وزیراعظم کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تقرری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔
عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہریار اکبر چیک ریپبلک میں سفارت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔
شہباز کھوکر بیروت میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ عادل گیلانی کو مراکش میں تعینات کیا گیا ہے۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ عامر شوکت مصر اور مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔
زمان مہدی کو شکاگو میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ واجد ہاشمی ملبورن، تنویر بھٹی چین کے شہر چینگدو، اور امتیاز گوندل مانچسٹر میں قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
یہ نئی تعیناتیاں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانے اور عالمی سطح پر ملک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: میں پاکستان کے سفیر پاکستان کی ہوں گے
پڑھیں:
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
منسک :پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر سے بات چیت کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
بیلا روس کے صدر نے کہا شہبازشریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، دو طرفہ تجارت کے مواقع سےحقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے ایوان آزادی کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
گزشتہ روزبیلا روس کے صدر کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھِی شرکت کی تھی۔