ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی، جیل حکام کی کشمکش، بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔
قیدیوں کی ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق مقرر ایام میں کرائی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات جیل حکام کی ڈومین نہیں، پی ٹی آئی قیادت ملاقاتیوں کے نام جیل حکام کو بھیج دیتی ہے، کل سے آج شام تک کسی کا نام نہیں دیا گیا نہ کوئی ملاقات کے لیے آیا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق منگل والے دن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان نیازی کی ملاقات ہوئی، شیڈول کے تحت آج وکلا کی ملاقات تھی جسے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرانے کی درخواست دیے جانے کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق کل رات عمر ایوب کی ہدایت کے بعد اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ کیا گیا، آج سارا دن انتظار کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
اس تمام صورتحال میں ملاقات کے لیے مقررہ دن ہونے کے باوجود عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا، رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ پہلا موقع تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے گھر کا کوئی فرد، پارٹی کا کوئی رہنما یا ان کا کوئی وکیل ملنے نہیں گیا۔
گزشتہ ملاقات کے روز بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ پی ٹی آئی کی مزاکراتی کمیٹی اور جیل حکام کے درمیان رابطوں کا فقدان رہا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے ملاقات کی ملاقات کے باوجود کے مطابق جیل حکام کا کوئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ فہرست کے مطابق نیاز اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے۔ نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔