2025-04-17@02:05:55 GMT
تلاش کی گنتی: 120
«ملک گیر احتجاج کی»:
(نئی خبر)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، ہم...
---فائل فوٹو پاراچنار کے وفد نے خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو کرم کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔وفد نے ملاقات کے دوران 3 ماہ سے شاہراہ کی بندش سے ادویات، اشیائے خوراک کی کمی اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔اس دوران گورنر کے پی نے کہا کہ علاقائی، صوبائی اور ملکی سطح پر متحد ہو کر امن دشمنوں کو شکست دینی ہو گی۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے: فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ...

کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ثقافتی پہلوں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں، ہمارا ورثہ صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، منفرد شناختوں کی پہنچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ پیٹرک اسکول کا طالبعلم رہا ہوں، یہ ایک زبردست نظم و ضبط والا ادارا ہے، سزا سے بچنے کیلئے میں یقینی بناتا تھا کہ بال صحیح بنے ہوئے ہوں اور شرٹ کے بٹن ٹھیک طریقے سے بند ہوں، سینٹ پیٹرک کی طالبہ علمی کے زمانے میں...
اے ابن آدم ہم ایک آزاد خود مختیار ریاست ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمیں جو بھی قیادت ملی وہ غلامانہ اور مفلوج سوچ کی حامل ہے۔ ملک کو بچانا ہے تو جماعت اسلامی کو لانا ہوگا۔ ایماندار، محبت وطن لوگوں کی واحد جماعت ہے، بغیر رشوت کے کام کرتی ہے۔ ملک میں روز بروز کرپشن بڑھتی جارہی ہے پاکستان کی 76 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ وطن عزیز میں کرپشن کی جڑیں روز اوّل سے ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط ہو چکی ہیں اور یہ قومی وجود کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو جو کام کرنا چاہیے وہ نہیں کرتی سیاسی جوڑ توڑ کے علاوہ ملک کے لیے کئی اور کام کرنے کی...
القادر ٹرسٹ کا ذکر آج کل زبان زد عام ہے۔ کیونکہ 2023 میں نیب نے اس کیس میں عمران خان نامی مرکزی ملزم بمعہ دیگر کے خلاف اس میں ہوئی کرپشن کی وجہ سے کارروائی کا آغاز کیا۔ اب اس کیس کا فیصلہ جو پچھلی کئی تاریخوں سے ملتوی کیا جا رہا تھا، آج بروز جمعہ متوقع ہے۔ بہت کم لوگ اس کیس میں ہوئی قوانین کی خلاف وزیوں اور کرپشن کے بارے میں جانتے ہیں۔ اکثر نے اسکا صرف نام سن رکھا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کیس کو اپنے قارئین کے لیے آسان زبان میں تحریر میں لایا جائے تاکہ عام عوام بھی اسے سمجھ سکیں کہ اس کیس کی بنیاد کیا ہے اور کیوں اس...
لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے سوال اٹھایا ” وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کیا آپ کے نزدیک قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ؟ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں بڑھتی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے سوال اٹھایا " وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کیا آپ کے نزدیک قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ؟ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔" پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات...

انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...
اگر آپ کو اجے دیوگن کی فلم ”پھول اور کانٹے“ یاد ہو، تو اس میں ولن ”راکی“ کا کردار ادا کرنے والے عارف خان کو بھی نہیں بھولے ہوں گے۔ اس کردار سے انہیں بہت شہرت ملی تھی۔ بحیثیت ولن کامیاب ہونے کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں منفی کردار ادا کیے اور سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ ”مہرہ“، ”دل جلے“ اور ”ویرگتی“ جیسی فلموں میں کام کیا۔ اب عارف خان نے اداکاری اور بالی ووڈ کو خیر آباد کہنے کے بعد روحانیت کی راہ اختیار کرلی ہے۔ اور اس تبدیلی سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ عارف خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم “ پھول اور کانٹے“ میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول متنازع ماڈل، اداکار و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک لوگ ٹرول کرتے ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ نے ’اسکرٹ‘ پہن لی، اب آپ ’استغفار‘ نہیں کر سکتیں۔وینا ملک نے متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ مذہبی رجحانات، عقائد اور خیالات کے ساتھ پلی بڑھیں اور اب بھی وہ ویسی ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی جانب رجحانات کی وجہ سے ہی انہوں نے حجاب کرنا شروع کیا تھا اور وہ دل سے آج بھی ویسی ہی شخصیت ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ان طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اور طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دشمن کی حکومت ہو تب بھی میں ملک کے خلاف نہیں سوچوں گی کیوں کہ کوئی پاسبان اپنے ملک پر حملہ نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہونہار طلبا میں چیک تقسیم کیے۔ مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اسے حاصل کرنے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا، پنجاب حکومت آپ کی امانت ہے اور یہ سب کچھ عوام کا ہے، تمام اسکالرشپس میرٹ پر دی گئیں، اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپے کا ہے، 80 فیصد اسکالر شپس طالبات نے حاصل کیں۔ انہوں...
عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا انکشاف۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی ملوث رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس...

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کا امکان ہے۔عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچرکی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اضافہ خام تیل کے لیے مسلسل تیسرے ہفتہ وار فائدہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے، جو تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ہے۔ معاشی تجزیہ...

صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے،پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد. پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی. بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے. پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی. وزیرِاعظم اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا. یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے. اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی و وزیرِ دفاع خواجہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...