اسلام آباد + تربت (خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی + این این آئی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق48  سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمگل کرتا تھا۔ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ قبل ازیں بلوچستان کے ضلع کچھی میں12 جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں27  دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے  کچّھی، بلوچستان میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
  • تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرمیں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،خارجی کمانڈرعبداللہ تراب سمیت5 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کارروائی، کئی خوارج ہلاک و گرفتار
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • ضلع خیبر میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
  • ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
  • کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے، یورو ایشیئن ٹائمز