Jasarat News:
2025-01-19@02:00:56 GMT

ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ثقافتی پہلوں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں، ہمارا ورثہ صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، منفرد شناختوں کی پہنچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ پیٹرک اسکول کا طالبعلم رہا ہوں، یہ ایک زبردست نظم و ضبط والا ادارا ہے، سزا سے بچنے کیلئے میں یقینی بناتا تھا کہ بال صحیح بنے ہوئے ہوں اور شرٹ کے بٹن ٹھیک طریقے سے بند ہوں، سینٹ پیٹرک کی طالبہ علمی کے زمانے میں ہماری شامیں کرسچن دوستوں کے ساتھ صدر میں گزرتی تھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹ پیٹرک ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، اس ادارے کے پاس جب بھی گزر ہوتا ہے مجھے ہمیشہ پرانی یادوں سے جوڑ دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینٹ پیٹرک

پڑھیں:

سینٹ: خفیہ معلومات افشا کرنے کیخلاف قانون موجود، اعظم تارڑ 

اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کو افشا کرنے کے حوالے سے قانون موجود ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جاتا ہے اس کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر قرۃ العین مری نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ حساس معلومات افشا کرنے کے حوالے سے سزا کا کوئی قانون موجود ہے۔  قرۃ العین مری نے کہاکہ پولیس کو حساس معلومات پر کیوں رسائی دی گئی ہے اور جو لوگ جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی تک یہ صرف مغربی ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم اب یہاں پر بھی اس کو دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص کی پرائیویسی ان کا قانونی حق ہے تاہم اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے بعد نوعیت بدل جاتی ہے۔ جو بھی بار بار جرائم کرتا ہے اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ویئر ہائوس سے 14کروڑ روپے کی غیر ملکی اور مقامی رقم چوری کی گئی اور اس میں دو ملزمان نامزد ہوئے تھے اور جو ملزم ہے وہ ابھی تک اسی وئیر ہائوس کا انچارج ہے اور یہ ضمانت پر ہیں اور اب تک صرف 23لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ہے، اس رقم کی بازیابی کیلئے اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سینیٹر رانا محمود الحسن نے سوال کیا کہ کیا سی ڈی اے کی منصوبہ بندی میں یہ بھی شامل ہے کہ پھل دار پودے لگائے جائیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ بہت اچھی تجویز ہے تاہم شہتوت اور بیری کے درختوں کی وجہ سے بھی الرجی کے مسائل سامنے آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تجویز متعلقہ افسران تک پہنچائی جائے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سڑکوں کو وسیع کرنے کے نام پر پرانے درختوں کو کاٹنے سے نقصانات ہوتے ہیں جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ درختوں کی منتقلی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سینیٹر بلال مندوخیل نے کہاکہ سی ڈی اے کے پاس ہارٹیکلچر کا شعبہ موجود ہے جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ سی ڈی اے کے پاس ہارٹیکلچر کا شعبہ موجود ہے۔ ایوان بالا کا اجلاس اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے بعد سوموار تک ملتوی کردیا گیا ۔اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وقفہ سوالات کے دوران بات کرنے کی اجازت چاہی مگر ڈپٹی چیئرمین نے اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر اپوزیشن اراکین نے شور شروع کردیا ۔

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ غیرملکی سرمایہ کاری لائیگا، وزیراعلیٰ سندھ
  • دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں: مراد علی شاہ
  • سینٹ: خفیہ معلومات افشا کرنے کیخلاف قانون موجود، اعظم تارڑ 
  • وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
  • سلطان راہی اپنی مثال آپ تھے
  • صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • ایچ ای سی کا بیوروکریٹس کی وائس چانسلر تعیناتی پر وزیراعلی سندھ کو خط
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے