2025-01-18@19:23:49 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«یون سک یول»:

    سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتارہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے‘ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سیکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کار دیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ صدر کے مواخذے کی تحریک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) یون سک یول کی بدھ کے روز گرفتاری کے ساتھ ہی سابق صدر اور حکام کے درمیان کئی ہفتے طویل تعطل کا خاتمہ ہو گیا اور وہ ملک کی تاریخ میں حراست میں لیے جانے والے پہلے صدر بن گئے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ مواخذے کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کو ان کے تین دسمبر کے مارشل لاء کے نفاذ کے اعلان کے سلسلے میں بدھ کے روز بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ جنوبی کوریا: عدالت نے صدر یون کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اس ایشیائی ملک کی انسداد بدعنوانی کی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ مواخذے...
    سیول : جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو کرپشن کی تحقیقات کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سیڑھیوں کی مدد سے کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ تقریباً ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل یہ ٹیم جب صدارتی محل پہنچی تو صدر کے گارڈز اور حامیوں نے گرفتاری کی کوشش کی مزاحمت کی، لیکن آخرکار یون سک یول کو گرفتار کر لیا گیا۔   اینٹی کرپشن تحقیقات کے مطابق یون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ پر عمل کیا گیا تھا، اور حکام نے ان افراد کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی جو گرفتاری میں رکاوٹ بنے تھے۔ اس دوران یون کے ہزاروں حامی صدارتی محل کے...
    جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول بالآخر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کار ایک ہزار کےقریب اہلکاروں کے ہمراہ صدارتی محل پہنچے، تفتیش کار صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے کمپاؤنڈ میں سیڑھیوں کی مدد سے داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدارتی گارڈز اور یون سک یول کے حامیوں نے مزاحمت کی اور انہیں صدر کو گرفتاری کرنے سے روکا تاہم ان کی مزاحمت ناکام ہوگئی، نتیجتاً معطل صدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنوبی کوریا کے حکام...
    سیئول (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے بدھ کے روز صدر یون سک یول کو ان کے قلیل المدت مارشل لا کے اعلان پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ بار بار سمن جاری ہونے پر تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہ ہوسکے جس کے بعد انہیں آج صبح گرفتار کرلیا . بدعنوانی کے تحقیقاتی دفتر کے تفتیش کاروں نے صدر یون سک یول کو اس وقت گرفتار کیا جب صدر کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کے لیے بار بار سمن کی خلاف ورزی کی گئی۔ سی آئی او کے تفتیش کاروں نے یون کی سکیورٹی ٹیم کی مزاحمت کی وجہ سے تقریباً چھ گھنٹے کے تعطل کے بعد 3 جنوری کو اسے حراست...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رواں سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک انہیں اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
    سیول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کوریا ایگزمم بین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گرپ ام سونگ یونگ سے ملاقات کررہے ہیں
۱