پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں قیصر شریف نے سوال اٹھایا " وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کیا آپ کے نزدیک قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ؟ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔"
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
ملک میں دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جنوری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3687 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار657 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے اضافے سے 256 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے اضافے سے 260 روپے 95 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔ اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔