26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پراحتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کیجانب سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجے۔
عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر 27 جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔ فیصل جاوید خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جبکہ واثق قیوم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور پہلے ہی مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی درخواست پی ٹی آئی کی ضمانت کی دفعات
پڑھیں:
کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
---فائل فوٹو9 مئی کے کیس میں نامزد تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اظہر، فہیم خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔