بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے سیم کونسٹاس کو رکی پونٹنگ کی نصیحت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔
لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب انجوائے کیا۔ لیکن انہوں نے ایسا بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتے دیکھا ہے۔ وہ آتے ہیں اور انہیں یہ جاننے کے لیے کہ وہ کیسے کھلاڑی ہیں اور انہیں کامیاب بین الاقوامی کھلاڑی بننے کے لیے کس چیز کی ضرور ہے، کچھ میچز یا سیریز ملتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔