2025-04-19@10:01:50 GMT
تلاش کی گنتی: 225

«مرحلے کے لیے»:

(نئی خبر)
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) ماہرین نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف دیے گئے 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر جرمن خبر رساں ادارے "ڈی ڈبلیو" کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ سیاسی فیصلے ملک میں قانون کی عملداری اور جمہوری روایات کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور حالیہ فیصلہ بھی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، کیونکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو فیصلہ تین...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اسکول میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ، جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے ۔وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے 20 ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔ سلمان اکرم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے گروپ کا اس تقریب میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم ان کے بعض لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے ان کی ٹیم نے اس موقع پر مذاکرات کے حوالے سے کچھ اہم مطالبات پیش کیے...
    خیبر پختونخوا کے شورش زدہ اور فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ قبائلی ضلع کرم  میں قیام امن کے لیے حکومتی کوششوں کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کلیئرنس کے بعد پاڑاچنار جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ کرم پولیس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بگن نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں مسلحہ افراد نے بھاری ہتھاریوں سے قافلے کو نشانہ بنایا۔ سرکاری حکام کے مطابق سخت سیکیورٹی میں اشیائے خورونوش لے جانے والی گاڑیوں پر راکٹ داغے گئے اور اندھا دھند فائرنگ گئی۔ ایک اہلکار جاں بحق 3 افراد زخمی سرکاری حکام کے مطابق قافلے میں 35 سے زائد گاڑیاں تھی جو اشیائے خورونوش، ادویات اور...
    حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیل نے اب تک اس تجویز پر ردعمل کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ غزہ میں اپنے حملے تیز تر کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 62 افراد شہید کردیے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہم نے یرغمالیوں کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جنہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق باضابطہ جواب ثالث فریقوں کو سونپ دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی ڈیل پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا اور یہ ان کا...
    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
    انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو ٹی 20 مقابلوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کو تیار نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی انگلینڈ بورڈ نے نومبر 2024 میں فیصلہ کیا تھا کہ اس سیزن میں اپریل سے مئی میں شیڈول پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ لیگ...
      اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
    میٹھی،  ذائقہ اور خوشبو دار، سستی اور انتہائی لت آور۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں میٹھی سپاری کی جو حقیقت میں ایک میٹھا زہر ہے۔ یہ پرکشش نظر آنے والے پیکٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ خوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں۔ لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔ لالچی مینوفیکچررز اس سپاری...
    تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کی طرف قدم بڑھا لیا ہے جس میں وہ ایک فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے   پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال بنے اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں حکومت سازی پر کام شروع ہو گا۔   امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے غزہ پر...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر...
    بیجنگ: 13 جنوری کی صبح 9:30  منٹ پر ،   چین کے خود اختیار علاقے  شی زانگ میں 7 جنوری کی صبح آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شیگاتسے شہر کی  ڈنگری، لازی  اور  ڈنگگے کاؤنٹیز سمیت  دیگر مقامات پر سوگ منایا گیا ۔7 جنوری کو صبح 9:05  منٹ پر  چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کی  شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے بد قسمتی سے  126 ہم وطنوں کی جانیں اس آفت میں ضائع ہوئیں۔ زلزلے میں  27,248 مکانات کو  بھی نقصان پہنچا جن میں 3,612 مکانات ایسے ہیں جو زلزلے کی شدت کے باعث  مکمل طور پر منہدم  ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) رواں ماہ کی چھ تاریخ کو کوئٹہ کے قریب سنجدی کے علاقے میں بھی ایک کان میں میتھین گیس کے ایک دھماکے کے باعث 12 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں ریسکیو کارکنوں نے چار ہزار فٹ سے زائد کی گہرائی سے نکالی تھیں۔ پاکستان: عسکریت پسندوں نے 16 مزدور یرغمال بنا لیے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ برس جنوری سے لے کر اب تک کوئلے کی مختلف کانوں میں پیش آنے والے 52 مہلک حادثات میں کم از کم 92 کان کن ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کانوں میں ہزاروں ایسے افراد بھی کام کرتے ہیں، جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )ماہرین ٹیکس پالیسی میں مساوات اور شفافیت کو پاکستان کے ریونیو شارٹ فال کے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد قرار دیتے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وہ نااہلیوں کو روکنے اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے نظامی اصلاحات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں.(جاری ہے) امورٹیکس کے ماہر اور سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر اکرام الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبائی ٹیکس ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساختی خامیاں، بنیادی ڈھانچے اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی کمی نے ٹیکس کے مستقل فرق میں نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی اور نااہلی نے...
    علماء کے اجلاس میں بین الاقوامی فقہ اکیڈمی جدہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قطب مصطفی سانو، مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد، جمعیت علمائے ہند کے شیخ محمد ارشد مدنی، یوگنڈا کے شیخ شعبان رمضان مباجی، مالدیپ کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رابطہ عالم اسلامی اور حکومت پاکستان کے زیرِ اہتمام 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سکول گرلز کانفرنس کے سلسلے میں علما کا اجلاس منعقد ہوا۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اس اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے۔ اس موقعے پر اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 ہزار فٹ پر ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ مزید 11 افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کان میں گیس ہونے کے باعث ریسکیو...
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن...