---فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔

عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

دورانِ سماعت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ ملازم محمد سعید ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، ان کی پنشن روک لی گئی ہے، ریٹائرڈ ملازم کا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سے تعلق نہیں، کےایم سی پنشن دینے کی پابند ہے۔

اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ دونوں محکموں کے درمیان جو بھی مسئلہ ہے حل کریں اور رپورٹ دیں۔

عدالت نے برہمی کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبی کے باوجود ٹاؤن میونسپل کمشنر پیش کیوں نہیں ہوئے؟

 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر محمد عارف پیش ہو جائیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر محمد عارف پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرا کے عدالتی حکم کی تعمیل کرانا جانتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازم گرفتار کر عدالت نے کہا کہ

پڑھیں:

ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام، لاہور پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا

 

لاہور: لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق، برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور اس دوران تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، وسیم اور طارق شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ایک ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان عثمان، وسیم اور طارق کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور شہر کھنڈرات میں تبدیل ،نکاسی آب کا نظام تباہ
  • نارووال ، مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد
  • ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام، لاہور پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا
  • مریم نواز کے آج ڈیرہ غازی خان پہنچے کا امکان‘ تیاریاں مکمل
  • داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر تاوان کا مطالبہ کرنیوالا ملزم گرفتار
  • جیکب آباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
  • ’’مجھے سیف علی خان کیس میں پھنسایا جا رہا ہے‘‘، گرفتار ملزم کا دعویٰ 
  • ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے حق تلفی ہورہی ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
  • چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد