2025-02-13@17:57:28 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہے کہ فوج»:
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بار بار یہ کہنا کہ ادارہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، قوم کی عقل کی توہین ہے ، انتخابات میں دھاندلی ہو ، عدلیہ کی تباہی ہو یا کالے قانون، ناصرف ہماری باشعور قوم،عالمی برادری کو بھی معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون سے "نامعلوم” ہاتھ کارفرما ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل یا اپنی جماعت کے لیے کسی سے...
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
سیاسی جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے ، عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ملتان(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں؟ ریاست...
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
![پی ٹی آئی احتجاج: 3 اہلکار جاں بحق 106 زخمی جبکہ شہری محفوظ رہے، وزارتِ داخلہ کی سینیٹ میں رپورٹ پیش](/images/blank.png)
پی ٹی آئی احتجاج: 3 اہلکار جاں بحق 106 زخمی جبکہ شہری محفوظ رہے، وزارتِ داخلہ کی سینیٹ میں رپورٹ پیش
---فائل فوٹو سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے حالیہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 27 نومبر امن و امان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، حالیہ احتجاج میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 106 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف 17 فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور...
![جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس جمال مندوخیل](/images/blank.png)
جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے ماضی کے عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا۔ خواجہ حارث نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل کا طریقہ کار پورا کیا جاتا ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جس کا حوالہ دے رہے ہیں اس...
کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...