2025-02-13@15:34:05 GMT
تلاش کی گنتی: 5903

«فردوس جمال»:

(نئی خبر)
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اعلی عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کو ہمارے عدل وانصاف سے تحفظات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا اس میں کیا طے ہوا،  اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی کھانے کی دعوت پر گئے تھے، جب بیٹھتے ہیں تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا...
    آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی اداروں سے ملاقات ملکی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے،مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، موجودہ حکومت اسٹیبلیشمنٹ کی مینجمنٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، محمودخان اچکزئی کی طرف سے کھانے کی دعوت پر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا، ہماری...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، ہم پہلے دن سے اس کے مخالف ہیں۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت امن جرگے میں ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے مشران شریک ہوئے۔امن جرگے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری دُنیا کے مسلمانوں کےلیے ایک اُمید ہے، ہم پر ایسا حکمران طبقہ مسلط ہے، جس نے ہمیں کمزور بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قبائل کےلیے قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اس بارڈر کو کسی کی ضرورت نہیں قبائل خود حفاظت کریں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 2001ء میں پرویز مشرف نے جو کام شروع کیا لوگ اپنے...
    فوٹوز فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ جس کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔  وزیر دفاع...
    گلگت بلتستان کے عوام یکم نومبر کو اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں کیونکہ اسی دن سنہ 1947 میں انہوں نے ڈوگرا حکومت کے تسلط سے نجات حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: قلعہ شگر، قدرتی ماحول میں واقع ایک منفرد تاریخی، ثقافتی ورثہ اسی طرح گلگت بلتستان کی آزادی کے 3 ماہ بعد شگر بھی آزاد ہوا۔ 12 فروری 1948 کو شگر کے بہادر عوام نے آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈوگرا حکومت کا خاتمہ کرکے اپنا علاقہ آزاد کرایا۔ پاکستان کے ساتھ الحاق ایک سال بعد یعنی 14 اگست 1948 کو ہوا۔ جب گلگت بلتستان میں آزادی کی تحریک شروع ہوئی تو شگر کے عوام نے بھی اس میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے علاقے میں جدوجہد...
    لندن: مشہور پاکستانی اداکارہ میرا (سیدہ ارتضیٰ رباب) کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا، جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔  دستاویزات کے مطابق، میرا کو انگریزی زبان کے انٹرویو میں ہونے والی غلط فہمی کے باعث برطانوی امیگریشن حکام نے روک دیا تھا۔ اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق، میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے 'ٹرانزٹ' سے متعلق سوال کیا، لیکن میرا نے بار بار 'ٹرانزیکشن' کا ذکر کیا، جس سے دونوں جانب غلط فہمی پیدا ہوئی۔ مزید برآں، میرا اپنی والدہ کا مکمل نام بھی صحیح طریقے سے نہیں بتا سکیں، جس کی وجہ سے معاملہ مزید خراب ہوگیا۔ میرا کی 10 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد، ان...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے  وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کےلیے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں  بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں...
    بیجنگ:چائنا  میڈیا گروپ کے تحت  سی جی ٹی این  اور  ہیلونگ جیانگ اسٹیشن  نے  ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے ساتھ  مشترکہ طور پر  ” ایک بڑا اسنو مین بناتے ہوئے  ہاربن کی  مدد ” نامی عالمی سماجی تعامل سرگرمی” کا آغاز کیا۔ اس  سرگرمی  کے بارے میں دنیا بھر میں تقریباً 130 ملین افراد نے پڑھا ہے ،اور  12 عالمی زبانوں میں انٹرنیٹ صارفین نے فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ سی ایم جی کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن نے ، ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ مل کر ، ہاربن میں  اس سرگرمی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب  کا  انعقاد کیا۔ تقریب میں غیر ملکی میڈیا نمائندگان ، غیر ملکی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے 10 سے 11 فروری تک پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس نے چینی حل کو آگے بڑھایا اور وقت کے اہم مسائل میں چینی دانشمندی کے تحت حصہ ڈالا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام فریقوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں، اس کے گورننس تصورات اور بین الاقوامی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
    واشنگٹن :  امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ،جس میں امریکہ نے ملک میں تمام اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25فیصد  ٹیرف کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق کینیڈا، برازیل اور میکسیکو  2024 میں امریکہ کو اسٹیل کی درآمد کے تین سرفہرست ممالک ہیں. یورپی اسٹیل کی برآمدات کا تقریباً 25فیصد  امریکہ جاتا ہے. دسمبر 2022 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے ایک پینل رپورٹ جاری کی جس میں فیصلہ دیا گیا تھا کہ 2018 میں درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر امریکی محصولات ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی  ہیں۔ اس بار امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیل...
    لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون  کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔  وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    اسحاق ڈار کا یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
    سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین کمپلیکس سیکٹرمیں محفل اظہارتشکرکا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹرسیکورٹی خضرحیات ستی،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بنک یونین...
    افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خود کش حملہ آور نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور افرا تفری مچ گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور 12 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جس میں بینک کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار بھی شامل ہے۔ دیگر 7 زخمیوں میں سے بھی تین کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خودکش حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت کا عمل...
    نئی دہلی/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آج وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق نئی دہلی درآمدی محصولات کو کم کرنے‘ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے اور امریکی تیل خریدنے پر رضامندی کا اظہار کرچکا ہے اور دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات سے پہلے ہی بھارت کچھ مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر چکا ہے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے اپنے 104 غیر قانونی شہریوں کو واپس لے چکا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے باوجود لین دین یعنی تجارت کا...
    پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کے 10 سال کے لیے برطانیہ میں داخلہ پر پابندی عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  اداکارہ میرا پر 10 سال کے لیے برطانوی امیگریشن حکام نے پابندی لگائی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد اداکارہ میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟ اداکارہ میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے...
    آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 2888ڈالر کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 3لاکھ 1ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی فی دس گرام سونے کی قیمت 1372روپے گھٹ کر 2لاکھ 58ہزار 487روپے کی سطح پر آگئی
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکو بجلی کے رعایتی نرخوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی نرخوں کے تعین کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ سرمایہ کارانہ نظام میں قیمتوں کو کیسے کنٹرول کیا جاسکے گا کوئی بھی چارجنگ اسٹیشن من مانی قیمت وصول کرے گا تو کیا کریں گے؟.(جاری ہے) نیپرا کے رکن مطہر رانا نے کہا کہ ایک مقام پر کتنے اسٹیشنز لگنے ہیں اس کا کون تعین کرے گا؟ کیا ہر بندہ حکومت کے پاس درخواست لے کر آئے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد...
    سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات ایک بار پھر تبدیل، خلاف ورزی پر کیا ہوگا؟ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی، جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ...
    بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔  ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
    ---فائل فوٹوز سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سمعتا افضال نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے نامعلوم افراد کون تھے جنہوں نے شہر کو تباہ کیا، دہشت گردی، بوری بند لاشوں اور بھتا خوری کی سیاست کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے، ڈمپر حادثات پر سندھ حکومت نے بھرپور ایکشن لیا ہے۔ فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیافاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے، اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی، کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے...
    آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔ تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔ تنویر الیاس کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ اپریل 2023ء میں تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست اور برادر ملک ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دن رات محنت سے پاکستان میکرو اکنامک استحکام حاصل کر چکا ہے تاہم ہمیں ابھی بھی ملکی معشیت کے لیے دن رات محنت کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت سے ہی پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا اور قرضوں سے جان چھوٹے گی۔ میرے والد کہا کرتے تھے کہ اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے لوگوں کو روزگار فراہم کرو۔ وزیراعظم نے کہا کہ دورے میں یو اے ای صدر سے دو طرفہ تعلقات و سرمایہ کاری...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔   اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان...
    وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اور اڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا، ابوظبی میں آرمی چیف کے ساتھ یو اے ای کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری کےمنصوبوں پر بات ہوئی۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دبئی میں سری لنکا،بوسنیا،کویت کی اعلی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوئیں۔
    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد...
      عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل...
      اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ کی موجودہ سنگین انسانی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے مزید مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
      اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن اس کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی درست سمت کا اعتراف ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،...
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے ۔ گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو  میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی۔ گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے۔ ہماری شکایت ہے کہ جو رقم وقت پر جمع ہوتی ہے اس کو بروقت منتقل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سےگزارش ہے کہ رقم کو بروقت منتقل کیا جائے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈومیسائل معاملے پر ہم تحقیقات کر رہے ہیں، غلطی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کے 2 لازمی مضامین کو ایک دوسرے سے تبدیل کردیا گیا، نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کی جگہ اسلامیات اور دسویں جماعت میں اسلامیات کی جگہ مطالعہ پاکستان ہوگی۔پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے دو لازمی مضامین کو تبدیل کردیا، نویں میں مطالعہ پاکستان اور دسویں میں اسلامیات نہیں پڑھائی جائیں گی۔ لاہور بورڈ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کی جگہ اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان دسویں جماعت میں پڑھائی جائے گی دونوں مضامین 100 نمبرز ہوں گے۔ راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکی کا قتل، تحقیقات میں ہوشربا انکشافات نے پولیس کو بھی...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر انتہا پسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے، سر زمینِ پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی...
    ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔  ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن  دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے...
    تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماؤں کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے،...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے...
    حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجود شوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں۔ حکومت رمضان المبارک میں 120 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے جبکہ شوگر ملز کا موقف ہے کہ چینی کی لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔ اس وقت چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی...
    بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو محمد سراج کی جگہ ہرشیت رانا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشیت رانا کو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور انہیں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سراج کی جگہ شامل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے سیریز کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے باوجود، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے پاس لسٹ اے میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا،...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے میڈیا گفتگو میں امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کے غلط استعمال اور کرپشن پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے پیسوں کی صحیح طریقے سے نگرانی کی جانی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی ہے جو اب سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اکثر سوال کرتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کے پیسے کہاں خرچ ہو رہے ہیں، اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر فوری طور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری گندم دوسرے صوبوں کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ نجی کمپنیاں بھی محکمہ خوراک سے گندم خرید سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق، ڈیفالٹر فلور ملز کو گندم فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔قبل ازیں، حکومت پنجاب نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی مرتب کی تھی، جس کے تحت اس سال سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے بجائے نجی کمپنیوں کو گندم بیچنے کی تجویز دی گئی تھی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے براہ راست کاشتکاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمڈفورسز کا کوئی شخص گھر بیٹھے کوئی جرم کرتا ہے تو کیا آرمی ایکٹ لگے گا، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مثال کے طور پر پنجاب میں پتنگ اڑانا منع ہے،پنجاب میں کوئی ملٹری اہلکار گھر میں پتنگ اڑاتا ہے تو ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، اس پر بھی سویلین والا قانون لاگو ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر کسی فوجی جوان کا گھریلو مسئلہ ہے،اگر پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلی جائے،تو کیا دوسرے شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا، کراچی میں ہونیوالی امن مشقیں دنیا کیلئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2ججز ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں ان کیخلاف ریفرنس بنایا جا سکتاہے،دو سینئر ججز کی وجہ سے سپریم کورٹ میں معاملات نہیں چل رہے، وہ ہر معاملے میں خط لکھتے ہیں اور بائیکاٹ کرتے ہیں،آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ججز کا خط میڈیا کو پہلے مل جاتا ہے اس عمل کو کہیں نہ کہیں مس کنڈکٹ سے جوڑا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ایک ذمہ دار انسان ہیں۔ چیف جسٹس کی غیرجانبدارکوچیلنج نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس ساری صورت حال میں اگر کسی نے اپنے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ممبران صوبائی اسمبلی پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ممبران صوبائی اسمبلی پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے خط ارسال کیا ہے۔بابر سلیم سواتی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق سابق سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے مانسہرہ کے عوامی نمائندگان پر کرپشن کے الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی جائے۔
    اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےدھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔ ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں  بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔   محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش  اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔  اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک،...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم جنید رزاق کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ لیاقت حسین کیس آرٹیکل 10 اے سے پہلے کاہےجبکہ1975  میں ایف بی علی کیس میں  پہلی دفعہ 2 ون ڈی ون کا ذکر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیا جائے،...
    راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج  کرکے اس کی والدہ عظمی بتول  ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا کو...
    بنگلادیش کی ویمن کرکٹر شوہلی اختر کو کرپشن کے الزام میں 5 سال کیلئے کرکٹر سے معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آف اسپنر شوہلی اختر کرپشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں انھیں رشوت کی پیشکش، میچ فکسنگ کی کوشش، تفصیلات چھپانے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟ تحقیقات کے مطابق شوہلی اختر نے 2023 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ایک بنگلادیشی کرکٹر سے رابطہ کیا اور انھیں 20 لاکھ بنگلادیشی ٹکا تقریباً 16,400 امریکی ڈالر کی پیشکش...
    ریاض(نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل کردی .سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا . سعودی حکام نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل کردی۔سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب کی جانب سےنئی ویزا پالیسی کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں...
    بھارت(نیوزڈیسک) بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن گیا . دوران سفر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی،بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کئے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا،نویں جماعت کی 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2 افراد کے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات پر 2 طالبات نے بس سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے...
    اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق روات کا رہائشی قیدی محمد امین اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تاہم قیدی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کا کہنا تھاکہ جاں بحق قیدی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔جیل ذرائع نے بتایاکہ قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری ہوئی۔جبکہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا مات پرہلکی بارش/ بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 15، زیریں 01)، کالام ، میر کھانی 12، دروش 07، بالاکوٹ 06، مالم جبہ، پٹن 04، چترال، کاکول 01، پنجاب: مری، منگلا 03، اسلام آباد (ایئرپورٹ) 01،گلگت بلتستان: استور 02، بگروٹ...
    سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہزار سال بعد قدرتی ارتقا کے نتیجے میں انسان زیادہ پرکشش ہوتا جائے گا۔ مردوں میں وہ خوبیاں زیادہ نظر آئیں گی جو خواتین کو پسند ہیں، جیسے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرے, اسی طرح، خواتین کی جلد ہموار اور زیادہ چمکدار ہو جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین اور مصنوعی ذہانت  کی جانب سے  دلچسپ پیشین گوئیاں سامنے آئی ہیں ۔ یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو جائے گا، خاص طور پر گرمی کے زیادہ اثر کی وجہ سے۔ لوگ زیادہ یکساں نظر آئیں گے، یعنی نسلی تنوع کم ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ آبادیوں میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے معیشت، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے قصر الشاطی  پہنچنے پر ان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے  کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔  وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر  نے پاک  امارات باہمی...
    میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    لاہور،نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)26ویں آئینی ترمیم کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے وکلا پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور نور نبی پیلجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ پُرامن احتجاج عوام کا بنیادی آئینی حق ہے لیکن اتحادی حکومت ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کرکے پُرامن احتجاجوں پر تشدد کر رہی ہے۔ پولیس کے غیر آئینی اور غیر انسانی تشدد سے وکلا بھی محفوظ نہیں رہے۔ عدلیہ کو یرغمال بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ کار...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سیکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی شرح 50 فی صد تھی لیکن اب یہ...
    بدین (نمائندہ جسارت ) محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن مشق 2025 میں تقریباً 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ، میرینز، سپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ حصہ لیا۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں کی جانب سے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ یہ مشق "امن کے لیے متحد" موٹو کے تحت پاکستان کی امن اور باہمی تعاون پر مبنی...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ دو کروڑ نوے لاکھ بچوں کا سکول تعلیم سے باہر ہونا بڑا قومی المیہ ہے۔ ملکی سطح پر ہمہ گیر ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ غیرطبقاتی یکساں نظامِ تعلیم اور قومی زبان اُردو کے نفاذ پر تمام قومی جماعتیں اتفاق کرلیں۔ تعلیم کو قومی ترجیحِ اول قرار دیا جائے اور اِسی ترجیح کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں۔ پاکستان کی تعلیمی پالیسی قیامِ پاکستان کے مقاصد اور آئینِ پاکستان کے رہنما اصولوں کی پابند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام اور مخلوط نظامِ تعلیم کے خاتمہ کے ذریعے معیارِ تعلیم کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے مشہور شاعر عبدالکریم گدائی کے ناب سے منسوب گدائی لائبریری5 سال سے بند ،محکمہ ثقافت نے بحالی کے اقدامات نہ کئے ،شہریوں نے لائبریر ی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی جیکب آبادشہر کے دیرینہ رکن محمد عمر سھاگ انتقال کر گئے۔ محمد عمر سھاگ جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کے دیرینہ رکن، سابق رکن شوریٰ اور ناظم مالیات، کچھ عرصے کی علالت کے بعد سکھر کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد قبا فیملی لین میں ادا کی گئی، جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ابوبکر سومرو، نائب امیر علامہ حنیف کھوسہ، مقامی امیر یوسی رند واہی عنایت اللہ ٹالانی، مرکزی رہنما ریلوے پریم یونین حاجی غوث بخش لاشاری، سابق امیر جماعت اسلامی شہر انجینئر اعجاز میمن، امیر شہر جماعت اسلامی جیکب آباداور ان کے نائبین کے علاوہ شہر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد اہل محلہ...
    پشاور‘میانوالی (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ میانوالی‘گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے پریس کلب میانوالی کے ہال میں نئے عہدیداران صدر اختر مجاز، سنیئر وائس چیرمین یوسف چغتائی، سیکرٹری عطاء اللہ  شاہ،اقبال، ملک ندیم چوہدری، حمید لاشاری سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا۔ کل پی ٹی آئی والے مولانا فضل...
    اب تو موبائل اور انٹرنیٹ نے خط لکھنے کی روایت تقریباً ختم کردی ہے لیکن ایک زمانہ تھا جب اپنے احباب اور محبوب شخصیات سے رابطے کا واحد ذریعہ خط ہوا کرتا تھا۔ ڈاک کا محکمہ بھی بہت عرصے بعد وجود میں آیا اور خط کی ترسیل آسان ہوگئی ورنہ ایک زمانہ وہ بھی گزرا ہے جب لوگ خط مکتوب الیہ تک پہنچانے کے لیے نامہ بر یا قاصد کی خدمات حاصل کرتے تھے۔ وہ خط منزلِ مقصود تک پہنچاتا بھی تھا اور وہاں سے جواب بھی لے کر آتا تھا۔ اسی لیے غالبؔ نے کہا ہے کہ قاصد کے آتے آتے خط اِک اور لکھ رکھوںمیں جانتا ہوں کیا وہ لکھیں گے جواب میں نامہ بر یا قاصد کے...
    تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اِس طرح زیادہ متوقع ہے کہ اْن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی، اور جو کچھ بھی تم اْن کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے، اور اللہ علیم و حلیم ہے۔ اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ خواہ اْن...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آج کل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کل (پیر) کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کوشش کریں آج (منگل) دلائل مکمل کر لیں۔ سلمان راجہ نے کہا  مرکزی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 175 کی شق تین سے باہر عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں۔ جسٹس...
    ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی رہنما اخلاق احمد اور سید اسلام الدین شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کہاگیاکہ پیرا میڈیکل الائنس سندھ وہ اتحاد ہے جو سندھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف سپورٹنگ اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس غیر سیاسی اتحاد میں سندھ کی معروف غیر سیاسی تنظیمیں جس میں سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی یشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 041، ہیلتھ پروفیشنل پیرا میڈکس ایسوسی ایشن، ینگ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 2076 شامل ہیں جس کے پلیٹ فارم سے ہم نے بارہا سیکریٹری ہیلتھ کو ملاقات کے لیے درخواستیں جمع کروائیں مگر وہاں سے ہمیں کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں آل سندھ ایگریکلچر ریسرچ ریجنل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین کی مراعات میں کمی، پنشن اور فوتی کوٹا ختم کرنے کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی یگرانومی سیکشن سے شروع ہونے والی اس ریلی کی قیادت صدر علی روشن چنا، غلام مصطفیٰ مگسی، محمد صابر اور نظر پسیو نے کی ریلی مختلف سیکشنز سے ہوتی ہوئی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے دفتر کے سامنے پہنچی جہاں ملازمین نے دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی قائدین کا خطاب احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علی روشن چنا، غلام مصطفیٰ مگسی، اور محمد صابر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جا...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے زرعی، تدریسی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث فصلوں میں نئی بیماریوں اور حشرات نے جنم لیا ہے، گرمی پد میں اضافے، بے ترتیب بارشوں، بیماریوں اور حشرات کی وجہ سے زرعی اجناس کی پیداوار سخت متاثر ہو رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیقاتی اداروں کو جدید سائنسی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا۔منگل کے روزسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی میزبانی میں ”روایتی طریقوں کے ذریعے گندم کی اقسام کی ترقی” کے موضوع پر دو روزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے...
    کراچی(کامرس رپورٹر ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران کی جانے والی ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 4.205 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.736 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کے محصولات میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سابق صدر کاٹی، چیئرمین کراچی بزنس گلڈ اور بانی PBTF فراز الرحمان نے کہا ہے کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم (FSA) کے نفاذ کے بعد ٹرانس شپمنٹ (TP) کنسائنمنٹس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں دوہرے قوانین نافذ کئے جا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں فرازالرحمان نے کہا کہ پنجاب کیلئے کاروباری مواقع میں اضافہ جبکہ کراچی کے کاروباری حقوق پر مسلسل وار کئے جارہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ نومبر 2024 میں TP کنسائنمنٹ کا حجم 15,335 تھا جو جنوری 2025 میں بڑھ کر 23,187 ہو گیا۔ لاہور میں TP کنسائنمنٹس کی تعداد 8,867 سے بڑھ کر 13,512 تک پہنچ گئی جبکہ کراچی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے 85 فیصد کیسوں میں پاؤں کو کٹنے سے بچایا جاسکتاہے ۔ ڈاکٹر اور اینڈو کرائنولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آشو رستوگی کے مطابق ذیابیطس سے متعلق پاؤں کے مسائل میں السر اور گینگرین شامل ہیں۔ اسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ پاؤں کے السر کے مریض ذیابیطس کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں ۔ سالانہ 2لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں ۔
    لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیٹر لکھنے سے پہلی بات تو یہ ہو رہی ہے کہ آپ ٹی وی پروگرام پر مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں، یعنی اس کا مطلب ہے کہ اس خط پر گفتگو شروع ہو گئی.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ہے وہ ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، انھوں نے آئین کے دائرے کے اندر، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر جتنے بھی ایونیوز ان کو مل سکتے ہیں انھیں استعمال کرنا ہے.  ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے اور ملک کے اندر سیاسی دباؤرکھنے کیلیے تواس میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ عوام...
    ابو ظبی: وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہان سے ملاقات کررہے ہیں دبئی (صباح نیوز/اے پی پی) وزیر اعظم شبہاز شریف نے فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کی کنجی قرار د یتے ہوئے کہا کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ50 ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ ان کا...
    القرآن
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال امن ڈائیلاگ کے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتی نے یہ بات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ اس ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں۔
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔