2025-03-12@14:26:57 GMT
تلاش کی گنتی: 119

«جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشتگرد افغان شہری نکلا جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہلاک دہشتگرد لقمان افغان صوبے خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان دہشتگرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا، دہشتگرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردی کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا، جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے...
    انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر تین بڑے چیلنجز ، غیر قانونی نقل و حرکت، دہشت گردوں کی سرحد پار سے دخل اندازی اور سمگلنگ کا سامنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی جی ایف سی نے کہاکہ تقریباً آٹھ سو ستر کلومیٹر کی پاک افغان سرحد کی ذمہ داری ان کی فورس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں 26 ایسے منصوبے ہیں جو قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ایف سی کے دستے ان کی بھی سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عابد مظہر نے پاکستان کی مغربی سرحد پر ایف سی کی ذمہ داری گذشتہ برس...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کا رہائشی پاک آرمی کا شیر جوان محمد افضال دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔ شہید محمد افضال کو گاؤں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔
    افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ کھلی جارحیت ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ 30 جنوری 2025ء کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز...
    افغانستان کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلی عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج (FAK) کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے والی قابض صیہونی رژیم کی پالیسیوں کو روکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جس میں واشنگٹن نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کو دہشت گرد قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ انصار الله نے صیہونی بربریت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کا شاندار ساتھ دیا جس پر اسے امریکی انتقام کا سامنا ہے۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار آج شام اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اس فیصلے سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ ہی لاحق...
    امریکا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس  سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے ایک بار پھر یمن کے حوثی گروپ کی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے حوثی گروپ کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حوثی گروپ پر دوبارہ انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔ اس سے قبل صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے حوثی گروپ کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔   وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی...
    بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کئے گئے آپریشن نے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری 2025 کو سمبازہ میں ایک آُریشن کیا گیا، جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے اس دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع وازکوز کے گاؤں گاؤں بلورائی سے تعلق رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کر دیا...
    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک خارجی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ  کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ  اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ...
    اسلام ٹائمز: درحقیقت گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ریاست کا یہ دعویٰ کہ ملک میں ایسا کوئی علاقہ نہیں، جہاں دہشتگردوں کی عملدراری ہے اور ریاستی رٹ نہیں، درست نہیں۔ کیونکہ گذشتہ روز کرم کے علاقہ بگن میں مقامی دہشتگردوں نے ریاستی رٹ کو سرعام چیلنج کرتے ہوئے سامان سے بھرے ٹرکوں پر حملہ کیا اور فورسز کی موجودگی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کیساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی اور بدامنی دن بدن ریاستی کنٹرول سے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے تیراہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناوٴنی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ...
    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ...
    اسلام آباد: آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد...
    پاکستان میں شدت پسندی کے بڑھتے واقعات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان جیسے حساس اور شورش زدہ علاقوں میں امن و امان کی صورت حال پر پھر سوال اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا جنرل باجوہ نے کہا، یہ حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں اور سرحدی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدت پسندوں کی آزادانہ نقل و حرکت ریاستی عمل داری کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ طالبان کی واپسی کے بعد معاملات مزید بگڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی واپسی اور اس کے پاکستان...
    اسلام آباد + تربت (خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی + این این آئی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق48  سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمگل کرتا تھا۔ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں...