اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں رجسٹرار آفس کو نوٹ رجسٹرار کے موقف سے متضاد نکل آیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس نوٹ میں غلطی کا ادراک تو نہیں کیاگیا، اس میں آپ لکھ رہے ہیں 16جنوری کو ایک آرڈر جاری ہوا ہے،آپ اس آرڈر کی بنیاد پر نیا بنچ بنانے کاکہہ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریمکورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ  نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  اور جسٹس امین الدین کو خط

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہیں ہوا؟رجسٹرار نے کہاکہ بینچزکے اختیارات سے متعلق کیس آئینی بنچ کا تھا، غلطی سے ریگولر بنچ میں لگ گیا،جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اگر غلطی تھی تو عرصے سے جاری تھی اب ادراک کیسے ہوا؟معذرت کے ساتھ غلطی صرف اس بنچ میں مجھے شامل کرنا تھی،میں اس کیس کو ہائیکورٹ میں سن چکا تھا، معلوم نہیں مجھے اس بنچ میں شامل کرنا غلطی تھی یا کیاتھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ پریکٹس اینٖڈ پروسیجر کمیٹی کا اس معاملے پر اجلاس کیسے ہوا؟کیا کمیٹی نے خود اجلاس بلایا یا آپ نے درخواست کی؟رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہاکہ ہم نے کمیٹی کو نوٹ لکھا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ جب جوڈیشل آرڈر موجود تھا تو نوٹ کیوں لکھا گیا؟ہمارا آرڈر بہت واضح تھا کہ کیس کس بنچ کے سامنے لگنا ہے،ہمیں نوٹ دکھائیں جو آپ نے کمیٹی کو بھیجا۔

ٹرمپ کی حلف برداری میں امریکی سینیٹر کی شارٹس میں شرکت  

رجسٹرا رنے کمیٹی کو بھیجا گیا نوٹ پیش کردیا،رجسٹرار آفس کو نوٹ رجسٹرار کے موقف سے متضاد نکلا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اس نوٹ میں غلطی کا ادراک تو نہیں کیاگیا، اس میں آپ لکھ رہے ہیں 16جنوری کو ایک آرڈر جاری ہوا ہے،آپ اس آرڈر کی بنیاد پر نیا بنچ بنانے کاکہہ رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے اختیارات سماعت کی رہے ہیں کو نوٹ

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر  کرلیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب 2021میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی ، جس پر یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • سندھ: مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو دینے کیخلاف سماعت ملتوی
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت
  • شہباز حکومت نے کہا ہے ہم عافیہ صدیقی کیلئے مزید کچھ نہیں کر سکتے
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • ”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی
  • سپریم کورٹ کی 9مئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  • دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر