2025-01-26@06:27:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1377
«سید عمار الحکیم»:
(نئی خبر)
گھارو (نمائندہ جسارت) ساحلی پٹی پر واقع زفائر ونڈ ٹربائن کمپنی کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کا راستہ بند کرنے کے خلاف یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمان ضلعی کونسل کے ممبر سچل خاصخیلی، سیکورٹی انچارج ممتاز ہدیو بلوچ نے سینکڑوں ماہی گیروں نے ون ٹربائن کمپنی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے راستہ بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے کمپنی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کر دیے اور اگر کوئی ملازم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو اسے بھی نوکری سے نکال دیا جاتا...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے ارسا قانون میں ترمیم کے خلاف سندھ آباد گارم فورم کے سربراہ شاہ جہان جونیجو، حاجی موسی ساند کی قیادت میں لطیف گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، سندھو دریا سے 6 کینال نکال کر سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے، سندھ کو تباہ کر کے پنجاب کو آباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ دھرتی کی خاطر مرد وخواتین...
سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام سکھر کے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں 160 سے زائد مستحق افراد کی آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور یہ الخدمت فاؤنڈیشن کے خدمتِ خلق کے مشن کا اہم حصہ ہے۔ کیمپ میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ضلعی صدر رضا اللہ، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز سندھ مامون الرشید باجوہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی رہنما محمد حسین محنتی کی قیادت میں مسلم لیگ ف کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 26 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کی کمی اور 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اسے خوش آئند اور اپنی شرکت کا یقین دلادیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہاکہ پانی سندھ کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ بن گیا ہے پہلے ہی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سندھ کی زراعت و معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔اب مزید...
حیدرآباد: مکی شاہ روڈ کئی سال سے انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سیٹیلمنٹ سروے ریونیو نے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے اضافی، عارضی، دوہرے چارج ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مختار کار سٹی کے دفتر میں تعینات سروئیر کو 3 وارڈز کا اضافی چارج سونپ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود تینوں وارڈز میں سروئیر کی تعیناتیاں نہیںکی گئی ہیں، منظور نظر سروئیرمرتضی ملاح نے شہریوں اورسرکاری املاک کی کروڑوں روپے مالیت کی اصل دستاویزات میں جعل سازی کرنے کے بعدغائب کر دی، ریونیو ریکارڈ کے نگراں ڈپٹی کمشنرنے بھی صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود معاملے پر خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختار کار سٹی (ریونیو) کے دفتر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری املاک ونجی پراپرٹیوں کے اصل ریکارڈ...
ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینگے،جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں،عمران خان
اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے ‘ جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں190ملین پاؤنڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں...
غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
گوادر کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی، وزیراعظم: قومی اسمبلی آمد پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اپوزیشن کی ہلڑ بازی
اسلام آبا د (خبر نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کی تعمیر نو کے مرحلے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے گا۔ گوادر پاکستان کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپور ٹ کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اخلاص، محنت اور ٹیم ورک سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بڑی خونریزی اور تباہی کے بعد 42 دنوں کیلئے جنگ بندی ہوئی ہے، دعا ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل ہو، 50ہزار سے زیادہ فلسطینی مائیں، بہنیں، بزر گ، بچے، نوجوان، انجینئرز...
چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کی صدارت میں کونسل کا8واںاجلاس ہورہاہے ‘وائس چیئرمین بھی موجود ہیں
چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کی صدارت میںکونسل کا8واںاجلاس ہورہاہے ‘وائس چیئرمین بھی موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام نامور شاعر، ادیب، نقاد اور ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی 100 ویں سالگرہ پر یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت حامد شفقت نے کی، اظہارِ خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، اقبال لطیف، راجو جمیل، مرزا نصیر الدین، ڈاکٹر رخسانہ صبا ،حمیرا قصوری اور خالد معین شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز جمیل الدین عالی کی زندگی اور ان کے ادبی سفر پر مبنی دستاویزی فلم ’’خواب کا سفر‘‘ دکھا کر کیاگیا جسے ڈاکٹر فاطمہ حسن نے تحریر کیا تھا جبکہ پیش کش مراد جمیل کی تھی۔اس موقع پر حامد شفقت نے اپنے صدارتی...
کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1فیصد اضافے سے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کا...
دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔ ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔ دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیاگیا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ اس موقع پر وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔ پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل...
فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کر کے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،فوٹو: فائل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیر خزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے فورم کی ویب سائٹ پر ’پاکستان کی معاشی بحالی، پائیدار ترقی کی طرف قدم‘ کے عنوان سے مضمون تحریر کیا جس میں پالیسیوں کو اُجاگر کیا۔اس میں وزیر خزنہ نے تحریر کیا کہ سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور فارما جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے اس میں بتایا کہ فیصلہ کن معاشی اصلاحات نافذ کرکے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی، ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے...
A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقے میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے نیز تباہ حال علاقوں سے 62 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق امدادی سامان...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو اسکا اثر پورے ملک پر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ جہاں عوام کی جان، مال اور عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مایوسی اور عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدامنی عروج پر ہے۔ طالب علم، مزدور، مسافر اور عام شہری بھی محفوظ نہیں...
اسیران کی رہائی کے بعد ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکرٹیریٹ آمد کے موقع پر علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی و دیگر رہنماؤں سمیت خانوادہ اسیران نے استقبال کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی و حمایتی قوتوں کا اتحاد اسی طرح مضبوط و برقرار رہا تو عنقریب وہ دن ضرور آجائے گا جب بیت المقدس پر آزادی کا جھنڈا لہرائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس میں نماز شکر ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی عیادت و دعائے صحت کے بعد امن معاہدہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی امن معاہدہ طوفانِ اقصیٰ و شہدائے مقاومت فلسطین کی فتح مبین ہے۔ ...
NEWYORK: نئے سال کے ساتھ دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور انٹرپرینیورز کے نام شامل ہیں، جن کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ان افراد میں ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجوعی دولت 10 ٹریلین ڈالر ہے اور بتایا گیا ہے اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی اسٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔ یاد رہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی جانب سے چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنے سمیت انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ اقرار الحسن کو پہلے ہی ایک سے زائد شادیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، انہوں نے تین ٹی وی میزبان و صحافی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن فلاحی پروگرام میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔ اقرار الحسن کی جانب سے تقریب میں اپنی تین شادیوں پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے چوتھی شادی کا ذکر...
چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “چین کے اعلی معیار کے اقتصادی ترقی کے نتائج” کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ ڈائریکٹر نے کہا کہ 2024 کے بعد سے چین کا صنعتی معاشی آپریشن مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پسند رہا ہے اور اس نے میکرو اکنامک ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا ، جو 2023 کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے ۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی پیمانہ مسلسل 15 سال تک...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے...
فیصل کریم کنڈی سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ہیڈ آف کنٹری ڈیلیگیشن فرید عبدالقادر محمد کی ملاقات، مختلف امورپر غور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس (IFRC) کے ہیڈ آف کنٹری ڈیلیگیشن پاکستان فرید عبدالقادر محمد نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) خیبر پختون خواہ کے جنوبی علاقوں، خاص طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے فلڈ آپریشنز اور اپر چترال میں موسمی اثرات کے مسائل زیر بحث آئے۔گورنر نے ان علاقوں میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کرّم کے مسائل اور آئی ڈی پیز میں فرق کو واضح کیا۔ گورنر نے ریڈ کریسنٹ کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی، ماہ رجب کے تیسرے عشرے کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کےمطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب...
راولپنڈی:صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کے لیے 15ارب روپے مالیت کے بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کردیا ہے۔ الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کی ڈونرکانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا۔ 15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیکل کے شعبے میں 56 اسپتالو ں و دیگر سینٹرز میں ایک کروڑ 42 لاکھ...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔ امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔ عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 18اراکین کی رکنیت بحال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی...
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)...
بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ، چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔ اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کی وجہ سے ہر سال کئی طلبہ روبوٹکس کے ابھرتے ہوئے شعبہ میں...
اسلام آ باد: عالمی بینک اگلے دس سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک جمعرات کو جاری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان کے لیے نئی کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک جاری کرے گا، عالمی بینک کی جانب سے دس سالہ منصوبے کے تحت پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور اس کا باضابطہ افتتاح عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کریں گے۔ اس فریم ورک میں پاکستان کی مختصر اور درمیانی مدت کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے جن میں سیاسی...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2711ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 283200روپے ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کے اضافے سے 242798 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2890 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے مزید 18 عوامی نمائندوں کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کی ہے جنہوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر بھی رکنیت بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ اب تک گوشوارے جمع کرانے پر 45 ارکان کی رکنیت بحال ہوچکی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
اپنی ایک رپورٹ میں مڈل ایسٹ آئی نیوز ویب کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مئی 2024ء میں 116 ملین ڈالر کی مصنوعات، ترکیہ سے مقبوضہ سرزمین میں درآمد کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ "نائل اوپک" نے کہا کہ ترکیہ، غزہ میں مستقل امن کے قیام کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی برقرای سے مراد یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت بند کرنے کی وجہ ختم ہونے کی صورت میں اقتصادی تعلق دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔ نائل اوپک نے ان خیالات کا اظہار سال 2025ء کے اقتصادی جائزہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ دوسری جانب ترکیہ کے صدر "رجب...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر چار سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جب کہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے 110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ چار سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں زنا کے مجرم کو 25 سال قید یا سزائے موت کی تجویز کی مخالفت کردی گئی۔ سینیٹر ثمینہ ازہری کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی پی سی میں ترمیم کے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترمیم کا بل سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں زنا بالجبر کے ملزمان کی سزا بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں زنا کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید کی سزا یا پھر سزائے موت تجویز کی گئی، جس پر وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد...
اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی فوکل پرسن مشال یوسفزئی نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مشال یوسفزئی کا موقف ہے کہ میں بشریٰ بی بی کی فوکل پرسن ہوں لیکن مجھے عدالت کے اندر نہیں جانے دے رہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے جیل کے اندر اپنی ریاست قائم کی ہوئی ہے۔ مشال یوسفزئی کا موقف ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے اور نہ جیل مینوئل کو مان رہا ہے، میری تین سماعتوں سے اڈیالہ میں انٹری بلاک کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے...
چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہےوزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ،...
چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “چین کے اعلی معیار کے اقتصادی ترقی کے نتائج” کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ ڈائریکٹر نے کہا کہ 2024 کے بعد سے چین کا صنعتی معاشی آپریشن مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پسند رہا ہے اور اس نے میکرو اکنامک ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8...
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، مولانا نذیر حسین مطہری اور مولانا احسان اللہ محسنی شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
: پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیاہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی...
پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت میں حارث رؤف دسمبر 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلی بار ریڈ بال کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکسپریس پیسر اسٹیٹ بینک کے خلاف ڈومیسٹک میچ کھیل رہے ہیں۔ ریڈ بال کرکٹ سے طویل وقفے کے پیش نظر حارث رؤف کی واپسی خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس فارمیٹ میں انہوں نے آخری ڈومیسٹک میچ مئی 2022ء میں کھیلا تھا جب کہ پاکستانی سرزمین پر ان کا آخری میچ نومبر 2021ء میں ہوا تھا۔ اپنی تیز رفتاری اور وائٹ بال کی بہادری کے لیے مشہور طویل فارمیٹ میں حارث رؤف کی غیر موجودگی شائقین اور تجزیہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے خلاف آج ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ کیس سیاسی محرکات پر مبنی تھا، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، سرکاری گواہ نے بھی تسلیم کیاکہ اس سے سرکار کا نقصان نہیں ہوا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ القادر کیس میں اصل سوال تو حسن نواز سے پوچھا جانا چاہئے کہ وہ رقم برطانیہ لے کر کیسے گئے جس سے پراپرٹی خریدی اور بعد میں بیچی گئی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ منگل کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے) تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
—فائل فوٹو سکھر بیراج کی سالانہ 15 روزہ صفائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔بیراج حکام کے مطابق سکھر بیراج کے تمام دروازے ڈاؤن کر کے پانی کی اسٹوریج شروع کر دی گئی ہے جبکہ آپریٹنگ سسٹم کو کل سے مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ کل سے بیراج سے نکلنے والی7 میں سے 6 نہروں میں پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان، واٹر ایمرجنسی سیل قائمسکھر بیراج کے 2 دروازوں کو نقصان پہنچنے کے بعد حیدر آباد میں کاشت کاروں کی رہنمائی کے لیے واٹر ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نارا کینال کو آر ڈی6 تک پختہ کرنے کا منصوبہ 15...
لاہور: عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار...
انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والی اسپنر اور موجودہ براڈ کاسٹر ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ ہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تنقید کرنے کے بعد ویمنز ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے انہیں انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ انگلیںڈ کی ویمنز ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انکی فٹنس پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا تھا، انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔ انگلش ویمنز کرکٹرز پر تنقید کے بعد کئی کرکٹرز نے ایلکس ہارٹلی بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف بی بی سی کے ٹی ایم ایس پوڈ...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ پر خرچ کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے چند منٹ قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے،...
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے عابد بہیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے 21 دن قبل 14 سالہ نویں جماعت کا طالب علم عابد علی بہیو کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا تھا، ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی کشمور کے آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہم 2 مرتبہ ایس ایس پی سے ملے لیکن پھر بھی ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور ایف...
فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ جس پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہےاس معاہدے کا اعلان ہوتےہی فلسطینی عوام اوردنیا بھر میں حماس مجاہدین سے محبت رکھنے والے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی خاص طور پر غزہ کے کوچوں اور گلیوں میں 470 دنوں سے بارود اور بموں کی بارش میں عارضی خیموں یا کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے والے معصوم بچوں اور شہریوں کی خوشی کا عالم دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا کیونکہ وہ سب سمجھ رہے تھے کہ مکمل فتح سے پہلےحالیہ امن معاہدہ فتح کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےجبکہ دوسری سائیڈ یعنی اسرائیل کی جانب واضح طور پہ شام غریباں کا منظر ساری دنیا کو نظر آرہا تھا گو...
اہل غزہ نے تاریخ انسان میں صبر واستقامت اور ظالم کے سامنے نہ جھک کر اپنے خون سے ایک نئی بےمثال تاریخ رقم ہے۔ اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کے سامنے ثابت قدمی کی عظیم ترین تاریخ مثال اہل غزہ نے اپنے لہو اور قربانی سے قائم کی ہے تاریخ نے شاذ و نادر ہی ایسا واقعہ دیکھا ہے کہ ایک چھوٹا سا شہر پوری دنیااور عالمی طاقتوں کے ظلم سے گھبرائے بغیرثابت قدم رہا۔ غزہ، نے اپنی بےمثال ہمت کےساتھ، مظلومیت اور مزاحمت کی ایک نئی داستان تحریر کردی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے غیر انسانی مظالم، جنہیں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی 15 ماہ مکمل حمایت حاصل رہی اور مسلم دنیا کی خاموشی...
عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ عالمی بینک کی ’عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025‘ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان...
حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دوران حراست گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 1992ء میں بھارتی فوج کی حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے کشمیری شہری سراج الدین فاروقی کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ کے رہائشی سراج الدین فاروقی کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22جنوری 1992ء کو کریک ڈائون آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ فاروقی کو دراصل صفاکدل سرینگر میں اس کی سسرال سے حراست میں...
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے، جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاونٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا ، خط میں بنچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16جنوری کو بنچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں، 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی،خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کو سراہتے ہوئے ٹیک ارب پتی ایلون مسک اپنی تقریر کے دوران جرمن نازی سلیوٹ سے مشابہہ اشارہ کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے ایلون مسک کو جنوبی افریقہ جانے کا کیوں کہا؟ پیر کو ریپبلکن کے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے 4 نومبر کو منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو ایک غیر معمولی فتح قرار دیا۔ Wait, did Musk just do a Nazi salute? pic.twitter.com/VZChlQXSYv — Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) January 20, 2025 ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل...
پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی خارجہ پالیسی کی سمت بہتر کرنے کی بھی ضامن ہے ۔ جہاں ضرورت ہو پاک فوج اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار نبھاتی ہے اور سول حکومت کی معاونت کرتی ہے ۔ اسی پاک فوج کی بہترین پالیسیوں اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے امن کی پالیسی انتہائی قابل تعریف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سال سے بھارت نوازی میں مائل بنگلہ دیش آخر کار مجبور ہو گیا ہے کہ اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے ۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائی رہی۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان : قلات 02، گوادر ، کوئٹہ01،گلگت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شدید سردی کے باعث 40 سال بعد گزشتہ روز پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے کینن روٹنڈا ہال میں حلف اٹھایا۔ قبل ازیں 1985ء میں صدر رونالڈ ریگن نے کیپٹل ہل کے اس ہال میں حلف اٹھایا تھا۔
اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5جبکہ سندھ اسمبلی کے 4اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر میجر جنرل محمد باقری نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد باقری نے وزیر...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے، صحافت کے ذریعے معاشرے کی برائیوں اور عوامی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے، سچ کو عوام تک لایا جاتا ہے، پھر اس کی قیمت اپنی جان دے کر بھی ادا کرنی پڑجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں کئی صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور عوام کے سامنے لانے پر شہید کر دیا گیا جن کے معصوم بچے آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے صحافی عمر رسیدہ اور بیمار ہونے پر...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔
لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام ضلع قنبر شہدادکوٹ کے امیر مولانا گل محمد انقلابی اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عزیر گل جاگیرانی نے آج قنبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع قنبر شہدادکوٹ میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے اور خاص طور پر مسلح ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں لوگ روزانہ لاکھوں روپے کی اشیا یا نقد رقوم، موٹر سائیکلوں ، کاروں اور موبائل فونز سمیت دیگر چیزوں سے محروم ہو جاتے ہیں ،بے شمار ایسی وارداتیں ہوتی ہیں جو پولیس اور میڈیا میں رپورٹ بھی نہیں ہوتیں ضلع قنبر کے شہری شدید عدم تحفظ...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں پیپلز پارٹی نے سال 2008میں جعلی سند پر افسر بھرتی کر دیا، تنخواہ کی مد میں کروڑوں روپے ادائیگی کر دی گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں 19فروری 2008 کو ڈیپوٹیشن کے بنیاد پر 2 سال کے لئے پارکو سے ایک افسر کو تعینات کیا گیا، ایس ایس جی سی ایل میں گریڈ 4کے سیکریٹری کے طور پر تعیناتی کی گئی، بعد میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ نے افسر کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی جس پر انکشاف ہوا افسر کی میٹرک کی ڈگری میں ٹیمپرنگ کی گئی ہے ، 25...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل موقف کو دہرایا۔ انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی، امن، استحکام اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 282900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 242541 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ تاہم کشمنر اگر گرفتاری پر مطمئن نہ ہو تو وہ گرفتار شخص کو رہا کرنے کا حکم دے سکے گا، کمشنر بغیر واضح اور ضروری ثبوتوں کے گرفتار کرنے والے افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکے گا۔ ذرائع کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں ان لینڈ ریونیو کا افسر زیر تفتیش شخص کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلیے کمشنر کو...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ہالہ: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم‘ ممتاز حسین سہتو‘ حافظ نصراللہ چنا اور محمد یوسف منصورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایوانوں میں دین کا بندہ دروازہ کھولنا چاہتی ہے۔مسجد کی امامت امامت صغریٰ ہے ۔امامت کبریٰ میں دین کادروازہ بندہے یہ سیاست نہیں بلکہ دین کا ایک تقاضہ ہے۔علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے اقامت دین کی جدوجہد کوتیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ کی تقریب ختم بخاری سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔مرکزی رہنما ممتازحسین سہتو،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا اورجنرل سیکرٹری محمد یوسف ویگررہنمائوں وعلماءکرام نے بھی خطاب کیا۔امیرالعظیم کا کہنا تھا...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے سینیئر رہنما اور وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت پر زور دیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیر محمد عباس ستانکزئی نے صوبہ خوست میں مذہبی اسکول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جاری رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی کو واپس لینے پر زور دیتے ہوئے شیر عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت سے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کریں اس کی کوئی مذہبی بنیاد نہیں ہے۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی تقریر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے...
ویب ڈیسک — اب سے چار دہائیاں قبل امریکہ کے صدر رونلڈ ریگن نے اپنے دور اقتدار کے اختتام پر اپنے جان نشین کے نام خط میں ایک نوٹ لکھنے کی روایت شروع کی جو اب تک تسلسل سے جاری ہے کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والا صدر وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کے لیے ایک خط چھوڑ کر جاتا ہے۔ اس سال جب 20 جنوری کو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چار سالہ مدت صدارت کا آغاز کریں گے تو یہ امریکی تاریخ اور سیاست کا ایک انوکھا موڑ ہو گا۔ چار سال قبل ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کے لیے صدارتی اوول آفس کے ڈیسک پر ایک نوٹ چھوڑا تھا۔ اور اب اگر صدر بائیڈن نئے صدر کے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے، ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے، استعفی دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے، ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے، استعفی دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں۔ طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا، پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ دو سال کے دوران چھوڑ کر گئی ہے، جس...
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی قیادت کاکہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی، حکومت مخالف تحریک کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن کا الائنس بنا رہے ہیں۔ اسد قیصر کے ہمراہ عمر ایوب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ القادر ٹرسٹ کیس کی سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے، حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے؟ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہرشعبے میں کارکردگی صفر ہے، حکمران صرف دعوے کررہے ہیں کہ...
تعزیتی اجتماع کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں شہید مظلوم، داعی اتحاد بین المسلمین، سفیر امن، شہید آغا سید ضیا الدین رضوی اور انکے باوفا جانثاروں سمیت سانحہ کوہستان، چلاس، لولوسر سمیت دیگر تمام شہدا ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے قاتلوں اور انکے سرپرستوں کی ابتک عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اقتدار سے ان تمام واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں اور انکے سرپرستوں کو فورا گرفتار کر کے انہیں قرار وقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت میں شہید ضیاء الدین رضوی کی بیسویں برسی کی مرکزی تقریب گلگت میں شہید ضیاء الدین رضوی کی...
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آج ہی الخدمت نے ری بلڈ غزہ کا اعلان کیا ہے، ملبے کا بنا ڈھیر انشاء اللہ ضرور تعمیرہوگا اور ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے، حماس کی قیادت و اہل غزہ کی تاریخی مزاحمت اور جدو جہد کو بھر پور خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد اور قیدیوں کی رہائی کے آغاز پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت حماس کے مجاہدین اور اہل ِ غزہ کی تاریخی کامیابی پر یوم ِ عزم و تشکر کے سلسلے میں نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اس شو میں ان سے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔ ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل...