جنوبی کوریا کی عدالت نے مارشل لگانے والے صدر کو برطرف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
یون سک یول کو ہٹائے جانے کے فیصلے کے بعد نئے صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا لگانے والے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیاہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق 64 سالہ یون سک کی جانب سے تین دسمبر کو سویلین حکومت کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ پارلیمان میں مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
بعدازاں ان کو بغاوت کے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت کے قائم مقام صدر مون ہیونگ بائے نے فیصلے میں کہا کہ آئینی خلاف ورزیوں اور ان کے سنگین نتائج کے پیش نظر یون سک کو برطرف کیا جاتا ہے۔
یون سک یول کو ہٹائے جانے کے فیصلے کے بعد نئے صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے جن کا 60 روز کے اندر منعقد کروایا جانا لازمی ہے۔
انتخابات کی تاریخ کا اعلان اگلے چند روز میں کیا جائے گا۔مقدمے کی سماعت کرنے والے تمام ججوں نے متفقہ طور پر صدر کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔ واضح رہے کہ متفقہ فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے ججز کو اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: یون سک
پڑھیں:
عمران سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں کے لارجر بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔