جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی گرفتاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سیول : جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو کرپشن کی تحقیقات کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سیڑھیوں کی مدد سے کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ تقریباً ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل یہ ٹیم جب صدارتی محل پہنچی تو صدر کے گارڈز اور حامیوں نے گرفتاری کی کوشش کی مزاحمت کی، لیکن آخرکار یون سک یول کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن تحقیقات کے مطابق یون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ پر عمل کیا گیا تھا، اور حکام نے ان افراد کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی جو گرفتاری میں رکاوٹ بنے تھے۔ اس دوران یون کے ہزاروں حامی صدارتی محل کے باہر موجود تھے، اور حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے ارکان بھی وہاں جمع تھے۔
خیال رہے کہ 3 دسمبر کو مارشل لا لگانے پر یون سک یول کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں یہ جانچا جا رہا ہے کہ مارشل لا کا نفاذ بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: یون سک یول
پڑھیں:
لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک
لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلاتی آگ 9 دن گزر جانے کے باوجود قابو نہیں آئی، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے میں 60 لاکھ افراد کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں تیز ہوائیں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، جو فائر فائٹرز کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی آلودگی اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت غیر معمولی طور پر زیادہ ہو گئی ہے۔ ایٹن اور پیلیسیڈز کے علاقوں میں لگی یہ آگ جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ بن چکی ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔