2025-04-01@15:30:29 GMT
تلاش کی گنتی: 130

«کی عدالت کے ماتحت»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرائل کے دوران خاندان کے اراکین کی آمد کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی...
    بینچز اختیارات پر سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بینچز اختیارات کا کیس سماعت کےلیے مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہےکہ جوڈیشل آرڈرکی موجودگی میں ججزکمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی؟ کیا جوڈیشل آرڈرکو انتظامی آرڈر سے تبدیل نہیں کیاجاسکتا؟ اس پر عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ انتظامی آرڈر سے عدالتی حکم نامہ تبدیل نہیں...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پراحتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی...
    بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے عدالتی معاونین پر اعتراض اٹھایا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا اس کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے۔بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا توہین عدالت کیس میں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔  اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو تحریری جواب آج ہی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںاسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے کا معاملہ ،عدالت نے دو ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹمیں اسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کے ڈی اے اور اینٹی انکروچمنٹ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے دو ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا عدالت کاکہناتھا کہ ایس بی سی اے نے ایکشن کیوں نہیں لیا، کیا متعلقہ تعمیرات کا کوئی نقشہ پاس ہوا ہے۔
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنےپر توہین عدالت نوٹس پر سپریم کورٹ نے وکیل حامد خان اور منیر اے ملک کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بنچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیا دورکنی عدالتی بنچ پانچ رکنی لارجر بنچ بنا سکتا ہے،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ چیف جسٹس کو فل کورٹ یا لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی جاسکتی ہے،جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ...
    جسٹس منصور نے بینچز اختیارات کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے کو توہین عدالت قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا جو سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں رجسٹرار آفس کو نوٹ رجسٹرار کے موقف سے متضاد نکل آیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس نوٹ میں غلطی کا ادراک تو نہیں کیاگیا، اس میں آپ لکھ رہے ہیں 16جنوری کو ایک آرڈر جاری ہوا ہے،آپ اس آرڈر کی بنیاد پر نیا بنچ بنانے کاکہہ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریمکورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے آئینی ترمیم کے بعد بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے  مجھے سمجھ نہیں آ رہی دو یا تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتا ہے؟ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں...
    سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر تینوں ججز کی طرف سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آفس کی جانب سے جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننا نہ صرف ادارے کی عزت کو کم کرنے کے مترادف ہے بلکہ قانون سے بھی انحراف ہے، اس عمل سے عدالت کے بینچز کی آزادی کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ایسی نافرمانی توہین عدالت کے مترادف ہے اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس...
      —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار نذر عباس کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ 20 جنوری کو ایک بجے کیس مقرر کیا جائے، ہم نے حکم نامے میں کہا تھا کہ اسی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر آج کیس کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار خرابیٔ صحت کے باعث آج عدالت نہیں آئے۔سپریم کورٹ آفس نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے مذکورہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ میں مقرر کیا ہے، ججز کمیٹی کے جس...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
     اویس کیانی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ سے قبل بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پر جوش انداز میں انٹری،فیصلے کے بعد عمران خان نےبھرپورغصے  کا اظہار کر دیا۔  یہ فیصلہ غلط ہے مجھے پہلے سے ہی اس کا پتہ تھا،میری بیوی پر جھوٹے الزامات لگا کر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔عمران خان نے فیصلے کے بعد الزامات لگانا شروع کر د ئیے۔  انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کو ختم کرنا ہو تو اس کے عدالتی نظام کو ختم کیا جاتا ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز   کوئی ڈیل نہیں کروں گا ،کوئی ریلیف نہیں لوں گا۔ 
    بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔ اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔  شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے،اسلا م آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں توشہ خانہ2 کیس میں ٹرائل کی 3 سماعتیں ہو رہی ہیں۔...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات   کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ...
    اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی پہلے دن کی سماعت اختتام پذیر ہو گئی، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا، شہدا...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کے طالبعلم سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 8 لاپتہ طلباء گھر واپس آگئے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ شہری عبداللّٰہ 2018ء سے لاپتہ ہے، اب تک بازیاب نہیں کرایا گیا۔ لاپتہ افراد کیس، شہریوں کی بازیابی کیلئے موثر اقدامات جاری رکھنے کا حکم کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے... عدالت نے لاپتہ شہری عبداللّٰہ کا کیس مجسٹریٹ کے پاس بھیج دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی مزید سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
    لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کیا۔   سماعت کے دوران فواد چودھری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے گئی ہیں، کیونکہ آج عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے۔   عدالت نے درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان، فواد چودھری، اسد عمر اور دیگر 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی ۔انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) فواد چودھری، اسد عمر ، مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران...
    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط و انگوٹھے کے نشان پر عدالت برہم ہو گئی۔   بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔...
    سرگودھا:  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...