اٹھانے لگا ہے انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف قوتوں کو فنڈنگ کر رہا ہے کالعدم تنظیمیں اس کی آلہ کار بنی ہیں،آئے روزافغان بارڈرپرہمارے جوان وطن پر قربان ہو رہے ہیں دوسری طرف سپہ سالار کا عزم ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک...
    سٹیٹ بینک کے حوالے سے ایک تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 ماہ کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میرے خیال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتار اس سے بھی تیز ہو سکتی ہے اگر سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کچھ رکاوٹیں دور کر لی جائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے بیرون ملک مقیم شہریوں کے دل اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ ان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ بیرون ملک کام کر کے انہوں نے جو سرمایہ اکٹھا کیا ہے وہ پاکستان میں لگائیں تاکہ یہاں کی معیشت ترقی کرے اور لوگ خوش حال ہو جائیں۔ اسی طرح جب صدر یا وزیر...
    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔ اس سے پہلے انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں 8فروری کو ان کے کہنے پر پورے ملک میں عوام احتجاج کے لئے جو گھروں سے باہر نکلے اس پر انھوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ احتجاجی تحریک پر بات کرنے سے پہلے مختصر سا ذکر اس شکریہ کا کہ جو بانی پی ٹی آئی نے آٹھ فروری کو پورے ملک میں ان کے کہنے پر احتجاج کرنے پر عوام کا ادا کیا ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ بانی پی ٹی آئی کو جو لوگ جیل میں ملتے ہیں وہ انھیں کس طرح کی بریفنگ دیتے ہیں لیکن ملنے والوں کو دوش...
    پاکستان کے مسائل ایسے سدا بہار ہیں کہ آج سے ستتر سال پہلے والا مسئلہ آج بھی اسی شدت کے ساتھ محسوس کیا جاسکتا ہے جیسے ستتر سال پہلے کیا جاتا تھا اس فرق کے ساتھ کہ اب لوگ ذرا چڑ چڑے ہوتے جارہے ہیں وہ اپنے حق کے لئے تو آواز نہیں اٹھاتے ہاں جوتیاں مارنے والوںکی تعداد میں اضافے کی ڈیمانڈ ضرور سامنے لاتے ہیں۔ اس ملک کی جو آج حالت ہے اسے یہاں تک لانے میں ہر شہری نے اپنا کردار خوب نبھایا ہے اور اب یہ حالت ہو چکی ہے کہ امن اور سکون سب کا برباد ہو چکا ہے۔ جس دن ہمیں اس بات کا احساس ہو گیا کہ ہمارے اصل مسائل کیا ہیں اور...
    غلام محمد قاصؔر کی مشہور نظم ’سمیتا پاٹل‘ کی تخلیقی کہانی بہت پراسرار ہے۔ یہ نظم جس صبح مکمل ہوئی اسی شام سمیتا پاٹل کا انتقال ہو گیا تھا۔ پیرا سائیکالوجی میں ایسے واقعات کو Precognition کہا جاتا ہے، یعنی آئندہ واقعات کی پہلے سے خبر ہو جانا۔ قاصؔر گورنمنٹ کالج درہ آدم خیل میں بطور معلم تعینات تھے اور روزانہ پشاور سے پبلک ٹرانسپورٹ پر وہاں آیا جایا کرتے تھے۔ کئی روز سے راستے میں ایک خاص مقام (بڈھ بیر کے آس پاس) پر انہیں آمد ہوتی لیکن نظم مکمل نہیں ہو رہی تھی۔ پھر ایک روز اسی مقام پر ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ قریب ہی ویران جگہ پر ایک زیارت تھی، قاصؔر نے وہاں فاتحہ پڑھی...
    تسمانیہ: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد "فالس کلر وہیلز" پھنس گئیں، جن میں سے کچھ زندہ ہیں، جبکہ ماہرین انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے اور ہوبارٹ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔  10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی...
    پاکستان میں غیر ملکی موبائل نیٹ ورکس کی جاری کردہ سمز کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے دردِ سر بنتا جارہا ہے کیونکہ جہاں ان سمز کے استعمال سے ملک کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب لوگ ان سموں کو سوشل میڈیا مونیٹائزیشن کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں برطانوی سم کے ذریعے ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپ کی مونیٹائزیشن ممکن ہے کیونکہ پاکستان میں گنتی کی چند ہی سوشل میڈیا ایپس کی مونیٹائزیشن کا آپشن موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں، ایف آئی اے کا انکشاف پاکستان کے وفاقی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ اور ہمارا ایک سال کے اندر گرین اور کلین پنجاب کا خواب پورا ہوا۔ عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست بسیں منگوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ اور 500 الیکٹرک بسیں اگست میں آجائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہجری مہینے رمضان اور شمسی مہینے مارچ کا آغاز ایک ساتھ ہوگا۔اس سال ماہ رمضان المبارک میں قدرت کا ایک انمول فلکیاتی مظہر رونما ہوگا جو ہر 33 ویں سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کیلئے دو کیلنڈرز سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک شمسی ہے جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے۔دوسرا اسلامی کیلنڈر ہے جسے ہجری کہا جاتا ہے جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے کہ قمری اور شمسی مہینے کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوا ہو اور یہ نایاب منظر اس ماہ رمضان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ...
    سہون:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    فیصل آباد:نیدر لینڈ کے نائب سفیر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکار و تاجر برادری سے گفتگو کررہے ہیں
    ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیا ز ترمذی آئی ڈیکس نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں
    گوادر:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ آفاق کے زیر اہتمام مقامی اسکول میں دو روزہ ایجوکیشن گالا تقریب کے دورے روز خطاب کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری کے خلاف تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے انہیں رہا نہ کیا گیا تو جی ڈی اے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔ جی ڈی اے پہلے ہی سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بنانے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے سندھ کے کنوینر صدرالدین شاہ راشدی نے فیصلہ سازوں سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو مسائل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کریگی تو پھر جمہوریت برائے نام ہوگی۔
    حضرت مظلوم کشمیری سے یہ دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات تھی۔ حضرت مظلوم کشمیری سے تین عشروں سے زیادہ کا تعلق ہے۔ اس تعلق پر اکثر وقت کی گرد جمی رہتی ہے اور کبھی مدتوں بعد بادِ صبا کا کوئی جھونکا اس گرد کو اُڑا کر رکھ دیتا ہے۔ یہ معلوم کرنے کا شوق کہ ’’کون سی وادی میں ہے کون سی منزل پہ ہے، عشق بلا خیز کا یہ قافلہ ٔ سخت جان‘‘ ہمیں ایک بار پھر مظلوم کشمیری کے دربار میں لے گیا۔ ایک روایتی صحافیانہ تجسس بھی تھا اور آنے والے حالات کا ایک خاکہ بنانے کی ضرورت بھی۔ حضرت مظلوم کشمیری نے بہت پرتپاک استقبال کیا۔ رسمی علیک سلیک کے بعد میرا ذہن حضرت سے ہونے...
    پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ بالخصوص طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طلبہ، والدین، انتظامیہ اور پالیسی سازوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں جنسی ہراسانی، دھونس اور دیگر بدانتظامی کی مسلسل سامنے آنے والی خبروں کے نتیجے میں طلبہ، خاص طور پر طالبات کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بالعموم اسلام آباد، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں وقوع پزیرہوتے رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے خیبر پختون خوا اپنے رجعت پسندانہ طرز بودو باش کی وجہ سے پردہ اخفاء میں رہا ہے...
    ہیرلڈ لیم نے اپنی کتاب میں لکھا ہے ’’امیر تیمور نے دنیا کو درہم بر ہم کیا‘‘۔ صدر ٹرمپ کے بیانات نے اب تک دنیا کو درہم کم اور برہم زیادہ کیا ہے، خاص طور پر غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے کے دعوے نے، جس نے بین الاقوامی اور عالمی سطح پر تنقید اور اعتراضات کے الائو بھڑکا دیے۔ وائٹ ہائوس اور اس کے ترجمان جن کی حدت اور شدت کو کم کرنے کے لیے آئے دن جنہیں نئے معانی پہنا رہے ہیں کہ ٹرمپ کے منصوبے کا مطلب غزہ پر امریکا کا قبضہ یا اس کی تعمیر نو نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بدھ کے روز ایک پریس بریفنگ میں کہا: ’’صدر نے غزہ...
    عمومی طور پر پاکستان میں کسی بھی سابق یا موجودہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان یا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی کوئی روایت موجود نہیں رہی ہے۔ لیکن سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو براہ راست تین خطوط اور چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ایک ایک خط لکھ کر ایک نئی روایت ڈالی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان خطوط کے سیاسی چرچے عام ہیں۔ اگرچہ یہ خطوط آرمی چیف کو مخاطب کر کے لکھے گئے ہیں لیکن یہ ایک اوپن لیٹر بھی ہیں اور اس کو پوری دنیا میں کوئی بھی پڑھ سکتا ہے اور اس وقت...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے مذاکرات پر زیلنسکی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے یہ تنقید کی کہ زیلنسکی انتخابات کرانے سے انکار کر رہے ہیں اور ان کی حکومت نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ زیلنسکی کا ملک تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کامیاب مذاکرات کر...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اسکے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں،پہلے بانی پی ٹی آئی مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا،اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کردیا ہے۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہو گئی، صوبہ اس وقت قابل رحم ہے، بلوچستان کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، نعرے ضرور لگائے گئے کہ صوبہ گیم چینجر بنے گا، لیکن پاکستان کے دشمنوں نے گیم الٹ دی۔بلوچستان اس وقت شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حافظ نور علی، عبدالحمید منصوری، امیر جماعت اسلامی ژوب فہد احمد اور مہتمم مدرسہ ریاض العلوم مولانا امان اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان...
    مراکش(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ گزشتہ 5برسوں میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤمیں 25فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موثر اقدامات اور حالیہ پالیسیوں کے باعث شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں 50فیصد اور زخمیوں اور اموات کی شرح میں 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں چار لاکھ 93 ہزار کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے جس میں 14400کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور2500کلو میٹر موٹرویز بھی شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
    اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔
    اکثر تھانہ کلچر کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے، اس لیے کہ روایتی طور پر پاکستان میں تھانہ کلچر عوامی سہولت کے لیے کم اور تکلیف کا لیے زیادہ مشہور ہے۔ اس حوالے سے بہت سی حکومتوں کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کی گئی، لیکن تھانہ کلچر نہیں بدل سکا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ایک عام شہری تھانے جانے سے گھبراتا ہے۔ حال ہی میں کراچی کے تھانہ شارع فیصل کو بطور ماڈل تھانہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ تھانہ شہریوں کے لیے سہولیات کے ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ عموماً تھانے میں داخل ہوتے ہی پریشان شہری مزید پریشانیوں سے دوچار ہوجاتا ہے، جبکہ اس تھانے...
    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔ ’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘  فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔...
    اسلام ٹائمز: ایران کا دفاعی نظام اب ساحلوں اور ملک کے اندر موجود میزائل اور ڈرون شہروں پر انحصار کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس خطے میں موجود اسکے تمام اڈے جنگ کے پہلے ہی لمحے میں تباہ ہو جائیں گے۔ امریکی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر میزائلوں اور ڈرونوں کی بارش ہو جائیگی۔ دوسری طرف ٹرمپ اور انکی نئی ٹیم افغانستان اور عراق پر حملوں جیسی تباہ کن جنگوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ لہذا امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق: "ہماری سخت خطرات (فوجی جنگ) سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، آج دشمن کے سخت خطرات سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔" آج کا خطرہ وہی نرم جنگ...
    حالیہ سالوں میں عالمی سیاست دو بحرانوں کی اسیر ہے، دونوں ہی بحران جنگی ہیں اور دونوں ہی بائیڈن حکومت کی دین ہیں۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی بربریت رکوا چکے اور اب روس کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ یہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے متعلق 2016 سے لبرل امریکی میڈیا نے یہ تاثر پھیلانا شروع کردیا تھا کہ وہ ایک مسخرے سے زیادہ کچھ نہیں۔ مغرب سے باہر بھی دنیا کے قریباً ہر ملک میں گنتی کے چند لبرل ضرور پائے جاتے ہیں، سو ہمارے ہاں بھی اپنا وجود رکھتے ہیں، اور بیک ظرف و زمان تب ہی دستیاب ہوتے ہیں جب کوئی قاری صاحب بھی وہی شوق پورا کرلیں جس شوق کی تکمیل کو...
    الحمرا میں ایک اور فیسٹیول کی آمد آمد ہے، پاکستان کے سب سے بڑے ادبی میلے ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد ہونے جارہا ہے، گزشتہ 13برسوں سے اس فیسٹیول کے نان اسٹاپ انعقاد پر میری طرف سے ایل ایل ایف انتظامیہ کی بھر پور توصیف اور عقیدت بھرا سلام۔ الحمرا میں فیسٹیولز کی بہار آئی ہوئی ہے،الحمرا کے درودیوار محبتوں کے گیتوں سے گونج رہے ہیں، یہاں اپنی تاریخ و تاریخ ساز ہستیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ اس ادارہ نے معاشرہ کے تخیل میں وہ شان پیدا کی ہے جو بیان سے باہر ہے، دلکش داستانیں ہوتی رہی ہیں، تاریخ کا دھارا درست سمت بدل رہا ہے، ان سربلند ہوتے فیسٹیولز میں شعروادب کی روایت کو نئی تحریک مل...
    کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے لاہور میں ’’پنجاب بچاؤ کانفرنس‘‘ کی ایک قراردادجس میں دریائے سندھ کا نام بدل کر ’’دریائے پنجاب‘‘ رکھنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس طرح کی کسی بھی قرارداد کو سندھ کی توہین اور سندھ دشمنی سمجھتے ہیں، کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں اور سندھ کی تاریخ اور تہذیب سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا برادری سے بات چیت اور لاڑکانہ میں معروف تاجر سعید احمد شیخ اور فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے ڈی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ گڈز ڈکلیئریشن ملنے پر ان ٹرکوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر اشیا لانے والے600 ٹرک پھنسے ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بارڈرز کے حوالے سے پہلی بار سخت اقدامات لیے گئے ہیں، پہلی دفعہ چینی افغانستان اسمگل ہونے کے بجائے ایکسپورٹ ہوئی ہے۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ اس بار جو چینی افغانستان گئی اس پر ہم مطمئن...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی ہے،حکومتیں ہر اعتبار سے برائے نام ہیں، ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے، حکمران اپنے پروٹوکول اور ارکان کو خاموش رکھنے کے لیے بھتا خوری میں اضافے تک محدود ہیں۔لیاقت بلوچ نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب اور منصورہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی سے ملاقات، دیر، چترال، بونیر اور بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وحدت اور عوام کا اعتماد آئین پر عمل، آزاد عدلیہ کے وجود اور قومی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے،اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، 2013 ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔نوازشریف نے کہا کہ...
    MUMBAI: جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، اور پانچ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ان کی حالیہ فلم چھاوا (2025) باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس نے پہلے ہی پانچ دنوں میں 151.28 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اور توقع ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر 500 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہے۔ رشمیکا کی بلاک بسٹر فلموں میں چھاوا (2025)، پشپا 2 (2023)، اینیمل (2023)، وارث (2023)، اور پشپا 2 شامل ہیں۔ پشپا 2 نے دنیا بھر میں 1542 کروڑ روپے کا بزنس کر کے تیسری سب سے زیادہ کمائی...
    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    سا بق امیر جماعت اسلامی سراج الحق مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    تل ابیب ،واشنگٹن(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق حماس آج جمعرات کو 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ حماس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر شدید عدم اعتماد ،بورڈ میں انتظامی و مالی معاملات ، نتائج میں بے ضابطگیوں اور مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے اسپیشل آڈٹ کرانے کے حکم پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے 17سالہ بدترین دور حکمرانی میں شہر کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم اور تعلیمی نظام کو بھی تباہ و برباد کیا ہے ، سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ، طلبہ و اساتذہ کرام بے شمار مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہیں ، اربوں روپے کا...
    اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس میں عدالت عظمیٰ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے جبکہ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سقوط ڈھاکا کی وجہ صرف ملٹری ٹرائلز نہیں تھے، ملٹری ٹرائلز تو بہت آخر میں ہوئے ہوں گے، وجوہات اور بھی تھیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم مضبوط فوج چاہتے ہیں جس کے ساتھ عوام بھی کھڑی ہو، چاہتے ہیں فوج ٹرائلز کے معاملے سے باہر نکلے، آرٹیکل 175 کیخلاف تمام قانون سازی کالعدم ہوتی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں، ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویہ تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ضبط شدہ دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس ادویات سے لاتعلقی ظاہر کردیے۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، شہریوں سے اپیل...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ،...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ...
    سکھر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ھے کہ سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185 اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن پر 82 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، کچھ اسکیمیں جاری ہیں جن کی تعداد 99 ہے ، سندھ بھر میں کینالوں کی 1710 کلومیٹر لائننگ کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 52 بلین روپے رکھے گئے ہیں ، ابتدائی طور پر 25 کلومیٹر پر کام ہوگا۔ نارا کینال لائننگ پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ کینالو ں کے ابتدائی پوائنٹ پر دباؤ کم ہوگا اور سکھر بیراج محفوظ رہے گا، ایک سوال کے جواب...
    سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ...
    لاہور: منرل واٹر کی بوتلیں پینا رواج بن چکا مگر کبھی آپ نے غور کیا کہ ان کے ڈھکن مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں؟ ’’نیلے‘‘ ڈھکن کا مطلب ہے، پانی معدنیات سے قدرتی چشموں  سے حاصل کیا گیا۔ ’’سیاہ‘‘ ڈھکن والی بوتل کا پانی القائن ہے، جسے صحت کیلئے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ’’پیلے‘‘ ڈھکن کے پانی میں وٹامن اور الیکٹرولائسیز شامل ہیں  جبکہ سبز ڈھکن کا پانی فلیور رکھتا ہے۔ سفید ڈھکن کا پانی نلکے یا زیرزمین سے حاصل کیا جاتا ہے جس کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے پروسیس کیا جاتا جبکہ سرخ ڈھکن کا پانی  سپارکلنگ یا کاربونیٹڈ ہوتا ہے۔
    اسلام آباد: اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس میں کچھ ارکان کاروباری مفادات کا تحفظ کرتے رہے، انھوں نے شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے وزیراعظم پر زور دیا کہ برآمدت میں مسابقت کیلیے اس کا نوٹس لیں۔ حکام کے مطابق9 رکنی ایڈوائزری کونسل کے کچھ ارکان نے حقیقی موثر شرح تبادلہ(REER) کی نشاندہی کی جس کے مطابق بیرونی کرنسیوں کے اوسط باسکٹ پرائس سے روپے کی قدر 4 فیصد بڑھائی گئی ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار  کی نظر میںروپے کی قدر 15 فیصد کم ہے۔ حکام نے بتایا کہ  کونسل کے کچھ ارکان برآمدکنندگان ہیں، ان  کا موقف تھا کہ روپے کی قدر بڑھانے سے برآمدات غیر مسابقتی ہو رہی ہیں۔ وزیر...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
    مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف، نائب صدر رانا سرفرازو دیگر ڈنر میں شریک ہیں مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف، نائب صدر رانا سرفرازو دیگر ڈنر میں شریک ہیں ریاض (رپورٹ : مسرت خلیل)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے...
    اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں امریکی ائرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم اس دوران مسافر محفوظ رہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیلٹا طیارے میں 80 افراد سوار تھے ،جو کینیڈا کے ٹورنٹو ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں صرف 2افراد زخمی ہوئے اور تمام 80 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔ امریکن ڈیلٹا ائر لائنز کمپنی نے کہا کہ ٹورنٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد 21 مسافروں میں سے 19 مسافروں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ۔ کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباپھیلنے سے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کرنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں،جو 58 تک پہنچ گئے ہیں۔ متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وبا کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسپتالوں میں اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ ٹرمپ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس خطیر سرمایہ ہے تو ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی جانب سے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 2کروڑ 10لاکھ امداد پر سوال اٹھایا ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کے سرمائے کی حفاظت کرنی چاہیے۔ یاد...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نثارجٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ایم این ایز کافی پی رہے تھے  تو شیر افضل نے آ کر کہا کہ  میں آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں، آپ میری مدد کریں ، اور مجھے سپورٹ کریں، میں نے پرسنلی خودکہا کہ مروت صاحب آپ نے پہلی بار پارلیمانی میٹنگ میں آکر سب ایم این ایز کے سامنے اس طرح بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو چاہتا ہو کہ آپ کو یا کسی کو بھی پارٹی سے اس طرح نکالا جائے۔ لہذا آپ اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کریں ، اپیل میں جائیں اور اگر کوئی مناسب...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اگر کرکٹ کی سپر پاور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، میں آئی سی سی کو ہمیشہ انڈین کرکٹ کونسل کہا کرتا ہوں، اس کا اتنا زیادہ اثر ورسوخ ہو گیا ہے کہ اس کی سازشوں سے بچنا بہت مشکل تھا، اس حساب سے بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا، اس میں کوئی شک نہیں کہ محسن نقوی اس شپ کے کیپٹن ہیں جو یہاں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا بہت شور ہوا، پھر اسٹیڈیمز کے حوالے سے انڈیا نے باتیں شروع کر دیں...
    شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
    کندھ کوٹ: کیڈٹ کالج کرمپور میں مختلف مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے جارہے ہیں
    شہدادپور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں دبنگ کاروائی، ڈیڈکشن بل اور ناجائز بجلی کنکشن کے 50ہزار روپے رشوت رنگے ہاتھوں وصول کرنے والے حیسکو ملازم کو ساتھی سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا، حیسکو ملازم نے چھاپے کی کاروائی پر رشوت کی رقم ساتھی کو دے کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ایف آئی اے اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے ایک شہری محمد اسلم لغاری کی درخواست کہ میرے سے ڈیڈکشن بل اور ناجائز کنکشن دینے کا کہہ کر ایک لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ جس میں سے 50ہزار روپے دے چکا ہوں اور بقایا 50ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نوابشاہ کے ایس ایچ او ایس...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے
    حیدرآباد: اصغریہ علم وعمل تحریک کے صدر ڈاکٹر ثمر رضا پریس کانفرنس کررہے ہیں
    حیدرآباد: واپڈا ملازمین کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب سے توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے عنوان سے منعقد کی جانے والی ساتویں عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب مہران یونیورسٹی میں ہوئی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات اور تجاویز مسائل کے حل کے لیے ہوں، مسائل کی نشاندہی کرنے والی ہوں، اور ایسی سفارشات ہوں جو حکام تک پہنچا کر ان سے مسائل کے حل کے لیے مطالبہ کیا جا سکے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ مقامی آبادی کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات ہونا ضروری ہیں، جبکہ تحقیق صرف محقق کی ترقی کے لیے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمیونٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی)چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے ایس پی او آفس حیدرآباد میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس سے سابق ایس پی او کے ریجنل ہیڈ حیدرآباد غلام مصطفی بلوچ،جس میں حیدرآباد کی 22این جی اوز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ اندرون سندھ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان پڑھ والدین اپنے بچیوں کی شادی بہت کم عمری میں کردیتے ہیں جس سے بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں خاص طورپر بچہ کمزور پیدا ہونا، ڈلیوری کے دوران ماں کا انتقال ہوجانا عام ہوتا ہے جس...
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم تنظیم ”ہمارا اعلان پرامن پاکستان” کے مرکزی دفتر میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں معروف سماجی رہنما، سینئر رائٹر اور ڈائریکٹر نوید شاہ ہاشمی نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے نوید شاہ ہاشمی کو خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو تنظیم کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ نوید شاہ ہاشمی نے خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی قیادت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا، ”خلیفہ محمد تسلیم...
    آج کل کی مشینی زندگی میں دن رات کا فرق مٹ گیا ہے۔ لوگ رات گئے تک جاگتے اور کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اگلے روز طلوع آفتاب کے بعد بھی دیر تک سوتے رہتے ہیں۔ بالخصوص بڑے شہروں میں یہ طرز عمل عام ہوتا جا رہا ہے۔ طلوع آفتاب سے پہلے جاگنے کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں ہم نظرانداز کردیتے ہیں۔ جلدی جاگنا پورے دن کیلئے آپ میں ایک مثبت رویہ قائم کر سکتا ہے۔ یہاں کچھ مزید فوائد درج ذیل ہیں: یہ تناؤ کو کم کرنے اور پرسکون ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔ جلدی اٹھنے والے اکثر کام کاج کے لحاظ سے زیادہ پھرتیلے اور فعال ہوتے ہیں کیونکہ ان میں توانائی تازہ ہوتی ہے۔...
    چقندر ایک سبزی ہے جو یورپ اور بحیرہ روم کا مقامی پودا ہے۔ یہ ایک جڑ سبزی ہے، جس کا اہم خوراکی حصہ زمین کے نیچے اگنے والی جڑ ہے۔ چقندر کئی رنگوں میں آتے ہیں، جن میں سفید اور سنہری رنگ شامل ہیں لیکن گہری جامنی رنگ والی قسم سب سے عام ہے۔ چقندر کو بیٹر روٹ، گارڈن بیٹ، اور ریڈ بیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ چقندر ہمارے لیے دستیاب سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس اس لیے اہم ہیں کہ وہ آزاد ذرات (یعنی نقصان دہ مالیکیولز) کا مقابلہ کرتے ہیں جو بصورت دیگر صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچاتے۔ اینٹی آکسیڈینٹس سوزش کو بھی کم کرتے ہیں اور دائمی...
    عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو انسانیت کے لیے سنگین عالمی مسائل میں شمار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت ( اے، ایم، آر ) سالانہ تیرہ لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں طبی پیچیدگیوں کے علاوہ یہ مسئلہ نظامِ صحت اور معیشت کے لیے بھی بڑا چیلنج ہے۔ امریکی سوسائٹی برائے مائیکروبیالوجی نے پاکستان میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو قرار دیا ہے۔ اینٹی بائیوٹک سے کیا مراد ہے؟ اینٹی بائیوٹکس ادویہ کو الیگزنڈر فلیمنگ نے 1928 ء میں دریافت کیا جو بیکٹیریا سے لاحق امراض میں مستعمل ہیں۔ ایک خاص کیمیائی عمل سے یہ جسم میں موجود بیکٹیریا کی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارت سے متعلق امور میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات چیت کے ماحول کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی وزیرِاعظم پر واضح کردیا کہ اگر بھارت نے امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کیا تو امریکا بھی جوابی کارروائی میں ایسا ہی کرے گا۔ اس پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا۔ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ فاکس نیوز سے پہلی بار ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیرِاعظم سے گفت و شنید کے...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی میں دوسرے بہت سے معاملات کی طرح کمبھ کے میلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اشنان نے بھی تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی بحث نے سیاسی ماحول کا درجہ حرارت بلند کردیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہا کہ محمد شامی کا کمبھ کے میلے میں ڈبکی لگانا اِس کا ثبوت ہے کہ اس میلے کر ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں نے دل سے قبول کرلیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد شامی سمیت بہت سے غیر ہندو بھارتیوں نے کمبھ کے میلے...
    یوکرین کے صدر وولودومور زیلنسکی نے کہا ہے کہ اُن کے امریکی ہم منصب کو شاید روسی گمراہ کن بیانیے نے گھیر لیا ہے۔ وہ اِس وقت روسی غلط بیانی کے اسیر دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ یوکرین اُن کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے جاچکا ہے اور ملک بھر میں صرف چار فیصد لوگ اُن کی قیادت پر بھروسا کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ ٹرمپ کہہ رہے ہیں وہ اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ روس کی غلط بیانی اور پروپیگنڈا مہم نے اُنہیں اپنے جال میں کس...
    ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے کہا ہے کہ سُنیتا ولمیمز اور ساتھی خلاباز بَچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اٹکے ہوئے ہیں تو اِس کی ذمہ دار سائنس ہیں بلکہ سیاست ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جو ہر حال میں کیا جانا چاہیے تھا۔ اِن دونوں خلابازوں کی واپسی میں مضحکہ خیز حد تک تاخیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق صدر بائیڈن نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور اِس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    زیلنسکی کے خلاف ٹرمپ کے موقف کے جواب میں یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی یوکرین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے زیلنسکی کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یوکرین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیها نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر ولودمیر زیلنسکی کے خلاف بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا، اور ہم اپنی بقا کے حق کا دفاع کریں گے۔ آج، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں...
    یوکرائنی صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف امن کی ضمانت ہے، عارضی جنگ بندی نہیں اور ہم پوٹن کو دوبارہ دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے بدھ کی شام اپنے خطاب میں تاکید کی کہ ان کا مقصد روس کے ساتھ ضمانت شدہ امن ہے، نہ کہ کوئی عارضی جنگ بندی۔ فارس نیوز کے مطابق، انہوں نے کہا کہ یوکرین کو یورپ، برطانیہ، ترکی اور امریکہ کے وسیع کردار کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے لیے سیکیورٹی گارنٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ محض چند مہینے یا چند سال بعد، پوٹن دوبارہ جنگ میں نہ لوٹ آئے۔ انہوں نے تاکید...