چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کا رہائشی پاک آرمی کا شیر جوان محمد افضال دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔ شہید محمد افضال کو گاؤں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ اس دوران ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا تھا۔ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے پس پردہ دشمن قوتوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس دوران علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری مٹھاس کیلئے کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان :فورسزکی کارروائیاں23 دہشت گرد ،18 جوان شہید
  • بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 18 ایف سی جوان شہید
  • قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید
  • قلات میں فورسز کا آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز نے12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،  18 جوان شہید 
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد جہنم واصل، مقابلے میں 18 جوان شہید
  •   میجر حمزہ اسرار شہید سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اور اہم شخصیات کی شرکت
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید