2025-02-06@14:20:33 GMT
تلاش کی گنتی: 656
«حافظ نعیم الرحم»:
(نئی خبر)
نارتھ کراچی سے 7 سال کے صارم کی لاش ملنے کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست ہیں۔ مدرسے کا مولوی، پلمبر، تین چوکیدار اور دو رہائشی شامل ہیں۔ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئیکراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق تمام افراد کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔صارم7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کا رہائشی پاک آرمی کا شیر جوان محمد افضال دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔ شہید محمد افضال کو گاؤں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔
لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...
فائل فوٹو سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں، گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کی کوشش ناکام بنادی جبکہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے اپیل کی ہے کہ عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور افراد کی نشاندہی کریں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے کے نامزد ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے فیصل آباد کی مقامی عدالت میں مراکش کشتی حادثے کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالغفار کو پیش کیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی... حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، مراکش سے ڈی پورٹ کیا گیا، مراکش میں سفارت خانے نے ملزم پر انسانی اسمگلرز کے ساتھی ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زندہ بچے افراد نے بھی عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق کی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالغفار...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الہی قریب تر ہوتا ہے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر فراہمی انصاف کی بھاری ذمہ داری ہے، ججز کو کسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ تمام ججز کو معلوم ہے کہ جیلوں میں کیا ہوتا ہے، تمام ججز نے اللہ تعالیٰ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کیلئے ایماندار ہونا بنیادی جزو ہے، جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ سب کو اللہ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ہوتا ہے، خدا کے واسطے انصاف نہ بگاڑیں، انصاف جج نہیں تو کون کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے ہفتہ کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ججزکوکسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ترہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
![یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ہرمن وان رومپوی کا سی ایم جی کے ساتھ خصوصی انٹرویو](/images/blank.png)
یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ہرمن وان رومپوی کا سی ایم جی کے ساتھ خصوصی انٹرویو
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار نے یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیم کے سابق وزیر اعظم ہرمن وان رومپوی کا ایک خصوصی انٹرویو کیا۔انٹرویو کے دوران مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کا عالمی ترقی پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وان رومپوی نے کہا کہ میں خود مشرق اور مغرب کے موضوعات میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگرچہ بڑے اختلافات موجود ہیں، ہمیں ہر صورت میں بات چیت جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہم ہمیشہ کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں، اور یہ روبرو تبادلہ خیال ہمیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزیدپڑھیں:انڈے سستے، مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی گر گیا
حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگروں کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی میں 30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف ہلاک ہونے والے...
امریکا اور ہالینڈ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں موجود ایک سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا ہے، نیٹ ورک پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس نیٹ ورک کو ’ہارٹ سینڈر‘ کا نام دیا جس کا سربراہ مبینہ طور پر صائم رضا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے صائم رضا سے متعلق یا اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، صرف اتنا بتایا کہ یہ نیٹ ورک ایک دہائی سے زیادہ عرصے آل لائن فعال تھا، اس پر جعل سازی، اور بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کی سہولت فراہم...
پنسلوینیا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی...
مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے 2024 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل عام مسلسل جاری رکھا۔ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بےشمار بے گناہ کشمیری شہید، اغوا، لاپتہ اور غیر قانونی طور گرفتار کیے گئے، 2024 میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 101 کشمیری شہید ہوئے جن میں تین کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔ 50 افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض افواج نے متعدد رہائشی مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں، 2024 میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 67 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے دوران 3,492...
الحمراء آرٹس کونسل میں 8 واں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول پاکستان کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔اس فیسٹیول کی میزبانی برٹش کونسل کر رہی ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یہ فیسٹیول یکم سے 2 فروری تک جاری رہے گا۔اس پْروقار ایونٹ سے قبل ایک پریس بریفنگ میں میڈیا کے ذریعے تمام تفصیلات کو شائقین ادب و ثقافت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی فیسٹیول انتظامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اہم سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک نظر آتے ہیں۔ الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والے اس رنگارنگ میلے کی میزبانی برٹش کونسل کے ساتھ ساتھWOW فاؤنڈیشن، UNFP اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ECDI) بھی شامل...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے سندھ کے صدر فیصل ندیم کی خصوصی ہدایت پر سانحہ سانگھڑ کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے بے گناہ افراد کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد کی قیادت ڈویژنل صدر شہید بینظیر آباد حافظ رضا اللہ کر رہے تھے، جبکہ ضلع سانگھڑ کے صدر راشد شیخ، جنرل سیکرٹری حسن محمود اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے سانحہ سانگھڑ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 3 بے گناہ افراد کے قتل کو بہیمانہ اور افسوسناک قرار دیا۔ وفد کے سربراہ حافظ رضاء اللہ نے اس موقع پر مقتولین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد پر حملہ اور...
گجرات /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کا نظام گل سڑ چکا ہے، معیشت ہی نہیں، نظریے اور اقدار کا بحران بھی موجود ہے، ملک پر مسلط حکمرانوں کو دنیا کے سب سے بڑے طاغوت امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، جہاں ظلم دیکھیں گے اس کے خلاف آواز بلند کریں گے، آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائے گی، 26ویں ترمیم کر کے آئین اور عدالتوں کا حلیہ بگاڑا گیا، حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ جہد مسلسل اور آب رواں ہے، اس...
گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سینٹر واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے کوئی دھمکیاں نہیں دیں، سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی۔ان لینڈ ریونیو ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، فیصل واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں۔اعلامیے نے کہا کہ بے بنیاد بیانات الزامات سے ٹیکس وصولی کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ان لینڈ ریونیو سروس افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں، افسران کی عزت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تعداد 2018 میں 89.1 ملین کےسابقہ ریکارڈ کو بھی عبور کر گئی۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق حالانکہ خطے میں غزہ جنگ اور گزشتہ اپریل کے شدید سیلاب کے باعث پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت غیرمعمولی رہی۔ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان واقع متحدہ عرب امارات کا یہ شہر گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا قرار دیا جا چکا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کے مطابق، 'ہوائی اڈا اب بھی اس شہر کی کووڈ انیس کی عالمی...
سٹی 42 : ڈی ایس پی فاروق مجید کے والد سابق آئی جی آزادکشمیرالطاف مجید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ مرحوم کی نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن مسجداسرارکےبلاک میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی سہیل سکھیرا،ڈی آئی جی راؤمنیر ضیا،ڈی آئی جی عمران محمود، ایس پی آفتاب پھلروان،ڈی ایس پی فیصل شریف ،اظہر نوید ، انسپکٹر وجیہ الحسن ،انسپکٹر نصراللہ چٹھہ ،مشیر وفاقی وزیر اطلاعات خرم نقوی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ اس کےعلاوہ نمازجنازہ میں جنرل ر زاوار حسین نے بھی شرکت کی ۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا مرحول کی تدفین ماڈل ٹاؤن...
(گزشتہ سےپیوستہ) وہ پڑھائی میں بہت اچھی تھی اورہمیشہ سب کابھلاچاہتی تھی‘‘۔جب اس علاقے میں جنگ بندی ہوئی تولیناالدبیع وہاں موجوداپنے رشتہ داروں کواپنی بیٹی کی قبردیکھنے کوکہااوروہاں سے انہیں جوخبرملی وہ دِل دہلادینے والی تھی۔’’ہمیں بتایاگیاکہ اس کاسرکہیں اور ہے،دھڑکہیں دوسری جگہ اورپسلیاں کہیں اور جو عزیز اس کی قبردیکھنے گئے تھے انہوں نے ہمیں یہ سب چیزیں تصویروں میں دکھائیں۔جب میں نے اسے دیکھا تو میں سمجھ ہی نہیں پائی کہ اس کاجسم قبرسے کیسے باہرآیا اورکتوں نے اسے کیسے کھالیا؟میں اپنے حواس پرقابو نہیں پاسکی‘‘۔ لیناالبدیح کے خاندان والوں نے ان کی بیٹی کی ہڈیاں سمیٹ لی ہیں اوراب آیاکی باقیات کوباقاعدہ ایک قبرمیں دفن کیاجائے گا۔ غزہ میں جنگ بندی توہوگئی ہے لیکن لیناالبدیح کے دکھ...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔ ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن...
اسلام آباد(صباح نیوز)پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ظلم وناانصافی مہنگی بجلی اشرافیہ کی عیاشی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے۔یہ بات انہوں نے آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور رشوت اور چور بازاری کے کلچر نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے اعلامیے کے مطابق مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال 5 روزہ تنظیمی و تربیتی دورے پر سندھ تشریف لا رہے ہیں۔ دورہ آج 31 جنوری تا 4 فروری جاری رہے گا، دورے کے دوران وہ سندھ کے کئی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، تھرپارکر، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سکھر کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ارکان تنظیم کی نشست سے خطاب، تعلیمی سیمینار، اساتذہ کرام سے ملاقاتیں، پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صوبائی صدر سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، سیکرٹری سندھ پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشر و اشاعت سندھ...
کوٹری (جسارت نیوز) دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے پریس کلب کوٹری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالقیوم، عمر خان، در محمد، طارق غلام رسول، نذیر برڑو، لطف اللہ، ایس ایچ او خیر پور ناتھن شاہ اور انچارج پولیس اسٹیشن گوزو میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بااثر افراد کو سیاسی افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی بناء پر مجھ پر مختلف علاقوں میں جھوٹے مقدمات درج کیے گئے لیکن میں ان مقدمات میں بری ہو چکا ہوں۔ اس کے علاوہ در محمد نے ایڈیشنل سیشن جج میہڑ کی عدالت میں کیس داخل کرایا تھا جس کا میرے حق میں فیصلہ آچکا...
گھارو (نمائندہ جسارت) سید الطاف شاہ اپنے دوست فقیر محمد صدیق قادری کے ہمراہ اپنی بیٹی کے اغوا کی فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔ سید الطاف شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان بھٹو پر اپنی 13 سالہ بیٹی بینظیر شاہ کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھٹو اور اس کے بیٹے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گھر کے سامنے سے 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرکے لے گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے اغوا کے بعد ہمارے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیا اور خاموش رہنے کے لیے دباؤ...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے...
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر باضابطہ طور پر مذاکرتی کمیٹی تحلیل کردی،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی ،کمیٹی میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے،سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ،بانی پی ٹی آئی کے حکم پر مذاکرات ختم کئے گئے جبکہ اب باضابطہ طور پر کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال تحلیل نہیں کی گئی۔
وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم...
جے یو آئی رہنماء عثمان پرکانی نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹی کے رہنماء عثمان پرکانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کے ریٹرننگ آفیسر اور 15 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ میں پریزایڈنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کر دیا۔ درخواست گزار عثمانی پرکانی پی بی 45 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے...
دینہ:جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن پیکاترمیمی ایکٹ قبول نہیں،صدرآصف علی زرداری نے یقین دہانی کے باوجود پیکاترمیمی بل پردستخط کردیئے۔ دینہ میں اظہارخیال کرتےہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ پیکا ایکٹ پر صدآصف علی زرداری نے ہماری بات تسلیم کی کہ صحافیوں کو سنیں گے پھر دستخط کرینگے اور یہ بھی کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی امریکہ سے پاکستان آگئے ہیں اور وہ صحافیوں کی بات سننے کے لیے ان سے رابطہ کرینگے لیکن پھر صبح پتہ چلا کہ انہوں نے دستخط کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ہم فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون کے غلط استعمال کا احتمال و امکان غالب ہے۔انہوں نے کہاکہ...
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔ اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر...
کلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل استعمال ہونے کا انکشاف ،مراسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ،پاکستان میں مرض کی تشخیص کیلئے ہونیوالے ٹیسٹوں پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری ری ایجنٹس کا استعمال انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، غیر معیاری کیمیکلز مرض کی تشخیص میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، کلینیکل لیبز میں غلط تشخیص سے مریض کیلئے درست ادویات تجویز نہیں ہوسکتی، ڈریپ میں غیر رجسٹرڈ ری ایجنٹس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے۔ مراسلہ میں پاکستان فارماسسٹ ایسوسی...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کا نوعمر بیٹا یا بیٹی سوشل میڈیا پر بہت وقت گزار رہے ہیں تو یہ ان کی کھانے کی عادات میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے؟ ایک نئی تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گزارے گئے اضافی ہر گھنٹے کے ساتھ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں، ان میں سائبر بلیئنگ کا سامنا ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جو بذاتِ خود کھانے کی...
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ قانون بن گیا، صدر مملک آصف زرداری کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی، سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 پر صدر آصف زرداری نے بھی گزشتہ روز دستخط کردیئے تھے، جس کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ عمل ہوگیا جبکہ صدر آصف زرداری کا توثیق کردہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نگران دور کے...
![قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا منظم بھیک مانگنا ہے،ترمیمی بل سینیٹ میں پیش](/images/blank.png)
قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا منظم بھیک مانگنا ہے،ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیاگیا،بل کےمطابق بھیک مانگنے کیلئے بھرتی کرنے، پناہ دینے والے کو 7سال قید، 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے سے مراد کسی شخص کو جان بوجھ کر فراڈ یا خیرات وصول کرنے میں ملوث کرنا ہے،قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا منظم بھیک مانگنا کہلاتا ہے،منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیا فروخت کرنا بھی ہے،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بدھ کو امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے جدید فوجی سازوسامان سے لاحق حفاظتی خطرات پر روشنی ڈالی، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پاکستان اور اس کے شہریوں دونوں کی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے کابل میں حکام پر مسلسل زور دیا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھ میں جانے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ امریکی فوجی سازوسامان، جس میں ہوائی جہاز، زمین سے زمین پر گولہ باری کرنے والے ہتھیار، گاڑیاں...
ویب ڈیسک: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خبر کی تفصیل شامل کی جارہی ہے
![گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا،جسٹس جمال مندوخیل](/images/blank.png)
گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے دلائل ختم کر لوں گا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175میں ہے،فوجی عدالتیں الگ قانون کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کی کوششوں پر طاغوتی قوتوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی حکومت نے گزشتہ تقریبا ساڑھے 3 سال کے دوران افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں نہ صرف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے بلکہ جن اُمور میں بہتری کی گنجائش تھی ان پر بھی بھرپور توجہ دی ہے جو طاغوتی قوتوں اور عالمی استعماری اداروں کے لیے زہرِ قاتل سے کم نہیں، عالمی فوجداری عدالت (ICC)، جس کی حیثیت امریکا...
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو بھرپور یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر بھارت مخالف جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس دن کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی تھی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے ناتے بھارت متنازع علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا اخلاقی اور قانونی جواز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والا جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے...
گوادر (نمائندہ جسارت) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(BISE) امتحانی نتائج کے اجرا پر سنگین بے ضابطگیوں کا مرتکب ہوا ہے جس سے حقدار طلبہ کی حق تلفی ہوئی ہے۔ تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت عالیہ بلوچستان کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر میڈیکل اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اسے منسوخ کرکے نئی میرٹ لسٹ مرتب کی جائے۔ متاثرہ طلبہ کا گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب۔ مطالبات پیش کئے اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ متاثرہ طلبہ جس کی قیادت ظفر حاصل کررہے تھے نے گزشتہ روز گوادر پریس کلب میں بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری...
لاہور( نمائندہ جسارت )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن فہدبن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیرکراچی منعم ظفر خان نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے محمد انور کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔منعم ظفر خان نے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمد انور کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد انور طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ رہے ۔
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سانگھڑ میں جھگڑے کے دوران تین افراد کا قتل کیس درج نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر کے عدالتی احاطے سے حیدرآباد ریس کلب تک پیدل مارچ کر کے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ضیا ء الدین شیخ، نائب صدر ایڈووکیٹ ظہیر الدین سہتو ، جنرل سیکرٹری شاکر نواز شراور عاصم لغاری سمیت دیگر نے کہا کہ سانگھڑ پولیس اگر بروقت اقدامات کرتی تو یہ جھگڑا نہیں ہوتا لیکن پولیس با اثر وڈیروں کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے، قانون پر عمل درآمد کرانے کی سخت ضرورت ہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقررکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)جاپان کی موری میموریل فانڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز کی گلوبل پاور سٹی انڈیکس ( جی پی سی آئی ) کی حالیہ رپورٹ میں دبئی کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔ دبئی نے دنیا بھر کے47سے زائد شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شہر کی صفائی کے معیار پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔یہ کامیابی دبئی میونسپلٹی کی انتھک کوششوں اور حکومتی و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدامات دبئی کی انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2041کے مطابق کیے گئے ہیںجس کا مقصد 2041 تک کچرے کی پیداوار میں 18 فیصد کمی اور لینڈ فلز سے 100 فیصد کچرے کی منتقلی کو یقینی...
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے...
افغان حکومت نے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ضروری قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں افغان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔تاہم افغان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ وہ محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں...
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونا تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف ہونا انتہائی تشویش کا سبب بن رہا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج کا اگست 2021ء میں افغانستان سے جاتے وقت اسلحہ چھوڑ دینا، جن میں جدید ہتھیار بھی شامل ہیں، پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے، جو کہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا یہ جدید اسلحہ دہشت گرد عناصر جن میں ٹی ٹی...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کا رہ جانے والا اسلحہ دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے امریکی ہتھیاروں کو واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں جدید امریکی ہتھیار پیچھے رہ گئے تھے، جو پاکستان اور اس کے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی افواج کے زیراستعمال افغانستان میں رہ جانے والے...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی...
افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے...
امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے لیز کلاسک پوٹیٹو چپس کی دو امریکی ریاستوں اوریگون اور واشنگٹن میں واپسی (ریکال) کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ ان چپس میں غیر اعلانیہ دودھ کی آمیزش ہوسکتی ہے، جو دودھ سے الرجی یا حساسیت رکھنے والے افراد کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایف ڈی اے نے گزشتہ ماہ 13 آونس وزن والے مخصوص پیکٹس کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم، دیگر لیز پروڈکٹس، فلیورز، سائز یا ویریٹی پیکٹس اس ریکال میں شامل نہیں ہیں۔ ایف ڈی اے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا “جن افراد کو دودھ سے الرجی یا شدید حساسیت ہے وہ...
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ چار سال قبل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ڈی ویلیئرز ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے۔ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈی ویلیئرز نے 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلی، تاہم بعد میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ان کا آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے تھا۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز کی نہ صرف نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔
حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کئے گئے جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، 59 لاکھ ریٹرنز میں سے 26 لاکھ کی قابل ٹیکس آمدن صفر ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مجموعی طور پر59لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑروپے سے تجاوز کرتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئی بی اے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے ساتھ ساتھ مصالحت اور ثالثی کے نظام پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 2.4 ملین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ججز کی تعداد کم اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، انصاف تک رسائی ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر انصاف تک رسائی کا مطلب صرف عدالتوں تک رسائی نہیں بلکہ تنازعات کا مختلف طریقوں سے حل بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور...
لاہور: لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ، جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس (ر) کھوکھر کو حال ہی میں لاپتہ افراد کے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ سابق چیئرمین نیب، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کی قیادت کر رہے تھے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے،جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھرکی نماز جنازہ آج لاہور میں بعدنمازعصر ادا کی جائے گی۔ یادرہے کہ چندروز قبل ہی جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا،اسی دوران ان کی علالت کی خبر سامنے آ ئی تھی۔ مزید :
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، محمد بن سلمان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ شہباز شریف نے سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کی سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے۔
سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مجموعی طور پر59 لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑ روپے سے تجاوز کرتی ہے۔ دی نیوز کے پاس موجود سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے حال ہی میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ صرف 12...
’جیو نیوز‘ گریب حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبرسن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیزمرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنرتھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب،عوام کے لئے شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔...
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز قریباً 4 سال بعد کرکٹ کے میدان میں اپنی شدت سے منتظر واپسی کر رہے ہیں۔ سابق لیجنڈ نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز ساؤتھ افریقہ چیمپیئنز کی قیادت کریں گے۔ ڈبلیو سی ایل، ایک پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ کرکٹ لیجنڈز شامل ہوتے ہیں، اور یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے کچھ عظیم ترین ستاروں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈی ویلئیرز کی واپسی نے کرکٹنگ کمیونٹی میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے اور مداحوں کو ورسٹائل اور بے خوف بلے باز کو دوبارہ ایکشن میں...
![اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں](/images/blank.png)
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
![کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں](/images/blank.png)
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیںکوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان / لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر...
وزیراعظم کا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، مرحوم مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد...
جماعت اسلامی کے امیر نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کا اعلان ایک سازش تھا جسے اہل فلسطین نے بروقت واپسی سے سبوتاڑ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا...
طالبان حکومت نے طالبات کو تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دیدی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم طالبان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ یہ طالبات محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ طالبان کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں بیٹھے تھے۔ پاکستان میں افغان...
پی ٹی آئی قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال...
سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ قرآن پاک کی حُرمت کو یقینی بنانا ایمان کا تقاضا ہے، موجودہ حکومت، اسلامی اقدار کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے، اَمن بقائے باہمی کیلئے تمام کتبِ مقدسہ کا احترام لازم ہے، مذاہبِ عالم کے راہنما اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے تدارک کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے سپیشل سیل قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے تدارک کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔ جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل سیل قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ3 اہم حقیقی اقتصادی شعبوں میں سے 2 زراعت و صنعت میں سکڑا ہدف کے مقابلے میں سست معاشی نمو کا اشارہ ہے تاہم کہا ہے کہ کہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ پالیسی اصلاحات ، مالیاتی نرمی اور مالی استحکام کی وجہ سے پاکستان رواں سال میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے. رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے اپنی ششماہی اسٹیٹ آف اکانومی رپورٹ میں گزشتہ مالی سال میں فصلوں کے شعبے میں ہائی بیس ریٹ اور بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی کو زراعت میں سست نمو کی وجہ قرار دیا ہے وزارت خزانہ نے کہا کہ...