لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ان طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اور طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے.

پنجاب حکومت آپ کی امانت ہے اور یہ سب آپ کا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپے کا ہے اور تمام اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں جب کہ 60 فیصد اسکالرشپس طالبات نے حاصل کیں۔ بہاولپور کے بچوں سے محبتیں سمیٹ کر جارہی ہوں، جنوری کا مہینہ بچوں کو اسکالرشپس دینے کے لیے مختص کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کے پاسبان ہیں. آپ سب وعدہ کریں اس وطن کو اپنا سب کچھ سمجھیں گے۔ پاسبان کسی کے سیاسی بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کرتا. کوئی پاسبان کبھی نہیں کرسکتا کہ اورنج ٹرین کو آگ لگادے۔مریم نواز کہتی ہیں کہ پاسبان کبھی اپنی فوج اور پولیس پر حملہ نہیں کرسکتا. کوئی پاسبان کبھی یہ نہیں کرسکتا کہ اپنے ملک کو آگ لگادے۔ ہماری حفاظت کے لیے جو دن رات ایک کرتے ہیں ان کے مجسمے جلادیے جب کہ کچھ پولیس والے شہید ہوئے اور کچھ کی آنکھیں، ٹانگیں اور بازو ضائع ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پولیس والوں کے سروں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں. مجھے بتایا گیا کہ کیلوں والے ڈنڈے مار کر ان کے سر زخمی کیے ہیں۔ پولیس میں بھی خامیاں ہوسکتی ہیں. یہ نہیں کہتی 100 فیصد درست کام کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آپ کو کبھی نہیں کہہ سکتی کہ کسی کی ماں اور بہن پر الزام تراشی کرو، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں پولیس ہی آپ کی مدد کرتی ہے۔ نوجوانوں کی ریڈلائن پاکستان ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پھر واپس آگئی ہے. خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے جب کہ 2018 میں ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے۔ دشمن کی حکومت بھی ہو تو میں ملک کے خلاف نہیں سوچوں گی. یہ نہیں ہوسکتا کہ میری حکومت نہیں تو ملک کو آگ لگادوں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کبھی نہیں مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز