2025-04-19@05:32:35 GMT
تلاش کی گنتی: 13671

«دہی کی»:

(نئی خبر)
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بشر یٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔دبئی میں رہائش پذیر مریم وٹو نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف موجودہ سیاسی صورتحال بلکہ اپنی بہن بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے درمیان تعلقات کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تحریک انصاف سے رشتہ 2022ء  سے ہے اور وہ اس وقت بھی پارٹی کی رکن تھیں جب عمران خان ان کے بہنوئی نہیں بنے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے معاملات میں ان کی شمولیت پر تنقید درست نہیں، کیونکہ وہ تحریک...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں ہیں ۔ ہم عالمی محا ذپر صف اول کے سپاہی بن کر یہاں کھڑے ہیں ۔ پاک جی سی سی ریجنل نار کوٹکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کانفرنس منشیات سے پاک د نیاکے مشترکہ وژن کے تحت قائم کی گئی ہے ۔(جاری ہے) کانفرنس میں خلیجی ممالک کئے نمائندوں کی شرکت منشیات کی روک تھام کے لئے انکے عز م کی عکاس ہے۔ ہم منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کو مزید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، خواب تھا ما ھولیات کے تحفظ کے لئے کچھ ایسا کر سکوں جس سے لوگ صاف فضا میں سانس لے سکیں ، پہلی بار موثر ما حولیاتی پالیسی مریم اور نگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ پانچ سال فتنے سے دوری اور استحکام کے مل گئے تو ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔ ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہر سال سموگ کی صورتحال ماحول کو خراب کرتی ہے۔ سموگ کی وجہ سے بہت...
    علامتی فوٹو لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، فلو وائرس سے ہر گھر کے 3 سے 4 افراد متاثر ہو رہے ہیں۔پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات آرہی ہیں، جو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے۔ڈاکٹر عرفان نے مزید کہا کہ فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں، مرض کے دوران اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں، فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔
    خیال کیا جاتا ہے کہ جینیاتی عوامل آٹزم کی نشوونما میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن کئی دہائیوں سے وہ سب مضحکہ خیز ثابت ہوئے ہیں اور اب سائنس دان ان رازوں سے پردہ اٹھانے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’خصوصی افراد کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی تک نفسیات میں مروجہ عقیدہ یہ تھا کہ آٹزم غیر مناسب جوڑوں یعنی والدین کا نتیجہ ہے۔ سنہ 1940 کی دہائی میں آسٹریا کے ماہر نفسیات لیو کینر نے متنازع ’ریفریجریٹر مدر‘ تھیوری وضع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹزم ابتدائی بچپن کے کسی ٹراما سے پیدا ہوتا ہے...
    کراچی: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔ ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی...
    پشاور:  جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منرلز بل صوبے کے وسائل پر وفاق کی یکطرفہ قبضہ کی کوشش ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمیں پھر میدان میں جانا ہوگا،فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق کو خود بھی سوچنا چاہئے آئین کے منافی بل اسمبلی میں نہیں لانا چاہیے، معدنیات پر صوبوں سے قانون پاس کرایا جا رہا ہے، ہمارے مفادات اور وسائل محفوظ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی جمعیت علمائے اسلام کو قبول نہیں، حکومت کو اپنی غلطیوں پر بھی گریبان میں جھانکنا...
    پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے...
    اسلام آباد:دنیا کے دو بڑے  براعظموں، ایشیا اور افریقہ میں 110 سے زائد ممالک موجود ہیں، جو دنیا کی آبادی کا 70 فیصد ہیں. ایشیائی اور افریقی ممالک کے لوگ خوشحال، مستحکم اور باوقار زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟ اسی سوال سے “ایشیائی افریقی احیاء کا خواب” وجود میں آیا۔ 2015 میں ایشیائی اور  افریقی رہنماؤں کے اجلاس اور بانڈونگ کانفرنس کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیائی اور  افریقی رہنماؤں کے ساتھ  ان براعظموں کی ترقیاتی بحالی کا خواب پیش کیا تھا۔ شی جن پھنگ نے ایشیائی اور افریقی تعاون اور گلوبل ساؤتھ تعاون کی بنیاد پر شمالی جنوبی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات...
    بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور  سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی...
    چلی کے ایک شہری کے لیے گھر کی صفائی ایک ایسی خوش نصیبی لے کر آئی جس کا اس نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا۔ ایک پرانی اور بھولی ہوئی بینک پاس بُک نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔ ایکسیکیل ہینوجوسا نامی شخص کو اپنے گھر کی صفائی کے دوران ایک پرانی بینک کی پاس بُک ملی، جو اس کے مرحوم والد کی تھی۔اس پاس بُک میں 1960 اور 70 کی دہائی میں جمع کرائی گئی رقم درج تھی، جو اس وقت گھر خریدنے کے لیے محفوظ کی گئی تھی۔ خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہیں تھا، کیونکہ وقت کے ساتھ یہ دستاویز بھی نظر انداز ہو چکی تھی۔ بینک کئی سال پہلے...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہتےہوئےتمام سیاسی جماعتیں اپنےحقوق کی جنگ لڑسکتی ہیں۔ 27اپریل کواسرائیل مردہ بادملین مارچ کریں گے۔ پشاورمیں 11مئی کوبہت بڑاملین مارچ کریں گے۔ مائنزاینڈمنرلزبل جےیوآئی کانہیں۔ پائیدارامن کیلئےسب کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخواحکومت ایوان میں بل پیش کرتی ہےاورپارٹی مخالفت کرتی ہے۔ افغانستان میں امن ہےتومہاجرین کی واپسی کامیکنزم طےکریں۔ 40سال ہم نےمہمان رکھالات مارکرنکالنےسےاس کی نفی ہوگی۔ مہاجرین یکطرفہ مسئلہ نہیں پاکستان اورافغانستان کادوطرفہ مسئلہ ہے۔ قانون سازی میں ایوان میں کچھ لایاجاتاہےپیچھےکچھ اورہوتاہے۔ پی ڈی ایم حکومت میں ر یکوڈک سےمتعلق قانون سازی رکوائی۔ آئین کےحق کی جنگ لڑیں گےپاکستان سےنکلنےکی کوئی ضرورت نہیں۔ کرپشن کابازارگرم ہے17ہزارملازمین نوکری سےنکال دیےگئے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)وفاقی حکومت کی ججز تعیناتی کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا ، جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، وفاقی حکومت نے ججز کے تبادلوں کو آئین کے مطابق قرار دیدیا،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنے جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہو گا۔آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا۔ ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی نا کہ عدالتی آزادی متاثر ہوگی۔حکومت...
    کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے...
    معروف پاکستانی اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ میں ان کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا پہلا رومانوی گیت ’عشق خدایا‘، جو عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ہے، حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔ فواد خان نے آخری بار 2016 کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا، اور اب وہ ابیر گلال کی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹار اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمود، غیر یقینی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ماہرینِ معیشت، محققین اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی ایس ڈی ای) کے 38ویں سالانہ اجلاسِ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہے اور اس منزل تک رسائی تبھی ممکن ہے جب قومی پالیسیاں تحقیق، اعداد و شمار اور سائنسی بنیادوں پر استوار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی...
    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی ہے، اوورسیز فنڈنگ کرنے والے آج اوورسیزپاکستانی کنونشن میں تھے۔ سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ جن کا لسٹ میں نام نہیں ہوتا ان کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوجاتی ہے،یہ سب ایک تیاری کا اشارہ ہے، جیسے ایم کیوایم پاکستان ہے ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، بس مقدر کے سکندرکی تلاش ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود ہی اپنے بیانیے کو سبوتاژ کر دیتے ہیں، کسی کو ضرورت ہی نہیں۔ سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات  ندیم افضل چن  نے کہا ہے کہ، حکومت کی پالیسی کسان دشمن پالیسی ہیں، زمینوں کوغیرآباد کر کے زمین آباد نہ کی جائیں، عوام کی زمینیں غیرآباد کر کے اشرافیہ کی زمینیں آباد کی جارہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیاں غلط ہیں۔   انہوں نے کہا کہ  ن لیگ دور میں پنجاب کے دریا خشک ہو گئے، یہ دریائے سندھ کو بھی متنازع بنانے پرلگے ہیں، ہمارے ڈیمز بھی ڈیڈ لیول پر ہیں، یہ کس شہرکا پانی لے کر چولستان کو آباد کریں گے، پانی لینے سے ہمارے شہرغیر آباد ہو جائیں گے، لاہور کی فوڈ باسکٹ پر بھی ہائوسنگ اسکیمیں بن چکی ہیں،  حکومت کی پالیسی کسان دشمن پالیسی ہیں۔...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلی تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کی چین روانگی کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلی تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے...
    کیا واقعی بشری بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے پاس کیا کوئی جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان انہیں اپنا مرشد کیوں کہتے ہیں؟ اس حوالے سے کئی سوالات کا جواب سامنے آ گیا۔سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی ہے، جسے خود بشری بی بی کی بہن مریم وٹو نے ایک حالیہ انٹرویو میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔ دبئی میں رہائش پذیر مریم وٹو نے ایک نجی...
    چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیےشان دار مواقع موجود ہیں، اس حوالے سے پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنی رائے  میں پاک چین تجارت کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔ 5 ویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے گرم مرطوب جزیرے صوبہ ہینان میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش  نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ چین عالمی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔ اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈزنے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔ حبیب الرحمٰن کو دوسری بار اس نمائش میں شرکت کا موقع...
    اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز کی دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک ہوتی ہیں حقیقت میں کوئی دوست نہیں ہوتا۔ حال ہی میں ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ سے مشہور ہونے والے اداکارہ نعیمہ بٹ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے کچھ تلخ حقائق پر کھل کر بات کی۔ نعیمہ نے کہا کہ شوبز میں اکثر دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک محدود ہوتی ہیں اور حقیقت میں ان میں کوئی گہرائی یا خلوص نہیں ہوتا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام لوگوں کو سیاسی حقوق حاصل ہیں۔ اس وقت بھی اسمبلی میں ایسے لوگ موجود ہیں، جو کئی نسلوں سے اسمبلیوں میں موجود ہیں، وزارتوں پر رہے، ہر شہری کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا۔ وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر گزار ہوں۔ اس عمل میں ایک ایک پاکستانی کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے ہمراہ پریس...
    جسٹس عائشہ ملک---فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ میری بہت مخالفت ہوئی، کہا گیا یہ خاتون کون ہیں؟ ان کی برادری کیا ہے؟اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ مجھے 2012ء میں لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کونسا کیس سننے سے معذرت کی؟سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس سننے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاتین پہلے بینچ اور کورٹ روم میں دکھائی نہیں دیتی تھیں، جس کی وجہ سے میری بہت مخالفت ہوئی، کہا گیا کہ ان کے کنیکشن کیا ہیں۔جسٹس عائشہ ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے جیسے میں...
    پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، افغان شہری وطن واپسی کی تیاری کریں، افغان قونصل جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہورہی ہے ، گندم کی قیمت میں فی من 100 روپے کم ملنے سے کسانوں کا 75 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جبکہ پنجاب کے کسانوں کو 50 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے. گندم کے نرخ، شرح نمو اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے 1200 روپے فی من کسانوں کو نقصان ہے، پنجاب کے کسانوں کا 600 ارب روپے باقی ملک کے کسانوں کا 300...
     کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن کل جمعرات کو ہو گا اس ضمن میںتیاریاں مکمل کرلی گئیں اورکل ضلع میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں جمعرات کو ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی انتخابی سامان کی ترسیل سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ وفاقی حکومت نے جواب میں لکھا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں۔ آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا، ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں۔ جمع کروائے گئے جواب میں لکھا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہوگا، ججز کے تبادلے سے عدلیہ میں شفافیت آئے گی نا کہ عدالتی آزادی متاثر ہوگی۔ وفاقی حکومت کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کے رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مشال یوسفزئی کیس میں بینچ تبدیلی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ کوئی ایسی فائل دکھائیں جس میں جج کی مرضی کے بغیر کیس ایک بینچ سے دوسرے میں ٹرانسفر ہوا ہو۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ایک کیس کا ریکارڈ اور فائل عدالت میں جمع کروا دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اس فائل...
    —فائل فوٹو ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سمیت دیگر کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔وفاقی حکومت نے جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کو تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترداسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام... حکومت نے کہا کہ ججز کا تبادلہ عارضی ہونے کی دلیل قابل قبول نہیں، آئین میں...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظورکر لی۔ چوہدری پنجاب پرویز الہی  سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت  پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی۔ چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی  عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 اپریل سے وفاقی پرسنل اسٹیٹس قانون میں اہم تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جن میں شادی، طلاق، بچوں کی تحویل اور ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے اصول شامل کیے گئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی پسند سے شادی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور اگر ان کے سرپرست انکار کریں تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ اگر خاتون غیر ملکی مسلم ہو اور اس کے ملک کے قانون میں سرپرست کی اجازت لازمی نہ ہو تو شادی کے لیے سرپرست کی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور اگر میاں بیوی کے درمیان...
    بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس کیا کوئی جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان انہیں اپنا مرشد کیوں کہتے ہیں؟ اس حوالے سے کئی سوالات کا جواب سامنے آ گیا۔ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی ہے، جسے خود بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے ایک حالیہ انٹرویو میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔ دبئی میں رہائش پذیر مریم وٹو نے ایک نجی ٹی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا تے ہوئے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن میں عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے.(جاری ہے) انہوں...
    کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو...
    سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کے تبادلے آئین کے تحت مکمل شفافیت سے کیے گئے، اس عمل سے عدالتی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔ جواب میں واضح کیا گیا کہ ججز کے تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کا مطلب نئی تعیناتی نہیں سمجھا جاتا۔ حکومتی جواب میں ججز کے تبادلے کو عارضی قرار دینے کی دلیل کو بھی ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، اور کہا...
      پشاور(آئی این پی )پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امیر المومنین افغان شہریوں کی واپسی سے خوش ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے افغانوں نے یہاں چار دہائیوں...
    مجموعی طور پر 15 ستمبر 2023 سے اب تک 8 لاکھ 54 ہزار 33 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں، ان میں سے 6 فیصد (48 ہزار 42 افراد) یکم جنوری 2025 سے اب تک واپس آ چکے ہیں۔ گرفتاری کا خوف (93 فیصد افراد کے) افغانستان واپس آنے کی اہم وجہ ہے، اس کے بعد فرقہ وارانہ دباؤ (29 فیصد) اور خاندان کے کسی رکن کی ملک بدری (18 فیصد) ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ستمبر 2023 میں افغان واپسی کی تحریکوں میں ڈرامائی اضافے کے بعد سے اب تک اس نے پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے 10 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مدد کی ہے۔ نجی ٹی وی کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواست گزاروں کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے ججز کے تبادلوں کو آئین کے مطابق قرار دے دیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کی جائیں، ججز کا تبادلہ آئین کے مطابق کیا گیا ہے، ججز کے لیے تبادلے کے بعد نیا حلف لینا ضروری نہیں.(جاری ہے) حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹس میں سیاست ہوتی رہی ہے، اب ہمیں انہیں دوبارہ زندہ کرنا ہوگا، جہاں نوجوان جاکر ملک کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ دن...
    ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے،مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ۔  اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب    میں آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ  آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  آرمی چیف نے کہا کہ برین ڈرین کا بیانیہ  بنانے والے جان لیں کہ...
     جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک مبہم پیغام دیا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔ A post common by Salman Khan (@beingsalmankhan) سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) بھارتی سپریم کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو غیر حساس زبان کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ریپ کی متاثرہ خواتین سے کہا کہ انہوں نے خود مصیبت کو دعوت دی سپریم کورٹ نے زیریں عدالتوں کو خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ماہ الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ دعوی کیا کہ ایک کم عمر لڑکی کو چھیڑنا اور ان کے پاجامے کا اِزار بند کھینچنا ”ریپ کی کوشش“ کے زمرے میں نہیں آتا لائیو لا ویب سائٹ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا دیا۔ نجی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ عمران...
    چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ”...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 موخر کر دیا گیا جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل سے متعلق بریفنگ وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر ہوگئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر نے سینیٹر ذیشان خانزادہ کی طرف سے پیش کردہ بل پر اعتراضات کیے۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ اگر کچھ بہتری کے لیے لایا جا رہا ہے تو ایف بی آر کو روکنے کے بجائے بل کو سراہنا چاہیے، ایسا لگ رہا ہے کہ ایف بی آر یہ کہنا چاہ رہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم ہو...
    مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ ہے: مریم اورنگزیب پنجاب کی سینئر...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے  پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا، خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دل کھول کر سراہا اور فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیرمبہم اور واضح بات چیت کی۔ انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا ہے کہ شیئرنگ اکانومی میں اختراعی کاروباری ماڈلز پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں پائیداری اور شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور صارفین کی ترجیحات میں اضافہ پاکستان میں لوگوں کے سفر کے تجربے کے انداز کو نئی شکل دے رہا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میںانہوں نے کہا کہ شیئرنگ اکانومی ایک ایسے معاشی ماڈل کی شکل اختیار کرتی ہے جہاں افراد براہ راست یا بالواسطہ طور پر اثاثے اور خدمات بانٹتے ہیں اس تصور نے سیاحت کے روایتی ماڈلز کو متاثر کیا ہے آن...
    سٹی42: لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران 1,273 طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ 2024 کے مجموعی طور پر 1,200 طلاق نامے جاری کیے گئے۔ ماہرین معاشرتی امور کے مطابق عدم برداشت، گھریلو ناچاقی اور باہمی اختلافات رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجوہات بن رہی ہیں۔ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 15 طلاق کے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں جو کہ معاشرتی بگاڑ کی واضح علامت ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صرف پہلے چار ماہ میں 2,000 سے...
    چین کے ساتھ ایک اہم تجارتی بات چیت کو بحال کرنے کی غرض سے برطانوی سیکریٹری تجارت جوناتھن رینالڈز جلد ہی بیجنگ کا دورہ کریں گے، حالانکہ اس پیش رفت سے قبل کنزرویٹو حکومت نے حساس شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے فیصلے کو سادہ لوحی پر محمول کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوناتھن رینالڈز دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش میں اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے رواں برس میں ہی چین کا دورہ کریں گے۔ برطانوی سیکریٹری تجارت کے دورے کا مقصد برطانیہ اور چین مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن (جیٹکو) کی بحالی ہے، جس کا 2018 سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جب ہانگ کانگ میں شہری آزادیوں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر...
    وی ڈیسک: موٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہو گیا۔   موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   ترجمان نے کہا کہ حادثے کے وقت موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور ایجوکیشن دے رہے تھے۔  انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا، پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔   صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
    عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔ رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش اس کے ساتھ ہی...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے، ہم مل کر ہی اس لعنت کے خلاف مؤثر اقدامات کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
    بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
    یاسر حسین نے یوٹیوبرز  رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز  سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے، قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حاصل فوائد نہیں لے سکیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سیکیورٹی نمبر کے زریعے نوکریاں حاصل کرلیتے ہیں۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے۔(جاری ہے) ہاورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبا کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنی چاہیے۔
    کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی "کپتانی" بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے...
    کیا ہو رہا ہے؟پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے ہی پیچیدہ مگر باہمی دلچسپیوں پر مبنی رہے ہیں۔ کبھی یہ تعلقات دوستی اور تعاون کی معراج پر ہوتے ہیں تو کبھی شک اور بداعتمادی کی دھند میں لپٹے دکھائی دیتے ہیں۔ آج ایک بار پھر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ لیکن اس دفعہ منظرنامہ روایتی سے کچھ مختلف ہے۔ جب 2025 ء کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ امریکی صدارت کا منصب سنبھالا تو دنیا کو ایک بار پھر امریکہ کی جارح مزاج اور واضح ترجیحات والی خارجہ پالیسی ملی۔ ٹرمپ نے اپنے پہلے ہی خطاب میں افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے اور وہاں چھوڑا گیا اسلحہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو شکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے بے حد متاثر کیا، یونیورسٹی کے دورے پر ہی...
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سینیئر پارٹی رہنماؤں کیخلاف تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ انتظامیہ کے ’منظور نظر‘ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی، واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ سمیت عمران خان کی بہنوں کو سابق وزیر اعظم سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام دی نیوز کی...
    بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا پہنا ہوا لباس چین میں بنایا گیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران چین کے سفیر ژانگ زی شین نے لیویٹ کے لباس سے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرر ٹوئٹ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ جو انڈونیشیا کے ڈینپاسار میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے سرخ اور سیاہ لیس والے ڈریس کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ چین پر الزام لگانا کاروبار ہے، چین...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سعودی عرب محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین جوازت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کے اجرا کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سعودی اخبارکے مطابق پرمٹ کے اجرا کے لیے انفرادی سطح پر ابشر اور اداروں کی جانب سے کارکنوں کے لیے مقیم پلیٹ فارم پر درخواست فارم بھر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔(جاری ہے) محکمہ جوازات کا کہنا تھا کہ حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کا اجرا یونیفائیڈ پورٹل تصریح سے کیا جائے گا جسے وزارت داخلہ نے تمام اداروں سے مربوط کیا ہے۔مکہ پرمٹ کے لیے غیرملکی کارکن، گھریلو ملازمین، منفرد اقامہ ہولڈرز، سرمایہ دار، سعودی شہری کی والدہ اور...
    پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ زراعت میں استعداد کار بڑھانے کے لیے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ پر چین بھیجنے کے منصوبے میں 300 طلبا کی چین روانگی کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، جہاں ان کی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوئی۔ سفیر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع بات چیت ہوئی اور مختلف امور پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے صارفین محروم رہیں گے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔ Post Views: 2
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4  لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس محمد آصف نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ اگست سے ہائی کورٹ آ رہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی...
    فائل فوٹو: ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کر رہے ہیں لیکن ان کی بات کوئی نہیں مان رہا۔ پی ٹی آئی حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا، ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا، جس کے پیچھے مغرب کا ایجنڈا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردوں کی کمرتو ڑی گئی، پھر ان ہی کی مرضی سے ان کے لوگوں کو حکومت دی گئی۔انہوں نے کہا...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم، بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم وٹو نے ان کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔دبئی میں مقیم مریم وٹو نے ’جیو نیوز‘ کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔انٹرویو کے دوران مریم وٹو نے ناصرف سیاسی محاذ بلکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی ہے۔ مریم وٹو نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا تعلق عمران خان اور تحریکِ انصاف کے ساتھ 2022ء سے ہے، میں اس وقت بھی پارٹی کی کارکن تھی جب عمران خان میرے بہنوئی نہیں بنے تھے۔انہوں نے متعدد سوالات...
    15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے  65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔ وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل...
    ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔ معروف اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی اور بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کی۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کو ایک وائرل ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری یوٹیوبرز کی شہرت کو ناپسند کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ وہ ان کی فیم کو سمجھ نہیں پاتیں، جواب میں ڈکی بھائی نے اداکاروں کو اِن سیکیور قرار دے دیا اور کہا کہ بشریٰ انصاری کو جانتا...
    یاسر حسین نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔ معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔ یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی عدالت نے آج 2 گواہوں مجسٹریٹ اور مدعی مقدمہ کو طلب کررکھا تھا۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان آج بھی پیش نہیں ہو سکے۔ دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ کیس سے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جاسکے۔ علاوہ ازیں ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔ مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس :عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو...
    سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا...
    آج بروزبدھ،16اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آزمائشی دن میں چل رہے ہیں آپ کو ہر معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور رسک بالکل مت لیں اس طرح مشکل بڑھے گی۔ آج فی الحال حسب توفیق صدقہ کا سہارا ضرور لیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی ابھی اپنوں کے درمیان کشیدگی دینے والا ستارہ زائچہ میں موجود ہے جو لوگ ذرا اسی بھی شرارت یا غصہ کریں گے وہ مشکل میں...
    بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈ پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب نہیں ہے اور اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننا قابلِ افسوس ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب کی نمائندگی بھی نہیں کرتی، زبان کا تعلق برادری، علاقے اور لوگوں سے ہے نا کہ کسی مذہب سے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے ونود چندرن نے مہاراشٹر کے سابق علاقائی کونسلر کی درخواست پر...
    بالی ووڈ کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار ابراہیم علی خان نے ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل پلک تیواڑی کے ہمراہ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ طویل عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور...
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے۔ ہاورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبا کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنی چاہیے۔ گزشتہ روز امریکا کی صف اول کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو کہا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں، بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا...
    سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور مجھے پتا ہے کب روزہ کھولنا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی مقدمات میں 36 ہزار ملزمان اور 25 ہزار مفرور ہیں، عدالت نے 4 مہینے میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں یہ ٹرائل مکمل ہوتے نظر نہیں آتے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ 16 بار وزیر رہ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاست میں ٹائمنگ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟ شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
     اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور تینوں ارکان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا  کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں اور اس کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی ہیں ، ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے لیکن چند لوگ کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں جو خود اپوزیشن والوں کے قابو میں بھی نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  ہر معاملے کو بات چیت کے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے متعدد سہولیات اور مراعات کے حامل جامع پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے متعلقہ مقدمات نمٹانے کیلئے وفاق کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی 10 ہزار نشستوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے پانچ فیصد اور وفاق کے ڈگری تفویض کرنے والے اداروں میں بھی پانچ فیصد جبکہ میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص ہو گا۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں ای۔فائلنگ کی سہولت 60 دن میں...